دہشتگردی صرف سکیورٹی کا مسئلہ نہیں بلکہ اس کے پیچھے معاشی مشکلات، کمزور ادارے اور سماجی عوامل بھی کارفرما ہوتے ہیں، اس لیے اس کے خاتمے کیلئے جامع حکمت عملی درکار ہے۔

March 21, 2026

انہیں اس سے کوئی غرض نہیں کہ مسلم دنیا کی واحد ایٹمی طاقت کو اندرونی خلفشار سے دوچار کر دینا کتنا بڑا جرم ہو گا۔ ان کی محبت عقیدت کا گھنٹہ گھر ایک شخص ہے ۔ اس کے علاوہ جو بھی ہے ان کی جانے بلا۔

March 21, 2026

آرمی چیف نے ایران کے حوالے سے گفتگو میں واضح کیا کہ پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جو ایران کے ساتھ کھڑے ہیں اور خطے میں جنگی کشیدگی کم کرنے کیلئے کردار ادا کر رہا ہے

March 20, 2026

بڑی تعداد میں فلسطینی مسجد میں داخل نہ ہو سکے اور انہیں باہر ہی نماز ادا کرنا پڑی۔ اس اقدام کو فلسطینی حلقوں نے سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے

March 20, 2026

نیتن یاہو نے ایک بیان میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا موازنہ منگول حکمران چنگیز خان سے کیا اور طاقت و جارحیت سے متعلق گفتگو کی

March 20, 2026

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 48 پوائنٹس کے ساتھ رینکنگ میں پانچویں نمبر پر رہی

March 20, 2026

افغانستان میں تاپی منصوبے کی پیش رفت، 91 کلومیٹر مکمل

افغانستان میں تاپی گیس پائپ لائن منصوبے کے تحت 91 کلومیٹر طویل حصہ مکمل، ہرات میں تعمیراتی سرگرمیوں میں تیزی
افغانستان میں تاپی گیس پائپ لائن منصوبے کے تحت 91 کلومیٹر طویل حصہ مکمل، ہرات میں تعمیراتی سرگرمیوں میں تیزی

افغان حکام نے تاپی گیس پائپ لائن منصوبے میں پیش رفت کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ افغانستان میں 91 کلومیٹر طویل پائپ لائن کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے

January 27, 2026

افغان حکام نے تاپی گیس پائپ لائن منصوبے میں پیشرفت کی تصدیق کی ہے۔ ان کے مطابق افغانستان کے اندر 91 کلومیٹر طویل پائپ لائن کی تعمیر مکمل کر لی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہرات کے گورنر مولانا نور محمد اسلام جار نے افغانستان میں تاپی منصوبے کے سربراہ باگنج عبداللایف اور ہرات میں تعینات ترکمانستان کے قونصل جنرل سے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں منصوبے کی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ گورنر ہرات نے افغانستان اور ترکمانستان کی مشترکہ کوششوں کو سراہا، اور باہمی تعاون کے تسلسل سے منصوبے کی تکمیل کی امید ظاہر کی۔

ترکمانستان کے قونصل جنرل نے تاپی منصوبے کے لیے سہولیات فراہم کرنے پر امارتِ اسلامیہ افغانستان کا شکریہ ادا کیا، اور یقین دلایا کہ طے شدہ منصوبے کے مطابق رواں سال کے اختتام تک ہرات میں منصوبے سے متعلق کام مکمل کر لیا جائے گا۔ منصوبے کے سربراہ باگنج عبداللایف نے تصدیق کی کہ تعمیراتی سرگرمیوں کو مؤثر انداز میں آگے بڑھانے کے لیے منصوبے کے روٹ کے ساتھ متعدد ورک کیمپس قائم کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ چار ممالک پر محیط یہ منصوبہ ترکمانستان سے شروع ہو کر افغانستان اور پاکستان سے گزرتا ہوا بھارت تک جاتا ہے، جس کی مجموعی لمبائی تقریباً 1,800 کلومیٹر ہے۔ اس میں سے 816 کلومیٹر کا حصہ افغانستان کے مغربی صوبے ہرات سے گزرتا ہے، جہاں تعمیراتی سرگرمیاں جاری ہیں۔

دیکھیں: خیبرپختونخوا بدامنی کی لپیٹ میں، دہشتگرد بے لگام؛ وزیراعلیٰ کے صوبے سے باہر دورے

متعلقہ مضامین

دہشتگردی صرف سکیورٹی کا مسئلہ نہیں بلکہ اس کے پیچھے معاشی مشکلات، کمزور ادارے اور سماجی عوامل بھی کارفرما ہوتے ہیں، اس لیے اس کے خاتمے کیلئے جامع حکمت عملی درکار ہے۔

March 21, 2026

انہیں اس سے کوئی غرض نہیں کہ مسلم دنیا کی واحد ایٹمی طاقت کو اندرونی خلفشار سے دوچار کر دینا کتنا بڑا جرم ہو گا۔ ان کی محبت عقیدت کا گھنٹہ گھر ایک شخص ہے ۔ اس کے علاوہ جو بھی ہے ان کی جانے بلا۔

March 21, 2026

آرمی چیف نے ایران کے حوالے سے گفتگو میں واضح کیا کہ پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جو ایران کے ساتھ کھڑے ہیں اور خطے میں جنگی کشیدگی کم کرنے کیلئے کردار ادا کر رہا ہے

March 20, 2026

بڑی تعداد میں فلسطینی مسجد میں داخل نہ ہو سکے اور انہیں باہر ہی نماز ادا کرنا پڑی۔ اس اقدام کو فلسطینی حلقوں نے سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے

March 20, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *