کوہاٹ پولیس لائنز حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن مکمل، جوابی کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، شہادتوں کی تعداد 22 ہوگئی۔

September 19, 2026

جنگِ ستمبر 1965 کے 19ویں روز سیالکوٹ اور جموں سیکٹر میں 40 بھارتی ٹینک تباہ اور 100 سے زائد بھارتی فوجی جنگی قیدی بنائے گئے۔

September 19, 2026

شمالی یمن کے پہاڑوں سے ابھرنے والی حوثی تحریک آج علاقائی سیاست کا بااثر فریق بن چکی ہے۔ زیدی تاریخ، اندرونی محرومیوں اور بیرونی جنگوں نے اس گروہ کو کس طرح ایک بڑی عسکری قوت بنایا؟

September 19, 2026

پاکستان نے بحیرۂ احمر میں تجارتی جہازوں پر حوثی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اشتعال انگیز کارروائیاں فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

September 19, 2026

کوہاٹ حملہ کے بعد متضاد دعووں نے سرحد پار دہشت گردی کا معاملہ اجاگر کیا ہے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹس کی روشنی میں ماہرین نے کالعدم گروہوں کے گٹھ جوڑ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

September 19, 2026

بلوچستان کے پنجگور اور چاغی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 11 دہشت گرد ہلاک، بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا۔

September 19, 2026

کبل واقعے پر پی ٹی ایم کی پالیسی؟ ریاست مخالف بیانیے پر شدید تنقید

کبل میں افغان خودکش بمبار کے حملے کے بعد پی ٹی ایم نے دہشت گردوں کی مذمت کرنے کے بجائے ریاستی اداروں کے خلاف گمراہ کن بیانیے کا سہارا لیا ہے۔
پی ٹی ایم کا ریاست مخالف بیانیہ

کبل خودکش حملے کے بعد پی ٹی ایم کا ریاست مخالف بیانیہ بے نقاب ہو گیا۔ افغان حملہ آور کی شمولیت کے باوجود پی ٹی ایم نے فتنہ الخوارج کی پردہ پوشی کی کوشش کی

August 4, 2026

سوات کے علاقے کبل میں ہونے والے خودکش حملے میں شہریوں اور پولیس اہلکاروں سمیت متعدد افراد نے جامِ شہادت نوش کیا۔ جہاں ایک طرف فورسز اور پولیس امن و امان کی بحالی کے لیے سرگرم عمل ہیں، وہاں دوسری جانب پی ٹی ایم نے حسبِ معمول دہشت گردوں کی پردہ پوشی کرتے ہوئے ریاست مخالف بیانیے کا سہارا لیا ہے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق حملے میں ملوث خودکش بمبار افغان شہری تھا، جس کا تعلق ٹی ٹی پی سے ہے۔ اس واقعہ ثابت کیا کہ سرحد پار دہشت گرد نیٹ ورکس اور ان کے سہولت کار پاکستان میں بدامنی پھیلانے کے درپے ہیں۔ تاہم پی ٹی ایم جیسے گروہ غیر ملکی سرپرستی میں چلنے والے ان دہشت گردوں کی مذمت کرنے کے بجائے ملکی سلامتی کے ذمہ داروں کو ہدف بنا رہے ہیں۔

کبل واقعے میں پولیس نے سکیورٹی کے پیش نظر منتظمین کو ہدایات اور حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی تھی۔ لیکن سکیورٹی فورسز کی ہدایات کو نظر انداز کرنے کے باعث اسکا براہ راست فائدہ فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے اٹھایا۔

ریاستی اداروں کے خلاف زہر اگلنا اور دشمن پالیسیوں کو تقویت دینا پی ٹی ایم کا پرانا طریقہ کار رہا ہے۔ جب بھی فورسز یا بے گناہ شہری دہشت گردی کا نشانہ بنتے ہیں، ان دہشت گردوں کا نام تک لینے سے گریز کرتی ہے۔ پی ٹی ایم کی تمام تر پالیسی کا مقصد عوام میں بددلی پیدا کرنا، پشتون قوم کے نام پر سیاست چمکانا اور دہشت گردی کے اصل محرکات پر پردہ ڈالنا ہے۔

فورسز نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے مشترکہ آپریشن کے دوران حملے کے مرکزی کردار صبغت اللہ عرف ابو دجانہ سمیت متعدد دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا ہے۔ پولیس اورفورسز کے بڑھتے ہوئے قدم اور عوام کا اتحاد اس بات کا ثبوت ہے کہ پی ٹی ایم کے گمراہ کن بیانیے سے قطع نظر، پاکستان سے دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کا مکمل خاتمہ ہوگا۔

دیکھیے: کبل خودکش دھماکا: تحقیقات میں بڑا انکشاف، بمبار افغان شہری نکلا

متعلقہ مضامین

کوہاٹ پولیس لائنز حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن مکمل، جوابی کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، شہادتوں کی تعداد 22 ہوگئی۔

September 19, 2026

جنگِ ستمبر 1965 کے 19ویں روز سیالکوٹ اور جموں سیکٹر میں 40 بھارتی ٹینک تباہ اور 100 سے زائد بھارتی فوجی جنگی قیدی بنائے گئے۔

September 19, 2026

شمالی یمن کے پہاڑوں سے ابھرنے والی حوثی تحریک آج علاقائی سیاست کا بااثر فریق بن چکی ہے۔ زیدی تاریخ، اندرونی محرومیوں اور بیرونی جنگوں نے اس گروہ کو کس طرح ایک بڑی عسکری قوت بنایا؟

September 19, 2026

پاکستان نے بحیرۂ احمر میں تجارتی جہازوں پر حوثی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اشتعال انگیز کارروائیاں فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

September 19, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *