امریکی جریدے دی ڈپلومیٹ نے افغانستان میں دہشت گردوں کے خلاف پاکستان کے آپریشن غضب للحق کی عسکری حکمتِ عملی کو سراہتے ہوئے اسے کامیابی قرار دیا ہے۔

June 24, 2026

معروف برازیلی صحافی پیپے ایسکوبار کا دعویٰ ہے کہ موساد نے سوئٹزرلینڈ میں فیلڈ مارشل عاصم منیر پر حملے کا مبینہ منصوبہ بنایا، جسے پاکستانی انٹیلی جنس نے بروقت ناکام بنا دیا۔

June 24, 2026

افغانستان فریڈم فرنٹ نے صوبہ نورستان کے ضلع وایگل میں طالبان کے ٹھکانے پر رات گئے اچانک گوریلا حملے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کاروائی میں طالبان کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچا ہے۔

June 24, 2026

خیبر پختونخوا کے ضلع لوئر دیر میں سی ٹی ڈی اور پولیس کے مشترکہ آپریشن کے دوران 6 انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک جبکہ اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد کر لیا گیا۔

June 24, 2026

اقوام متحدہ میں پاکستان نے امن دستوں کے خلاف جرائم کے احتساب کے لیے قرارداد پیش کر دی، جسے 150 سے زائد ممالک کی حمایت حاصل ہے۔

June 24, 2026

ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان پاکستان کا ایک روزہ اہم دورہ مکمل کر کے واپس روانہ ہو گئے، جہاں انہوں نے قیادت سے تعمیری ملاقاتیں کیں، جبکہ پاکستان نے ایران کے میزائل پروگرام کی اصولی حمایت کا اعلان بھی کیا۔

June 24, 2026

مذہب کو دہشت گردی کے لیے ڈھال بنانے کی ناکام کوشش: جید علما کا ‘پیغامِ پاکستان’ ہی حتمی فیصلہ ہے؛ نور ولی محسود کا ریاست کے خلاف فتنہ پروری کا نیا وار

پاکستان کے جید علما، بشمول مفتی تقی عثمانی اور دیگر اکابرین، ‘پیغامِ پاکستان’ کے ذریعے متفقہ طور پر یہ فتویٰ دے چکے ہیں کہ ریاستِ پاکستان، اس کی افواج اور شہریوں کے خلاف مسلح کارروائی “جہاد” نہیں بلکہ “فساد فی الارض” اور کھلی بغاوت ہے۔
نور ولی محسود کا نیا بیان

ٹی ٹی پی کے سرغنہ کا علما کو یہ چیلنج دینا کہ وہ انہیں "مطمئن" کریں، دراصل ملک کے مصلحت پسند اور اعتدال پسند مذہبی طبقے کو نشانہ بنانے اور انہیں دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑنے کی ایک خطرناک سازش ہے۔

May 10, 2026

اسلام آباد: کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے سرغنہ نور ولی محسود کا حالیہ آڈیو پیغام محض ایک بیان نہیں بلکہ علمائے کرام کو بلیک میل کرنے اور دہشت گردی کو مذہبی جواز فراہم کرنے کی ایک بھونڈی کوشش ہے۔ نور ولی محسود نے اپنے پیغام میں دعویٰ کیا ہے کہ ان کا نام نہاد ‘جہاد’ 500 پاکستانی علما کے فتاویٰ کی روشنی میں شروع کیا گیا تھا اور اب وہی مذہبی طبقہ انہیں غلط ثابت کرے، ورنہ ان کے خلاف فتوے بازی سے باز رہے۔

دفاعی اور مذہبی ماہرین نے اس بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ‘فتنہ الخوارج’ کی روایتی چال قرار دیا ہے۔ نور ولی محسود کا یہ کہنا کہ وہ محض “جنگ برائے جنگ” کے شوقین نہیں، دراصل اپنی شکست اور تنہائی کو چھپانے کی ایک ناکام کوشش ہے۔ پاکستان کے جید علما، بشمول مفتی تقی عثمانی اور دیگر اکابرین، ‘پیغامِ پاکستان’ کے ذریعے متفقہ طور پر یہ فتویٰ دے چکے ہیں کہ ریاستِ پاکستان، اس کی افواج اور شہریوں کے خلاف مسلح کارروائی “جہاد” نہیں بلکہ “فساد فی الارض” اور کھلی بغاوت ہے۔

ٹی ٹی پی کے سرغنہ کا علما کو یہ چیلنج دینا کہ وہ انہیں “مطمئن” کریں، دراصل ملک کے مصلحت پسند اور اعتدال پسند مذہبی طبقے کو نشانہ بنانے اور انہیں دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑنے کی ایک خطرناک سازش ہے۔ یہ بیان علما کو ریاست کے مدِ مقابل کھڑا کرنے اور انہیں عسکریت پسندوں کے لیے نرم گوشہ پیدا کرنے پر مجبور کرنے کی دھمکی ہے۔

پاکستان کی ریاست اور عوام نور ولی محسود کے اس بیانیے کو مسترد کرتے ہیں۔ جہاد کا حق صرف ریاست کے پاس ہے، کسی مسلح گروہ یا فتنے کے پاس نہیں جو معصوم شہریوں اور محافظوں کا خون بہائے۔ علما کو “دشمن کے آلہ کار” یا “لالچی” قرار دینا ان کی توہین ہے جو برسوں سے اس انتہا پسندی کے خلاف سینہ سپر ہیں۔ اب وقت آ گیا ہے کہ ان گمراہ کن دلائل کا سدِ باب کیا جائے اور ریاست دشمن عناصر کو یہ پیغام دیا جائے کہ مذہب کو دہشت گردی کے لیے ڈھال بنانے کی اجازت کسی صورت نہیں دی جائے گی۔

دیکھئیے:نور ولی محسود کے آڈیو پیغام پر سوالات: علماء کو جنگ کا ذمہ دار ٹھہرانے کے مؤقف پر تجزیہ کاروں کی تشویش

متعلقہ مضامین

امریکی جریدے دی ڈپلومیٹ نے افغانستان میں دہشت گردوں کے خلاف پاکستان کے آپریشن غضب للحق کی عسکری حکمتِ عملی کو سراہتے ہوئے اسے کامیابی قرار دیا ہے۔

June 24, 2026

معروف برازیلی صحافی پیپے ایسکوبار کا دعویٰ ہے کہ موساد نے سوئٹزرلینڈ میں فیلڈ مارشل عاصم منیر پر حملے کا مبینہ منصوبہ بنایا، جسے پاکستانی انٹیلی جنس نے بروقت ناکام بنا دیا۔

June 24, 2026

افغانستان فریڈم فرنٹ نے صوبہ نورستان کے ضلع وایگل میں طالبان کے ٹھکانے پر رات گئے اچانک گوریلا حملے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کاروائی میں طالبان کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچا ہے۔

June 24, 2026

خیبر پختونخوا کے ضلع لوئر دیر میں سی ٹی ڈی اور پولیس کے مشترکہ آپریشن کے دوران 6 انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک جبکہ اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد کر لیا گیا۔

June 24, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *