کابل یونیورسٹی بند، طالبان کا 4 ہزار علما کو جمع کرنے کا فیصلہ

طالبان کے زیر اہتمام علما کا بڑا اجتماع، کابل یونیورسٹی میں پانچ روزہ تعطیلات اور ہاسٹلز مہمانوں کے لیے مختص۔
افغانستان کی کابل یونیورسٹی جہاں طالبان کے علما اجتماع کے باعث تعلیمی سرگرمیاں روک دی گئیں

طالبان نے علما کے اجتماع کے لیے کابل یونیورسٹی پانچ روز کے لیے بند کر دی، طلبہ کو ہاسٹلز خالی کرنے کی ہدایت۔

November 16, 2026

افغانستان میں طالبان حکومت نے اپنے سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ کے حق میں علما کا بڑا اجتماع منعقد کرنے کے لیے کابل یونیورسٹی کو عارضی طور پر بند کر دیا ہے۔ اس فیصلے کے نتیجے میں انڈرگریجویٹ اور ماسٹرز پروگرامز کے طلبہ کو پانچ روزہ تعطیلات دے دی گئی ہیں، جبکہ یونیورسٹی کے ہاسٹلز بھی اجتماع میں شرکت کرنے والے افراد کے لیے خالی کرائے جا رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق تعلیمی سرگرمیاں 15 سے 19 نومبر تک معطل رہیں گی۔ اس دوران یونیورسٹی کے ہاسٹلز میں قیام پذیر طلبہ کو وہاں سے منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ اجتماع میں شرکت کے لیے آنے والے علما اور دیگر مہمانوں کی رہائش کا بندوبست کیا جا سکے۔ اجلاس کے پیش نظر کابل یونیورسٹی اور لویا جرگہ ہال کے اطراف سکیورٹی کے انتظامات بھی سخت کر دیے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اس اجتماع کے انتظامات طالبان کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم ندا محمد ندیم کی نگرانی میں کیے جا رہے ہیں، جبکہ وزیر اعظم کے دفتر اور وزارتِ امر بالمعروف و نہی عن المنکر کو بھی اس عمل میں شامل کیا گیا ہے۔ اجلاس میں ملک بھر سے تقریباً 4 ہزار علما کی شرکت متوقع بتائی جا رہی ہے۔

اجتماع کا بنیادی مقصد طالبان کے سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ کی قیادت اور ان کے احکامات کی توثیق حاصل کرنا بتایا جاتا ہے۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اس اجتماع کے ذریعے وزیر داخلہ سراج الدین حقانی اور دیگر اعلیٰ عہدیداروں کو بھی قیادت کے فیصلوں کی غیر مشروط پابندی کا پیغام دیا جائے گا۔

اس پیش رفت کو طالبان کے قندھار میں موجود مرکزی حلقے اور حقانی نیٹ ورک کے درمیان مبینہ اختلافات کے تناظر میں بھی دیکھا جا رہا ہے۔ بعض رپورٹ کے مطابق قندھار سے وابستہ قیادت اس اجتماع کے ذریعے اپنی سیاسی اور انتظامی گرفت مزید مضبوط کرنا چاہتی ہے، تاہم طالبان حکومت کی جانب سے ان دعوؤں کی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی۔

اجلاس کے ایجنڈے میں ہیبت اللہ اخوندزادہ کی حالیہ تصنیف کا مطالعہ اور اس میں بیان کردہ نظریات و ہدایات پر گفتگو بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ ان کے احکامات کے مذہبی، سماجی، سیاسی اور معاشی اثرات کا جائزہ لینے کی اطلاعات ہیں۔

ایک طرف طالبان قیادت اپنی پالیسیوں اور احکامات پر علما کی حمایت حاصل کرنے کے لیے اجتماع منعقد کر رہی ہے، تو دوسری جانب اسی مقصد کے لیے ملک کی بڑی جامعہ میں تدریسی سرگرمیاں روکنے اور طلبہ کو ہاسٹلز سے منتقل کرنے کا فیصلہ افغانستان میں تعلیمی ترجیحات اور حکومتی پالیسیوں پر سوالات اٹھا رہا ہے۔

دیکھیے

متعلقہ مضامین

آزاد کشمیر احتجاج کے دوران اہلکاروں کی شہادت، زخمی ہونے اور اغوا سے متعلق اہم دعوے سامنے آگئے۔

November 16, 2026

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کو افغان عوام سے کوئی مسئلہ نہیں، طالبان دہشت گردی کے خدشات دور کریں تو تعلقات میں مزید پیش رفت ممکن ہے۔

November 16, 2026

یمن میں حوثیوں کی پیش قدمی اور حکومتی فورسز کی پسپائی کے دوران سعودی عرب نے اتحادی افواج کا کمانڈر تبدیل کردیا۔

November 16, 2026

شہباز شریف سے عباس عراقچی سمیت ای سی او رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کی ملاقات، تجارت، توانائی اور علاقائی روابط پر اتفاق۔

November 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *