آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ میں مہتمم جامعۃ الرشید مفتی عبد الرحیم کا 6 ہزار سے زائد طلبہ سے خطاب، فتنۃ الخوارج کے خلاف فورسز کی قربانیوں کو دینی فریضہ قرار دے دیا۔

August 6, 2026

اقوام متحدہ نے واضح کیا ہے کہ جموں و کشمیر پر اس کا مؤقف قائم ہے اور تنازع کا حل سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے۔

August 6, 2026

پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو خبردار کیا ہے کہ افغانستان میں کئی دہشتگرد تنظیمیں سرگرم ہیں جو پاکستان سمیت دیگر ممالک کے خلاف حملوں کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں۔

August 6, 2026

صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ ایران سے ڈیل کرنا چاہتے ہیں کیونکہ وہ لوگوں کو مارنا نہیں چاہتے، جبکہ آبنائے ہرمز کھولنے پر مذاکرات بدستور جاری ہیں۔

August 6, 2026

فتنہ الخوارج کے سربراہ نور ولی محسود کی کرم میں موجودگی کا دعویٰ جعلی ثابت، ویڈیو کا مقصد ناکامیوں پر پردہ ڈالنا ہے۔

August 5, 2026

لکی مروت کے علاقے کٹا خیل میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن 11 گرج میں افغان شہری سمیت 3 خوارج ہلاک ہو گئے۔

August 5, 2026

جنت مرزا کو اپنی فلم میں لینا تباہی کے سوا کچھ نہیں تھا: سید نور

سید نور نے اپنے تجربے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جنت مرزا کو اپنی فلم میں لینا تباہی کے سوا کچھ نہیں تھا، کیونکہ فلم اتنی محنت سے بنائی گئی تھی لیکن لوگ اسے دیکھنے سنیما گھروں میں آئے ہی نہیں۔
جنت مرزا

شائقین کا یہ نظریہ بن گیا تھا کہ جب انہیں اداکارہ سوشل میڈیا پر باآسانی دیکھنے کو مل جاتی ہیں تو وہ سنیما جا کر فلم دیکھنے کی زحمت کیوں کریں۔

May 6, 2026

لاہور: معروف فلم ڈائریکٹر اور پروڈیوسر سید نور نے ٹک ٹاکر جنت مرزا کو اپنی فلم میں کاسٹ کرنے کے تجربے کو تباہ کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے سے انہیں نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

حال ہی میں سید نور کے ایک انٹرویو کا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، جس میں ان سے سوال کیا گیا کہ سوشل میڈیا پر مشہور ہونے والی شخصیات کو فالوورز کی بنیاد پر فلموں میں کاسٹ کرنے کا تجربہ کیسا رہا۔ اس کے جواب میں سید نور نے اپنے تجربے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جنت مرزا کو اپنی فلم میں لینا تباہی کے سوا کچھ نہیں تھا، کیونکہ فلم اتنی محنت سے بنائی گئی تھی لیکن لوگ اسے دیکھنے سنیما گھروں میں آئے ہی نہیں۔

ہدایتکار نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ شائقین کا یہ نظریہ بن گیا تھا کہ جب انہیں اداکارہ سوشل میڈیا پر باآسانی دیکھنے کو مل جاتی ہیں تو وہ سنیما جا کر فلم دیکھنے کی زحمت کیوں کریں۔ اس سوچ نے فلم کی کامیابی پر براہ راست منفی اثر ڈالا۔

سید نور نے فلم بینوں کی بدلتی ہوئی ترجیحات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں بننے والی فلموں کی اپنی مخصوص آڈینس ہوا کرتی تھی۔ لوگ انتظار کرتے تھے کہ فلاں اداکار کی فلم آئے گی تو وہ اسے دیکھنے جائیں گے، لیکن اب وہ دور بدل چکا ہے اور شائقین میں فلموں کے لیے وہ پرانا رجحان اور کشش باقی نہیں رہی۔

دیکھئیے:کپل شرما کا ’ورلڈ لافٹر ڈے‘ پر پاکستانی لیجنڈری کامیڈین امان اللّٰہ خان کو خراجِ تحسین

متعلقہ مضامین

آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ میں مہتمم جامعۃ الرشید مفتی عبد الرحیم کا 6 ہزار سے زائد طلبہ سے خطاب، فتنۃ الخوارج کے خلاف فورسز کی قربانیوں کو دینی فریضہ قرار دے دیا۔

August 6, 2026

اقوام متحدہ نے واضح کیا ہے کہ جموں و کشمیر پر اس کا مؤقف قائم ہے اور تنازع کا حل سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے۔

August 6, 2026

پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو خبردار کیا ہے کہ افغانستان میں کئی دہشتگرد تنظیمیں سرگرم ہیں جو پاکستان سمیت دیگر ممالک کے خلاف حملوں کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں۔

August 6, 2026

صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ ایران سے ڈیل کرنا چاہتے ہیں کیونکہ وہ لوگوں کو مارنا نہیں چاہتے، جبکہ آبنائے ہرمز کھولنے پر مذاکرات بدستور جاری ہیں۔

August 6, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *