ترجمان نے افغانستان سے متعلق واضح کیا کہ پاکستان کا بنیادی مطالبہ یہ ہے کہ افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہونے دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس حوالے سے تحریری اور قابل تصدیق یقین دہانیاں چاہتا ہے۔

April 16, 2026

ٹرمپ نے کہا کہ دونوں ممالک نے امن کے قیام کے لیے اس اقدام پر اتفاق کیا ہے اور یہ پیشرفت حالیہ سفارتی کوششوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ منگل کو واشنگٹن ڈی سی میں لبنان اور اسرائیل کے نمائندوں کے درمیان 34 سال بعد پہلی ملاقات ہوئی

April 16, 2026

آئی جی پولیس کے مطابق ملزم سوشل میڈیا پلیٹ فارمز استعمال کرتے ہوئے لوگوں سے رابطہ کرتا اور حساس لوکیشنز کی معلومات حاصل کر کے دشمن کو فراہم کرتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ملزم مختلف افراد کو ویڈیوز اور لوکیشنز کے بدلے رقم بھی ادا کرتا رہا۔

April 16, 2026

یہ واقعہ ایک دن قبل ہونے والے ایک اور حملے کے فوراً بعد پیش آیا، جہاں شانلی عرفہ میں ایک سابق طالب علم کی فائرنگ سے 16 افراد زخمی ہوئے تھے۔ حملہ آور نے بعد ازاں خودکشی کر لی تھی جبکہ اس واقعے کے حوالے سے متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا ہے

April 16, 2026

امریکی صدر نے ایک اور انٹرویو میں کہا کہ ایران کے ساتھ جاری کشیدگی اور جنگ جلد ختم ہونے والی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اگر ان کی مداخلت نہ ہوتی تو ایران اب تک ایٹمی ہتھیار حاصل کر چکا ہوتا، تاہم ان کے اقدامات نے تہران کو اس مقصد سے روک دیا۔

April 16, 2026

ایکسپورٹ ماہرین کے مطابق اس اقدام سے پاکستان کے زرِ مبادلہ کے ذخائر میں بہتری آئے گی اور ملکی معیشت کو سہارا ملے گا، خاص طور پر ایسے وقت میں جب برآمدات بڑھانا معاشی ترجیحات میں شامل ہے۔

April 16, 2026

ٹرمپ نے دل کھول کر پاکستانی عوام، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی تعریف کر دی، مذاکرات میں پیشرفت کا سہرا بھی پاکستان کے سر سجا دیا

امریکی صدر نے ایک اور انٹرویو میں کہا کہ ایران کے ساتھ جاری کشیدگی اور جنگ جلد ختم ہونے والی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اگر ان کی مداخلت نہ ہوتی تو ایران اب تک ایٹمی ہتھیار حاصل کر چکا ہوتا، تاہم ان کے اقدامات نے تہران کو اس مقصد سے روک دیا۔
ٹرمپ نے دل کھول کر پاکستان کی تعریف کر دی

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاکستان ایران کے قریب ہے اور دونوں ممالک کے درمیان معاملات بہتر بنانے کے لیے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کوششیں مثبت سمت میں جا رہی ہیں اور انہیں یقین ہے کہ یہ سفارتی عمل کامیاب ہو سکتا ہے۔

April 16, 2026

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فاکس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں پاکستانی عوام، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو “عظیم لوگ” قرار دیتے ہوئے ایران کے ساتھ مذاکرات میں پاکستان کے کردار کو سراہا اور اسے ایک کامیاب سفارتی کوشش قرار دیا۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاکستان ایران کے قریب ہے اور دونوں ممالک کے درمیان معاملات بہتر بنانے کے لیے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کوششیں مثبت سمت میں جا رہی ہیں اور انہیں یقین ہے کہ یہ سفارتی عمل کامیاب ہو سکتا ہے۔

امریکی صدر نے ایک اور انٹرویو میں کہا کہ ایران کے ساتھ جاری کشیدگی اور جنگ جلد ختم ہونے والی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اگر ان کی مداخلت نہ ہوتی تو ایران اب تک ایٹمی ہتھیار حاصل کر چکا ہوتا، تاہم ان کے اقدامات نے تہران کو اس مقصد سے روک دیا۔

ٹرمپ کے مطابق تقریباً 40 روز تک جاری رہنے والی جنگ کے بعد ایران اب معاہدے کے لیے آمادہ دکھائی دے رہا ہے، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ فوجی کارروائیاں مکمل طور پر ختم نہیں ہوئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ ایران کو ایٹمی پروگرام کے حوالے سے مزید وقت دینے کے حق میں نہیں ہیں۔

ادھر وائٹ ہاؤس کے معاشی مشیر کیون ہیسٹ نے کہا ہے کہ اگر ایران معاہدے کی طرف آتا ہے تو یہ عالمی استحکام کے لیے بہتر ہوگا، بصورت دیگر سخت معاشی دباؤ کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے عندیہ دیا کہ امریکا کی معاشی حکمت عملی خطے میں طاقت کے توازن کو متاثر کر رہی ہے۔

دوسری جانب امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا کہ واشنگٹن ایران کے ساتھ ایک جامع معاہدہ چاہتا ہے، جس میں ایٹمی پروگرام کے ساتھ ساتھ دیگر تنازعات، خصوصاً مسلح گروہوں کی مالی معاونت جیسے معاملات بھی شامل ہوں۔ ان کے مطابق فریقین کے درمیان جنگ بندی برقرار ہے اور مذاکرات جاری ہیں۔

ٹرمپ نے نیویارک پوسٹ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں یہ بھی عندیہ دیا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کا اگلا دور آئندہ دنوں میں پاکستان میں متوقع ہے، اور اس حوالے سے انہوں نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے کردار کو سراہا۔

واضح رہے کہ پاکستان امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کر رہا ہے اور حالیہ پیشرفت کے بعد اسے ایک اہم سفارتی پلیٹ فارم کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

دیکھئیے:اور جب پاکستان نے پوری تہذیب کو بچا لیا

متعلقہ مضامین

ترجمان نے افغانستان سے متعلق واضح کیا کہ پاکستان کا بنیادی مطالبہ یہ ہے کہ افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہونے دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس حوالے سے تحریری اور قابل تصدیق یقین دہانیاں چاہتا ہے۔

April 16, 2026

ٹرمپ نے کہا کہ دونوں ممالک نے امن کے قیام کے لیے اس اقدام پر اتفاق کیا ہے اور یہ پیشرفت حالیہ سفارتی کوششوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ منگل کو واشنگٹن ڈی سی میں لبنان اور اسرائیل کے نمائندوں کے درمیان 34 سال بعد پہلی ملاقات ہوئی

April 16, 2026

آئی جی پولیس کے مطابق ملزم سوشل میڈیا پلیٹ فارمز استعمال کرتے ہوئے لوگوں سے رابطہ کرتا اور حساس لوکیشنز کی معلومات حاصل کر کے دشمن کو فراہم کرتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ملزم مختلف افراد کو ویڈیوز اور لوکیشنز کے بدلے رقم بھی ادا کرتا رہا۔

April 16, 2026

یہ واقعہ ایک دن قبل ہونے والے ایک اور حملے کے فوراً بعد پیش آیا، جہاں شانلی عرفہ میں ایک سابق طالب علم کی فائرنگ سے 16 افراد زخمی ہوئے تھے۔ حملہ آور نے بعد ازاں خودکشی کر لی تھی جبکہ اس واقعے کے حوالے سے متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا ہے

April 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *