ایشیا کپ گروپ بی کے آخری میچ میں سری لنکا ٹیم نے افغانستان کو 6 وکٹوں سے شکست دیتے ہوئے سپر فور کے لیے کوالیفائی کر لیا، جبکہ افغان ٹیم باہر ہوگئی۔
افغانستان کی ٹیم نے 169 رنز بنائے 8 وکٹوں کے نقصان پر جبکہ سری لنکا نے 19ویں اوور میں ہی ہدف پورا کرلیا۔
افغان ٹیم ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی، افغان ٹیم نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنائے، محمد نبی نے پچاس رنز بنائے۔
جبکہ سری لنکا نے 4 وکٹوں کے نقصان پر ہدف مکمل کر لیا، سری لنکا کے کھلاڑی کوشل مینڈس نے 52 گیندوں پر 74 رنز بنائے، جس میں 10 چوکے شامل تھے۔
افغانستان کے کھلاڑی مجیب الرحمٰن، محمد نبی، عظمت اللہ عمرزئی اور نور احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
افغان ٹیم کے 71 رنز پر 5 کھلاڑی آؤٹ ہوچکے تھے تاہم مشکل موقع پر محمد نبی نے اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر محض 22 گیندوں پر 60 رنز اور کپتان راشد خان نے 23 گیندوں پر 24 رنز بنائے اس طرح افغان ٹیم 20 اوورز میں 169 رنز بنا پائی۔۔
سری لنکا کے نوان تُشارا نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ دشمانتھا چمیرا، اور داسُن شناکا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔
سری لنکا۔افغناستان مقابلے سے قبل بنگلہ دیش کے ہاتھوں افغانستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، جب کہ افغانستان نے پہلے میچ میں ہانگ کانگ کو شکست دی تھی۔
دیکھیں: پاکستان کرکٹ بورڈ کا میچ ریفری کی تبدیلی تک ایشیا کپ کے میچز نہ کھیلنے کا فیصلہ