طلال چوہدری کا کامیاب دورۂ ترکیہ: دہشت گردی اور منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف مشترکہ محاذ

وزیرِ مملکت طلال چوہدری کا دورۂ ترکیہ؛ سکیورٹی، انسدادِ دہشت گردی اور منشیات کی روک تھام کے لیے ترکیہ کے ساتھ ادارہ جاتی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
وزیرِ مملکت طلال چوہدری کا دورۂ ترکیہ؛ سکیورٹی، انسدادِ دہشت گردی اور منشیات کی روک تھام کے لیے ترکیہ کے ساتھ ادارہ جاتی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

ٹی ٹی پی اور داعش کے خلاف مشترکہ حکمت عملی اور دفاعی و تجارتی روابط کے استحکام پر تبادلہ خیال

February 25, 2026

پاکستان کے وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے ترکیہ کا دو روزہ اہم سرکاری دورہ مکمل کر لیا ہے، جس کا محور سکیورٹی تعاون، انسدادِ دہشت گردی اور منشیات کی روک تھام جیسے تزویراتی شعبوں میں دوطرفہ اشتراک کو مزید مستحکم کرنا تھا۔

دورے کے دوران طلال چوہدری کی قیادت میں پاکستانی وفد نے، جس میں سیکرٹری داخلہ اور وزارتِ داخلہ کے اعلیٰ حکام شامل تھے، ترک نائب وزیرِ داخلہ منیر کارالوغلو اور دیگر حکام سے تفصیلی ملاقاتیں کیں۔ ان نشستوں میں دونوں ممالک کی وزارتِ داخلہ کے مابین ہم آہنگی بڑھانے اور بہترین پیشہ ورانہ تجربات کے تبادلے پر اتفاق کیا گیا۔ پاکستانی وفد نے ترکیہ کے پولیس، امیگریشن اور انسدادِ منشیات کے محکموں کا بھی دورہ کیا تاکہ عملی تعاون کے نئے راستے تلاش کیے جا سکیں۔

سکیورٹی ماہرین اس دورے کو پاکستان کی فعال سکیورٹی سفارت کاری کا تسلسل قرار دے رہے ہیں۔ پاکستان نے داعش اور پی کے کے کے خلاف ترکیہ کے کامیاب تجربات سے استفادہ کرتے ہوئے اپنی سرزمین پر داعش اور ٹی ٹی پی کے فتنے کو کچلنے اور داخلی استحکام کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ یہ روابط دہشت گردی اور سرحد پار سکیورٹی خطرات کے خلاف علاقائی اتحاد کا ایک واضح پیغام ہیں، جس سے پاکستان کی اسٹریٹجک ساکھ کو عالمی سطح پر تقویت ملی ہے۔

واضح رہے کہ یہ دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین اسٹریٹجک شراکت داری کے اس وسیع تر فریم ورک کا حصہ ہے جس کی بنیاد گزشتہ برسوں میں صدر رجب طیب اردوان اور وزیرِ اعظم شہباز شریف نے رکھی تھی۔ دفاعی شعبے میں ترکیہ پاکستان کا ایک بڑا شراکت دار بن کر ابھرا ہے، جبکہ تجارتی حجم میں سالانہ 35 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جسے اب 5 ارب ڈالر تک لے جانے کا ہدف مقرر ہے۔ طلال چوہدری کے اس دورے سے نہ صرف سکیورٹی تعلقات کو نئی جلا ملی ہے بلکہ یہ مشترکہ اسلامی اقدار اور باہمی مفادات پر مبنی پائیدار تعلقات کی بھی عکاسی کرتا ہے۔

دیکھیے: سہیل آفریدی کے “عمران خان رہائی فورس” کے قیام کے اعلان نے سیاسی حلقوں میں نئی بحث چھیڑ دی

متعلقہ مضامین

مکہ دفاعی اتحاد کی اسٹریٹجک، سیاسی اور دفاعی کمیٹی کا تیسرا اجلاس رواں ماہ پاکستان میں ہوگا، جس میں پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کی اعلیٰ قیادت شرکت کرے گی۔

November 9, 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ میں اسرائیلی اقدامات اور بے گھر فلسطینیوں کی مشکلات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری انسانی امداد بڑھانے کی ہدایت کردی۔

November 9, 2026

مریم اورنگزیب نے آئندہ چند روز میں پنجاب میں سموگ بڑھنے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے شہریوں سے فصلوں کی باقیات اور کوڑا جلانے سے گریز کی اپیل کی ہے۔

November 9, 2026

ہنگو میں پولیس پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک اہلکار شہید اور 3 اغوا ہوگئے، پولیس نے پوسٹ کا کنٹرول واپس لے کر حملہ آوروں کا تعاقب شروع کردیا۔

November 9, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *