کوہاٹ پولیس لائنز حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن مکمل، جوابی کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، شہادتوں کی تعداد 22 ہوگئی۔

September 19, 2026

جنگِ ستمبر 1965 کے 19ویں روز سیالکوٹ اور جموں سیکٹر میں 40 بھارتی ٹینک تباہ اور 100 سے زائد بھارتی فوجی جنگی قیدی بنائے گئے۔

September 19, 2026

شمالی یمن کے پہاڑوں سے ابھرنے والی حوثی تحریک آج علاقائی سیاست کا بااثر فریق بن چکی ہے۔ زیدی تاریخ، اندرونی محرومیوں اور بیرونی جنگوں نے اس گروہ کو کس طرح ایک بڑی عسکری قوت بنایا؟

September 19, 2026

پاکستان نے بحیرۂ احمر میں تجارتی جہازوں پر حوثی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اشتعال انگیز کارروائیاں فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

September 19, 2026

کوہاٹ حملہ کے بعد متضاد دعووں نے سرحد پار دہشت گردی کا معاملہ اجاگر کیا ہے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹس کی روشنی میں ماہرین نے کالعدم گروہوں کے گٹھ جوڑ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

September 19, 2026

بلوچستان کے پنجگور اور چاغی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 11 دہشت گرد ہلاک، بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا۔

September 19, 2026

کابل میں معاوضے کے بغیر گھر مسمار کرنے کے خلاف احتجاج، شہریوں کا غم و غصے کا اظہار

اہل علاقہ کا ایک جرگہ حاجی ملک دین خان اور بابرزئی کی قیادت میں ہوا جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ نئی سڑک کے نقشے میں آنے والے گھروں کو گرانے سے پہلے عمارت اور زمین کا منصفانہ معاوضہ بازار کے نرخ کے مطابق ادا کیا جائے۔ معاوضہ دیے بغیر گھروں کو مسمار کرنا ظلم ہے جس کی مزاحمت کی جائے گی
بلا معاوضہ لوگوں کے گھر گرانے پر کابل میں احتجاج ، غم وغصے کا اظہار

حاجی ملک دین خان کی قیادت میں جرگے کا مطالبہ: سڑک کی تعمیر کے لیے گھر مسمار کرنے سے پہلے زمین اور عمارت کا مکمل معاوضہ ادا کیا جائے۔ معاوضہ نہ ملنے پر سخت مزاحمت کا انتباہ اور عوامی غصے کا اظہار

April 4, 2026

کابل کے علاقہ شہر نو میں بلا معاوضہ لوگوں کے گھر گرانے پر شدید غم وغصہ اورا حتجاج پایا جاتا ہے۔ اس سلسلہ میں اہل علاقہ کا ایک جرگہ حاجی ملک دین خان اور بابرزئی کی قیادت میں ہوا جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ نئی سڑک بنانے کے نقشے میں جو گھر زد میں آ رہے ہیں، انہیں گرانے سے پہلے عمارت اور زمین کا مکمل اور منصفانہ معاوضہ موجودہ بازار کے نرخ کے مطابق ادا کیا جائے، معاوضہ دیے بغیر گھروں کو مسمار کرنا ظلم اور ناانصافی ہے، جس کی مزاحمت کی جائے گی۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں حاجی ملک دین نے کہا کہ طالبان نے لوگوں کو پریشانیوں کے سوا کچھ نہیں دیا، جس کی وجہ سے لوگ اس وقت شدید غصے میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک جانب لوگوں کی قوتِ خرید نہ ہونے کی وجہ سے کاروبار ٹھپ ہیں، دوسری جانب آپ لوگوں کی وجہ سے ملک پر جنگ مسلط ہوگئی ہے اور اس سب کے باوجود آپ لوگ اب ہمارے گھر بھی مسمار کرنا چاہتے ہیں، یہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔ طالبان یاد رکھیں مسلمان کے لیے اس کا گھر حجاب اور عزت کی حیثیت رکھتا ہے، اسے منہدم کرنا اس کی پردہ داری اور حرمت کو ختم کرنے کے مترادف ہے۔ حکومت پہلے ہمارا حق ادا کرے، اس کے بعد مسماری کا سوچے۔ ورنہ حکومت کے لیے اچھا نہیں ہوگا، ہم اپنی عزت اور ملکیت کے تحفظ کے لیے آخری حد تک جا سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

کوہاٹ پولیس لائنز حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن مکمل، جوابی کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، شہادتوں کی تعداد 22 ہوگئی۔

September 19, 2026

جنگِ ستمبر 1965 کے 19ویں روز سیالکوٹ اور جموں سیکٹر میں 40 بھارتی ٹینک تباہ اور 100 سے زائد بھارتی فوجی جنگی قیدی بنائے گئے۔

September 19, 2026

شمالی یمن کے پہاڑوں سے ابھرنے والی حوثی تحریک آج علاقائی سیاست کا بااثر فریق بن چکی ہے۔ زیدی تاریخ، اندرونی محرومیوں اور بیرونی جنگوں نے اس گروہ کو کس طرح ایک بڑی عسکری قوت بنایا؟

September 19, 2026

پاکستان نے بحیرۂ احمر میں تجارتی جہازوں پر حوثی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اشتعال انگیز کارروائیاں فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

September 19, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *