...
متعلقہ خاتون نے ایک پلاٹ پر عارضی طور پر قبضہ کرتے ہوئے ایک کیفے قائم کیا۔ قانونی دستاویزات اور مقامی انتظامیہ کی معلومات کے مطابق یہ کیفے باقاعدہ اجازت یا لیز کے بغیر قائم کیا گیا تھا

March 20, 2026

عالمی سطح پر فن لینڈ مسلسل 9 ویں سال دنیا کا خوش ترین ملک قرار پایا، جبکہ آئس لینڈ اور ڈنمارک بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے

March 19, 2026

مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ کسی بھی علاقے سے چاند نظر آنے کی مصدقہ شرعی شہادت موصول نہیں ہوئی، اس لیے رمضان المبارک 1447 ہجری کے 30 روزے مکمل کیے جائیں گے۔

March 19, 2026

مہاجرین کا کہنا تھا کہ سیز فائر کا احترام کرتے ہوئے بارڈر کھولا جائے تاکہ راستوں میں پھنسے افغان شہری واپس جا سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت میگا آپریشن سے گریز کرے اور مہاجرین کو عید تک اپنے اہلخانہ کے ساتھ رہنے دیا جائے

March 19, 2026

فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی کو اہم سنگ میل قرار دیا اور کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کا فروغ صنعت، زراعت اور آئی ٹی کے شعبوں میں انقلاب برپا کرے گا۔

March 19, 2026

اسرائیلی میڈیا کے مطابق رضاکار فوجیوں نے راکٹ اور میزائل حملوں سے ناکافی تحفظ پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے پوسٹنگ پر رپورٹ کرنے سے انکار کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ بار بار مطالبات کے باوجود بنکرز کی فراہمی لاجسٹک مسائل کے نام پر مؤخر کی جا رہی ہے

March 19, 2026

تِیراہ آپریشن: حقائق، ریاستی حکمتِ عملی اور سوشل میڈیا بیانیہ

IBOs کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ یہ نقل مکانی نقصانات سے بچاتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ دہشت گردوں اور ان کے سیاسی سرپرستوں کو اس حکمتِ عملی سے سب سے زیادہ پریشانی ہے، کیونکہ اس سے ان کا ہمدردی پر مبنی جھوٹا بیانیہ خود بخود دم توڑ دیتا ہے۔
تِیراہ آپریشن: حقائق، ریاستی حکمتِ عملی اور سوشل میڈیا بیانیہ

تِیراہ میں کوئی روایتی فوجی آپریشن نہیں ہو رہا، بلکہ قانون کے دائرے میں، انٹیلی جنس کی بنیاد پر، عوام کے تحفظ کو مقدم رکھتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

January 30, 2026

تِیراہ ایک عرصے سے خوارج کے زیرِ اثر رہا ہے، جہاں دہشت گردی صرف بندوق تک محدود نہیں بلکہ منشیات، سہولت کاری اور سیاسی سرپرستی پر مبنی ایک منظم دہشت گرد معیشت بھی پروان چڑھتی رہی۔ اس نازک صورتحال میں ریاستِ پاکستان نے کسی جذباتی یا اندھی طاقت کا استعمال نہیں کیا بلکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز (IBOs) کو اپنی بنیادی حکمتِ عملی بنایا ایک ایسا ماڈل جو دنیا بھر میں انسدادِ دہشت گردی کا مؤثر اور انسانی تقاضوں سے ہم آہنگ طریقہ سمجھا جاتا ہے۔

اعداد و شمار خود گواہی دیتے ہیں۔ صرف گزشتہ ایک سال میں ملک بھر میں 75 ہزار سے زائد IBOs کیے گئے، یعنی روزانہ اوسطاً دو سو سے زیادہ کارروائیاں۔ ان آپریشنز کے نتیجے میں 2,597 دہشت گرد ہلاک کیے گئے، جو کسی بھی ایک کیلنڈر سال میں سب سے بڑی تعداد ہے۔ یہ کامیابی محض طاقت کا مظاہرہ نہیں بلکہ بہتر انٹیلی جنس، جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ حکمتِ عملی کا نتیجہ ہے۔

IBOs کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ یہ نقل مکانی نقصانات سے بچاتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ دہشت گردوں اور ان کے سیاسی سرپرستوں کو اس حکمتِ عملی سے سب سے زیادہ پریشانی ہے، کیونکہ اس سے ان کا ہمدردی پر مبنی جھوٹا بیانیہ خود بخود دم توڑ دیتا ہے۔

