پاکستان کی خاطر ایران جنگ بندی پر راضی ہوا؛ وہ لاجواب لوگ ہیں، چین سے واپسی پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صحافیوں سے گفتگو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح الفاظ میں اعتراف کیا کہ وہ ذاتی طور پر ایران کے ساتھ اس جنگ بندی کے حق میں بالکل نہیں تھے، لیکن پاکستان کی جانب سے کی جانے والی مخلصانہ سفارتی کوششوں اور ثالثی کے باعث انہوں نے اس فیصلے کی توثیق کی۔
ٹرمپ پاکستان کی تعریف

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے یہ بڑا قدم پاکستان کے ساتھ اپنے مضبوط تعلقات اور اس کی درخواست کا مان رکھنے کے لیے اٹھایا ہے۔

May 15, 2026

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک سنسنی خیز انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ نے ایران کے ساتھ جنگ بندی صرف اور صرف پاکستان کی خاطر اور اس کے احترام میں قبول کی ہے۔ چین کے کامیاب سرکاری دورے سے واپسی پر صدارتی طیارے ‘ایئرفورس ون’ میں سوار صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مشرقِ وسطیٰ کی حالیہ صورتحال اور سفارتی کوششوں پر کھل کر بات کی۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح الفاظ میں اعتراف کیا کہ وہ ذاتی طور پر ایران کے ساتھ اس جنگ بندی کے حق میں بالکل نہیں تھے، لیکن پاکستان کی جانب سے کی جانے والی مخلصانہ سفارتی کوششوں اور ثالثی کے باعث انہوں نے اس فیصلے کی توثیق کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے یہ بڑا قدم پاکستان کے ساتھ اپنے مضبوط تعلقات اور اس کی درخواست کا مان رکھنے کے لیے اٹھایا ہے۔

گفتگو کے دوران امریکی صدر نے پاکستان کی قیادت اور عوام کی کھل کر تعریف کی۔ انہوں نے پاکستانی عوام اور وہاں کی قیادت کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ انتہائی بہترین اور زبردست لوگ ہیں، بالخصوص وہاں کے فیلڈ مارشل اور وزیرِ اعظم نے اس پورے عمل میں انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے۔

دیکھئیے:ڈونلڈ ٹرمپ کے ہمراہ چین جانے والے عملے نے چینی حکام کا دیا گیا تمام سامان جاسوسی کے خدشات کے پیش نظر وہیں پھینک دیا

متعلقہ مضامین

غیر ملکی مندوبین نے پاکستانی مصنوعات کے لیے عالمی منڈیوں میں نئے تجارتی مواقع کی نشاندہی کردی

November 25, 2026

افغان مزاحمتی گروپوں کی جانب سے 31 صوبوں میں 265 سے زائد حملوں کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

November 25, 2026

ریاض میں سعودی سرمایہ کاری فنڈ کے مرکزی دفتر پر مشتمل پی آئی ایف ٹاور ایک ہفتے میں دوسری بار حملے کا نشانہ بن گیا۔

November 25, 2026

اسپین نے طالبان حکومت کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے افغان خواتین کے حقوق کے تحفظ اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر احتساب کا مطالبہ کیا ہے۔

November 24, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *