کابل میں وسطی ایشیا اجلاس: علاقائی تعاون پر زور، امیر خان متقی نے چین میں پاکستان سے جاری مذاکرات کی تصدیق کر دی

گزشتہ چند برسوں میں افغانستان اور وسطی ایشیائی ممالک کے درمیان تعاون میں پیشرفت ہوئی ہے اور اب دونوں اطراف ایک “تعاون اور مواقع” پر مبنی بیانیہ تشکیل پا رہا ہے۔
شہری ہلاکتوں کا بیانیہ محض پروپیگنڈا ہے، پاکستانی حکام نے افغان الزامات مسترد کر دیے

افغانستان میں طالبان کے اقتدار کے بعد توقع کی جا رہی تھی کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوں گے اور سرحد پار دہشتگردی میں کمی آئے گی، مگر صورتحال اس کے برعکس نکلی۔
عالمی خوشی رپورٹ 2026: افغانستان دنیا کا سب سے ناخوش اور غیر مطمئن ملک قرار، فن لینڈ بدستور پہلے نمبر پر برقرار

افغان شہریوں میں مثبت جذبات کی سطح سب سے کم جبکہ منفی جذبات کی سطح بلند ترین رہی۔ خاص طور پر افغان خواتین کی زندگی سے اطمینان کی اوسط شرح صرف 1.26 رہی، جو عالمی سطح پر سب سے کم ہے۔
افغانستان میں علاقائی رابطوں کی نئی پیشرفت، وسطی ایشیا اجلاس جاری، ترکمانستان تاتارستان ٹرانزٹ معاہدہ متوقع

افغانستان، ترکمانستان اور تاتارستان کے درمیان سہ فریقی ٹرانزٹ کوریڈور معاہدے پر آئندہ دو ماہ میں دستخط متوقع ہیں، جسے قازان فورم کے دوران حتمی شکل دی جائے گی۔
شریعت کی آڑ میں شخصی آمریت: افغانستان میں اقتدار قندھار کے ’مخصوص ٹولے‘ تک محدود، عالمی جریدے کا انکشاف

عالمی جریدے سری لنکا گارڈین نے طالبان کے نظامِ حکومت کو غیر نمائندہ اور آمرانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں طاقت کا مرکز قندھار کا ایک مختصر حلقہ ہے، جہاں اداروں کے بجائے فرمانوں کے ذریعے حکومت چلائی جا رہی ہے
گورنر نیمروز کے قافلے پر گرنیڈ حملہ، دو گارڈز ہلاک؛ نیشنل لبریشن فرنٹ نے ذمہ داری قبول کر لی

صوبہ نیمروز کے صدر مقام زرنج میں گورنر مولوی عبدالمنان محمود کے قافلے پر عسکریت پسندوں کا حملہ، فائرنگ کے تبادلے میں دو گارڈز مارے گئے۔ نیشنل لبریشن فرنٹ نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی
دہشت گردی کے لیے افغان مہاجرین کا استعمال؛ وزیرستان آپریشن کے بعد اہم حقائق منظرِ عام پر

شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے ٹی ٹی پی کے 8 دہشت گردوں میں سے دو کی شناخت افغان باشندوں کے طور پر ہوئی ہے، جو ماضی میں پاکستان میں بطور مہاجر مقیم رہے تھے
کابل میں معاوضے کے بغیر گھر مسمار کرنے کے خلاف احتجاج، شہریوں کا غم و غصے کا اظہار

اہل علاقہ کا ایک جرگہ حاجی ملک دین خان اور بابرزئی کی قیادت میں ہوا جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ نئی سڑک کے نقشے میں آنے والے گھروں کو گرانے سے پہلے عمارت اور زمین کا منصفانہ معاوضہ بازار کے نرخ کے مطابق ادا کیا جائے۔ معاوضہ دیے بغیر گھروں کو مسمار کرنا ظلم ہے جس کی مزاحمت کی جائے گی
افغانستان میں انسانی حقوق کا بحران سنگین، خواتین اور صحافی شدید نشانے پر: عالمی رپورٹ

افغانستان ہیومن رائٹس سینٹر نے اپنی حالیہ رپورٹ میں طالبان پر انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا الزام عائد کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق خواتین کی تعلیم پر پابندی اور صحافیوں پر تشدد کے باعث ملک میں انسانی و معاشی بحران شدت اختیار کر گیا ہے
اسلام آباد و پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 6.1ریکارڈ، مرکز افغانستان

ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم حکام صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں۔