پی ٹی آئی کا اسلام آباد لانگ مارچ ہوگا یا نہیں، اس حوالے سے حتمی فیصلہ آج سہ پہر 3 بجے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی اہم پریس کانفرنس میں سامنے آئے گا۔

September 25, 2026

خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا اسلام آباد کی جانب مارچ اس کی آخری کوشش ہوگی اور اس کے بعد وہ دوبارہ وفاقی دارالحکومت کا رخ نہیں کر سکے گی۔

September 25, 2026

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ صوبے میں گورنر راج کیلئے مشاورت ہوئی ہے، یہ کوئی غیر آئینی اقدام نہیں اور پی ٹی آئی جلد لانگ مارچ ختم کرنے والی ہے۔

September 25, 2026

چمن سیکٹر میں سکیورٹی فورسز نے 60 سے 70 دہشت گردوں کی سرحد پار دراندازی کا حملہ ناکام بناتے ہوئے 40 سے 45 حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا۔

September 25, 2026

پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ہلاک ہونے والے 260 افغان شہریوں کی مکمل تفصیلات، تصاویر اور شواہد سامنے آ گئے ہیں۔

September 25, 2026

برطانیہ، فرانس اور امریکا میں پرتشدد احتجاج اور سرکاری املاک پر حملوں کے بعد ہزاروں افراد گرفتار ہوئے اور عدالتوں نے سخت سزائیں سنائیں۔

September 25, 2026

خوشی کی عالمی درجہ بندی: افغانستان کا آخری نمبر، بھارت بھی پیچھے رہ گیا

عالمی سطح پر فن لینڈ مسلسل 9 ویں سال دنیا کا خوش ترین ملک قرار پایا، جبکہ آئس لینڈ اور ڈنمارک بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے
خوشی کی عالمی درجہ بندی

رپورٹ کے مطابق 147 ممالک کی فہرست میں افغانستان 147 ویں نمبر پر رہا، جسے دنیا کا سب سے ناخوش ملک قرار دیا گیا

March 19, 2026

اسلام آباد: اقوام متحدہ کی سرپرستی میں جاری خوشی کی عالمی درجہ بندی میں افغانستان ایک بار پھر دنیا کا سب سے کم خوش ملک قرار پایا ہے، جبکہ پاکستان نے بہتری دکھاتے ہوئے درجہ بندی میں آگے جگہ بنالی، دوسری جانب بھارت اس فہرست میں پاکستان سے بھی پیچھے رہا۔

رپورٹ کے مطابق 147 ممالک کی فہرست میں افغانستان 147 ویں نمبر پر رہا، جسے دنیا کا سب سے ناخوش ملک قرار دیا گیا۔ ماہرین کے مطابق جاری کشیدگی، معاشی مشکلات اور عدم استحکام اس کی بڑی وجوہات ہیں۔

ایشیائی ممالک میں پاکستان نے نمایاں بہتری دکھاتے ہوئے 5 درجے ترقی کے بعد 104 ویں پوزیشن حاصل کی، جبکہ گزشتہ سال یہ 109 ویں نمبر پر تھا۔ اس کے برعکس بھارت 116 ویں نمبر پر رہا۔

خلیجی ممالک کی کارکردگی نسبتاً بہتر رہی، متحدہ عرب امارات 21 ویں اور سعودی عرب 22 ویں نمبر پر موجود ہیں، جبکہ مسلم دنیا میں کوسوو سب سے خوش ملک قرار پایا جو مجموعی طور پر 16 ویں نمبر پر رہا۔

عالمی سطح پر فن لینڈ مسلسل 9 ویں سال دنیا کا خوش ترین ملک قرار پایا، جبکہ آئس لینڈ اور ڈنمارک بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔

رپورٹ میں ممالک کی درجہ بندی کے لیے 2023 سے 2025 تک کے ڈیٹا کو استعمال کیا گیا، جس میں آمدنی، صحت، سماجی معاونت، آزادی، سخاوت اور کرپشن جیسے عوامل کو مدنظر رکھا گیا۔

دیکھئیے:حقائق سے چشم پوشی: پاکستان کے دفاعی حلقوں کا اقوامِ متحدہ کی رپورٹ پر شدید ردِعمل

متعلقہ مضامین

پی ٹی آئی کا اسلام آباد لانگ مارچ ہوگا یا نہیں، اس حوالے سے حتمی فیصلہ آج سہ پہر 3 بجے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی اہم پریس کانفرنس میں سامنے آئے گا۔

September 25, 2026

خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا اسلام آباد کی جانب مارچ اس کی آخری کوشش ہوگی اور اس کے بعد وہ دوبارہ وفاقی دارالحکومت کا رخ نہیں کر سکے گی۔

September 25, 2026

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ صوبے میں گورنر راج کیلئے مشاورت ہوئی ہے، یہ کوئی غیر آئینی اقدام نہیں اور پی ٹی آئی جلد لانگ مارچ ختم کرنے والی ہے۔

September 25, 2026

چمن سیکٹر میں سکیورٹی فورسز نے 60 سے 70 دہشت گردوں کی سرحد پار دراندازی کا حملہ ناکام بناتے ہوئے 40 سے 45 حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا۔

September 25, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *