طالبان کا شہری ہلاکتوں کا بیانیہ: سرحد پار دہشت گردی چھپانے کی مذموم کوشش

افغان طالبان کی جانب سے شہری ہلاکتوں کے الزامات کا مقصد اپنی سرزمین پر موجود دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں سے عالمی برادری کی توجہ ہٹانا ہے۔
طالبان کا شہری ہلاکتوں کا بیانیہ

طالبان کا شہری ہلاکتوں کا بیانیہ دراصل دہشت گردوں کو تحفظ دینے کی سفارتی چال ہے۔ افغان سرزمین مسلسل پاکستان کے خلاف حملوں کے لیے استعمال ہو رہی ہے۔

September 21, 2026

افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کنڑ اور پکتیکا میں مبینہ شہری نقصانات کا الزام عائد کیا ہے۔ دفاعی مبصرین کے مطابق یہ طالبان کا پرانا طریقہ کار ہے۔

جب بھی پاکستان مخالف دہشت گرد نیٹ ورکس کے خلاف کارروائی ہوتی ہے، افغان رجیم مظلومیت کا راگ الاپنے لگتی ہے۔ اس پروپیگنڈے کا واحد مقصد سرحد پار دہشت گردی سے عالمی برادری کی نظریں چرانا ہے۔

دہشت گرد نیٹ ورکس

اقوام متحدہ کی مانیٹرنگ ٹیم کے مطابق 2025 میں تحریک طالبان پاکستان نے سرحد پار 600 سے زائد حملے کیے۔ طالبان حکومت ان گروہوں کو نہ صرف پناہ بلکہ مالی اور عملی مدد بھی دیتی ہے۔

سال 2026 کے دوران پاکستان میں ہونے والے متعدد حملوں کے خودکش بمبار افغان شہری نکلے۔ ڈیرہ اسماعیل خان، اسلام آباد، باجوڑ، کراچی اور کوہاٹ پولیس لائنز مسجد حملے میں افغان شہری ہی ملوث پائے گئے۔

معصوم شہریوں کا استعمال

افغان طالبان دہشت گردوں کو شہری آبادیوں کے اندر ٹھکانے فراہم کرتے ہیں۔ کارروائی کے وقت خواتین اور بچوں کی موجودگی کو سیاسی اور سفارتی ڈھال کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔

سال 2025 میں افغانستان سے جنم لینے والی دہشت گردی کے باعث پاکستان کے 1200 سے زائد افراد شہید ہوئے۔ افغان سرزمین کے مسلسل غلط استعمال کو روکنے کے لیے عالمی برادری کو کابل رجیم کا فوری اور شفاف محاسبہ کرنا ہوگا۔

دیکھیے: طالبان کا شہری ہلاکتوں کا بیانیہ: سرحد پار دہشت گردی چھپانے کی مذموم کوشش

متعلقہ مضامین

علامہ اقبال کے 149 ویں یوم ولادت پر ملک بھر میں تقریبات، مزار اقبال پر پاک بحریہ کے دستے نے اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔

November 9, 2026

طالبان چیف آف اسٹاف فصیح الدین فطرت نے مخالف مسلح محاذوں کو غیر افغان اور پاکستان سے فنڈنگ حاصل کرنے والا قرار دے دیا، جس پر سخت ردِعمل سامنے آیا ہے۔

November 8, 2026

اسرائیلی صدر نے سابق آرمی چیف گادی آئزن کوٹ کو نئی حکومت بنانے کے لیے 28 دن کی مہلت دے دی، نیتن یاہو اقتدار کی دوڑ میں سیاسی دباؤ کا شکار۔

November 8, 2026

ای سی سی کے اجلاس میں پاک فوج کے لیے لگژری جیٹ کی خریداری کی خبریں بے بنیاد ثابت؛ 1.094 ارب روپے پاک بحریہ کے ‘سی سلطان’ پراجیکٹ کے آپریشنل اخراجات کے لیے منظور کیے گئے تھے۔

November 8, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *