پنجگور میں انٹیلی جنس پر مبنی کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز نے 5 خوارج کو ہلاک کر دیا، ہلاک دہشت گردوں میں اہم کمانڈر بھی شامل ہے۔

August 11, 2026

مکہ دفاعی معاہدے نے بھارت اور اسرائیل کی تزویراتی نیندیں اڑا دیں، بھارتی میڈیا نے اسے خطے میں طاقت کا نیا توازن قرار دے دیا۔

August 11, 2026

افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ نے بدخشاں میں طالبان پر بڑے حملے کا دعویٰ کرتے ہوئے 11 جنگجوؤں کو ہلاک اور 3 کو گرفتار کرنے کا اعلان کیا ہے۔

August 11, 2026

شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے اہم خوارج دہشت گرد زکریا کو ہلاک کر دیا ہے۔

August 11, 2026

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا ملک بھر کو ڈی چوک بنا دینے کا اعلان کوئی نیا رجحان نہیں بلکہ پی ٹی آئی کی اسی پرانی حکمتِ عملی کا تسلسل ہے جس میں ریاستی اداروں پر دباؤ ڈالنے کے لیے سڑکوں کا رخ کرنا معمول رہا ہے۔

August 11, 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کو ایرانی بارودی سرنگوں سے پاک کرنے اور اس پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

August 11, 2026

افغان مہاجرین کی پاکستان حکومت سے طورخم بارڈر کھولنے اور عید تک مہلت دینے کی درخواست

مہاجرین کا کہنا تھا کہ سیز فائر کا احترام کرتے ہوئے بارڈر کھولا جائے تاکہ راستوں میں پھنسے افغان شہری واپس جا سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت میگا آپریشن سے گریز کرے اور مہاجرین کو عید تک اپنے اہلخانہ کے ساتھ رہنے دیا جائے
افغان مہاجرین کی پاکستان حکومت سے درخواستیں

افغان مہاجرین نے پاکستان کو “رضاعی ماں” قرار دیتے ہوئے 46 سالہ مہمان نوازی پر شکریہ بھی ادا کیا

March 19, 2026

پشاور: افغان مہاجرین شوریٰ کے عمائدین نے حکومت پاکستان سے درخواست کی ہے کہ طورخم بارڈر فوری طور پر کھولا جائے اور افغان مہاجرین کو عیدالفطر تک قیام کی مہلت دی جائے، انہوں نے کہا کہ مہاجرین خود رضاکارانہ طور پر افغانستان واپس جائیں گے۔

پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملک مجاہد شینواری، ملک اول خان اور ملک شاہ محمود نے کہا کہ سیز فائر کا احترام کرتے ہوئے بارڈر کھولا جائے تاکہ راستوں میں پھنسے افغان شہری واپس جا سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت میگا آپریشن سے گریز کرے اور مہاجرین کو عید تک اپنے اہلخانہ کے ساتھ رہنے دیا جائے۔

ملک مجاہد شینواری نے کہا کہ تعلیم حاصل کرنے والے بچوں کو اپنی تعلیم مکمل کرنے کے مواقع فراہم کیے جائیں، جبکہ پاکستان اور افغان حکام مل بیٹھ کر مہاجرین کے مستقبل کا فیصلہ کریں۔ انہوں نے پاکستان کو “رضاعی ماں” قرار دیتے ہوئے 46 سالہ مہمان نوازی پر شکریہ بھی ادا کیا۔

ملک اول خان نے مطالبہ کیا کہ افغان تاجروں کی وہ رقوم واپس دلائی جائیں جو بعض افراد کے پاس پھنسی ہوئی ہیں، تاکہ واپسی کے بعد وہ بہتر زندگی گزار سکیں۔ انہوں نے یو این ایچ سی آر کے کردار پر بھی تنقید کرتے ہوئے اسے مایوس کن قرار دیا۔

عمائدین نے خیبرپختونخوا کی جیلوں میں قید افغان مہاجرین کو عید کے موقع پر رہا کرنے کا بھی مطالبہ کیا، تاکہ وہ اپنے خاندان کے ساتھ عید گزار سکیں۔ انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین پاکستان کے قوانین کا احترام کرتے ہوئے باعزت طریقے سے واپسی چاہتے ہیں

دیکھئیے:پاک افغان سرحد پر کسی جھڑپوں کی خبریں بے بنیاد قرار، ذرائع نے افواہیں مسترد کر دیں

متعلقہ مضامین

پنجگور میں انٹیلی جنس پر مبنی کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز نے 5 خوارج کو ہلاک کر دیا، ہلاک دہشت گردوں میں اہم کمانڈر بھی شامل ہے۔

August 11, 2026

مکہ دفاعی معاہدے نے بھارت اور اسرائیل کی تزویراتی نیندیں اڑا دیں، بھارتی میڈیا نے اسے خطے میں طاقت کا نیا توازن قرار دے دیا۔

August 11, 2026

افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ نے بدخشاں میں طالبان پر بڑے حملے کا دعویٰ کرتے ہوئے 11 جنگجوؤں کو ہلاک اور 3 کو گرفتار کرنے کا اعلان کیا ہے۔

August 11, 2026

شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے اہم خوارج دہشت گرد زکریا کو ہلاک کر دیا ہے۔

August 11, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *