ترجمان پاک فوج کے مطابق ضلع اورکزئی میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 19 دہشت گردوں کو لاک کردیا۔
واضح رہے کہ یہ آپریشن 7 اور 8 اکتوبر کی درمیانی شب کو کیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کاروائی کرتے ہوئے 19 دہشت گرد کو ہلاک کیا جنہیں بھارتی پشت پناہی حاصل تھی۔
آترجمان پاک فوج کے مطابق خفیہ معلومات کی بنیاد پر دہشت گردوں کے ٹھکانے نشانہ بنایا گیا۔ نتیجتاً سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دشمن کو بھاری جانی نقصان پہنچایا گیا۔
جبکہ دوسری جانب ملک و قوم کی حفاظت پر مامور لیفٹیننٹ کرنل جنید عارف اور میجر طیب راحت سمیت 11 فوجی جوان شہید ہوئے۔ ملکی محافظوں نے انتہاٗی جرات و بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔
جامِ شہادت نوش کرنے والوں کے نام درج ذیل ہیں
لیفٹیننٹ کرنل جنید عارف
میجر طیب راحت
نائب صوبیدار اعظم گل
نائیک عدیل حسین
نائیک گل امیر
لانس نائیک شیر خان
لانس نائیک طالش فراز
لانس نائیک ارشاد حسین
سپاہی طفیل خان
سپاہی عاقب علی
سپاہی محمد زاہد
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی۔ قوم اپنے بہادر بیٹوں کو کھبی فراموش نہیں کرے گی جنہوں نے ریاست کی حفاظت کے واسطےاپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

اسی طرح نائب صوبیدار اعظم گل جمال میلہ کرم ایجنسی میں دہشت گردوں کے حملے میں جامِ شہادت نوش کرگئے۔
مقامی ذرائع کے مطابق نائب صوبیدار اعظم گل سنٹرل کرم میں اپنی ڈیوٹی پر مامور تھے کہ جہاں دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں جامِ شہادت نوش کرگئے۔
دیکھیں: جنوبی وزیرستان اپر میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر دھماکہ، 9 شہید، 8 زخمی