تِیراہ میں بھی یہی ماڈل اپنایا گیا۔ چونکہ خوارج زبردستی عام آبادی کے درمیان رہ رہے تھے، مقامی لوگوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے تھے، کواڈ کاپٹرز اور آبادی کے اندر بارودی مواد ذخیرہ کر رہے تھے، اس لیے ستمبر میں مقامی عمائدین نے فوج اور خیبر پختونخوا حکومت کے ساتھ مل کر جرگہ منعقد کیا۔ مقصد ایک ایسا حل نکالنا تھا جس سے دہشت گردی کا خاتمہ بھی ہو اور عام شہری بھی محفوظ رہیں۔

جرگے میں تین آپشن زیرِ غور آئے: خوارج سے بات چیت، IBOs میں مزید سختی، یا مقامی آبادی کی رضاکارانہ عارضی نقل مکانی۔ صوبائی حکومت اور دیگر فریقین کی موجودگی میں جرگے نے خوارج سے بات کی، مگر انہوں نے نہ عوامی مطالبہ مانا، نہ پختونولی اور قبائلی روایات کا احترام کیا۔

کئی ماہ کی مشاورت کے بعد جرگے نے فیصلہ کیا کہ سالانہ روایتی ہجرت کے ساتھ ہم آہنگ ہو کر رضاکارانہ نقل مکانی کی جائے، جس پر حکومت نے معاوضہ بھی فراہم کیا۔ یہ فیصلہ کسی فوجی دباؤ یا زبردستی کے بغیر، باہمی رضامندی سے کیا گیا ایک حقیقت جسے جان بوجھ کر نظر انداز کیا جا رہا ہے۔

اس کے باوجود بعض سیاسی حلقوں، خصوصاً پی ٹی آئی کی جانب سے ’’فوجی آپریشن‘‘ اور ’’جبری بے دخلی‘‘ کا بیانیہ گھڑا گیا۔ حالانکہ حقائق واضح ہیں کہ نہ اضافی فوجی نفری تعینات کی گئی، نہ بڑے پیمانے پر آپریشن کی تیاری دکھائی دی، نہ ہی فوج کی جانب سے اسکریننگ سینٹرز یا چیک پوسٹس قائم کی گئی جو کسی بھی بڑے آپریشن کی لازمی علامت ہوتی ہیں۔ سردیوں اور برف باری کے موسم میں بڑے آپریشن کا دعویٰ بذاتِ خود غیر سنجیدہ ہے۔

یہ جھوٹا بیانیہ نہ صرف ریاست کی انسدادِ دہشت گردی کوششوں کو نقصان پہنچاتا ہے بلکہ بالواسطہ طور پر خوارج کے لیے سہولت کاری کا باعث بھی بنتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ مقامی عوام کے لیے مختص فنڈز کی بدانتظامی سے توجہ ہٹانے کی ایک سیاسی کوشش بھی صاف نظر آتی ہے۔
حقیقت سادہ اور واضح ہے۔

تِیراہ میں کوئی روایتی فوجی آپریشن نہیں ہو رہا، بلکہ قانون کے دائرے میں، انٹیلی جنس کی بنیاد پر، عوام کے تحفظ کو مقدم رکھتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

ریاست کا فرض بھی یہی ہے اور قومی سلامتی کا تقاضا بھی ہے کہ شہریوں کو محفوظ رکھا جائے، دہشت گردی کا خاتمہ کیا جائے، اور جھوٹے نعروں کے بجائے حقائق کی بنیاد پر فیصلے کیے جائیں۔

دیکھیے: خیبرپختونخوا میں بدامنی عروج پر؛ تیراہ آپریشن پر وزیراعلیٰ کے متضاد بیانات، صوبائی حکومت شدید تنقید کی زد میں

متعلقہ مضامین

متعلقہ خاتون نے ایک پلاٹ پر عارضی طور پر قبضہ کرتے ہوئے ایک کیفے قائم کیا۔ قانونی دستاویزات اور مقامی انتظامیہ کی معلومات کے مطابق یہ کیفے باقاعدہ اجازت یا لیز کے بغیر قائم کیا گیا تھا

March 20, 2026

عالمی سطح پر فن لینڈ مسلسل 9 ویں سال دنیا کا خوش ترین ملک قرار پایا، جبکہ آئس لینڈ اور ڈنمارک بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے

March 19, 2026

مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ کسی بھی علاقے سے چاند نظر آنے کی مصدقہ شرعی شہادت موصول نہیں ہوئی، اس لیے رمضان المبارک 1447 ہجری کے 30 روزے مکمل کیے جائیں گے۔

March 19, 2026

مہاجرین کا کہنا تھا کہ سیز فائر کا احترام کرتے ہوئے بارڈر کھولا جائے تاکہ راستوں میں پھنسے افغان شہری واپس جا سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت میگا آپریشن سے گریز کرے اور مہاجرین کو عید تک اپنے اہلخانہ کے ساتھ رہنے دیا جائے

March 19, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.