سعودی کمپنی آرامکو پاکستان میں 10 ارب ڈالر مالیت کی آئل ریفائنری کے منصوبے میں شراکت داری کرے گی، جس میں پاکستان اسٹیٹ آئل او جی ڈی سی ایل، پی پی ایل اور جی ایچ پی ایل شامل ہوں گی۔

April 10, 2026

پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس حنین نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف عملے کو بحفاظت منتقل کیا بلکہ جہاز پر موجود ماہر ٹیم نے فوری طبی امداد فراہم کی اور آگ بجھانے میں بھی مدد دی۔

April 10, 2026

افغانستان کو صرف ایک انسانی بحران کے طور پر دیکھنا ایک محدود اور خطرناک نقطہ نظر ہے۔ یہ ایک ایسا معاملہ ہے جہاں انسانی مسائل اور سیکیورٹی خطرات ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں اور انہیں الگ کر کے سمجھنا ممکن نہیں۔

April 10, 2026

یہ پاکستان ویمن ٹیم کی انٹرنیشنل فٹبال میں سب سے بڑے مارجن سے فتح ہے، اس سے قبل قومی ٹیم نے مالدیپ کو 0-7 سے شکست دی تھی۔

April 10, 2026

حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور سیکیورٹی ادارے شواہد اکٹھے کر رہے ہیں تاکہ حملے کی نوعیت اور ذمہ داروں کا تعین کیا جا سکے

April 10, 2026

افغان وزیرِ ہائر ایجوکیشن شیخ ندا محمد ندیم نے کابل یونیورسٹی کے دورے کے دوران ادب کے ایک طالب علم کو ازبک ٹوپی پہننے پر سرِعام تھپڑ مار دیا۔ عینی شاہدین نے واقعے کو نسلی تذلیل اور ثقافتی شناخت پر حملہ قرار دیا ہے

April 10, 2026

داخلی انتشار یا بقا کی جنگ؟ ٹی ٹی پی کا منحرف ارکان کو قتل کرنے کا حکم

تحریک طالبان پاکستان کے نائب امیر مفتی برجان نے جماعت الاحرار کو ‘فسادی’ قرار دیتے ہوئے منحرف ارکان کے قتل کا فتویٰ جاری کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ متوازی نظام قائم کرنے والے جہاد کے راستے میں رکاوٹ ہیں
تحریک طالبان پاکستان کے نائب امیر مفتی برجان نے جماعت الاحرار کو 'فسادی' قرار دیتے ہوئے منحرف ارکان کے قتل کا فتویٰ جاری کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ متوازی نظام قائم کرنے والے جہاد کے راستے میں رکاوٹ ہیں

ٹی ٹی پی قیادت کا سخت ترین فیصلہ؛ جماعت الاحرار اور دیگر گروہوں میں شامل ہونے والے ارکان کے لیے سزائے موت کا حکم۔ مفتی برجان نے کنڑ میں خطاب کے دوران حافظ گل بہادر گروپ میں شامل ہونے والوں کے قتل کا اعتراف بھی کر لیا

February 16, 2026

تحریک طالبان پاکستان کے اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں۔ تحریک کے نائب امیر مفتی برجان نے اپنی صفوں سے علیحدگی اختیار کرنے والے اور متوازی نظام قائم کرنے والے گروہوں کے خلاف ‘قتل کا حکم’ جاری کرتے ہوئے انہیں جہاد کے راستے میں رکاوٹ قرار دے دیا ہے۔

افغانستان کے صوبہ کنڑ میں اپنے جنگجوؤں کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مفتی برجان نے واضح کیا کہ ٹی ٹی پی کی قیادت نے ایک نیا فتویٰ جاری کیا ہے، جس کے تحت تنظیم کے نظم و ضبط سے ہٹ کر کسی بھی دوسرے گروہ کے ساتھ کام کرنے کی قطعاً اجازت نہیں ہوگی۔ انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ جو بھی متوازی نظام قائم کرے گا، اسے قتل کر دیا جائے گا۔

مفتی برجان نے اپنے خطاب میں ‘جماعت الاحرار’ کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں ‘فسادی’ گروہ قرار دیا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ جماعت الاحرار نے قبائلی علاقوں میں فساد پھیلایا ہے اور اب وہ ان کے نام نہاد جہاد کے راستے میں رکاوٹ بن رہے ہیں، لہٰذا ان کا قتل شرعی طور پر روا ہے۔ واضح رہے کہ ٹی ٹی پی اس سے قبل القاعدہ برصغیر کے خلاف بھی اسی نوعیت کا فتویٰ جاری کر چکی ہے۔

ٹی ٹی پی کے نائب امیر نے یہ لرزہ خیز انکشاف بھی کیا کہ حال ہی میں حافظ گل بہادر گروپ میں شامل ہونے والے متعدد افراد کو تنظیم کی جانب سے عبرت کا نشانہ بناتے ہوئے قتل کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے جنگجوؤں کو متنبہ کیا کہ کسی بھی قسم کی علیحدہ سرگرمی یا الگ ڈھانچہ قابل قبول نہیں ہوگا۔

دفاعی ماہرین کے مطابق ٹی ٹی پی کی جانب سے جاری کردہ یہ حالیہ فتویٰ اور بیانات تنظیم کے اندر بڑھتے ہوئے شدید انتشار اور مختلف شدت پسند گروہوں کے درمیان وسائل اور اثر و رسوخ کی جنگ کو ظاہر کرتے ہیں۔ یہ صورتحال باجوڑ اور سوات جیسے علاقوں سے نئے گروپس کی جماعت الاحرار میں شمولیت کے بعد پیدا ہوئی ہے، جس نے ٹی ٹی پی کی مرکزی قیادت کے لیے بقا کا خطرہ پیدا کر دیا ہے۔

دیکھیے: افغان سرزمین اور علاقائی سکیورٹی: طالبان کے بیانیے اور عالمی رپورٹس میں تضاد

متعلقہ مضامین

سعودی کمپنی آرامکو پاکستان میں 10 ارب ڈالر مالیت کی آئل ریفائنری کے منصوبے میں شراکت داری کرے گی، جس میں پاکستان اسٹیٹ آئل او جی ڈی سی ایل، پی پی ایل اور جی ایچ پی ایل شامل ہوں گی۔

April 10, 2026

پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس حنین نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف عملے کو بحفاظت منتقل کیا بلکہ جہاز پر موجود ماہر ٹیم نے فوری طبی امداد فراہم کی اور آگ بجھانے میں بھی مدد دی۔

April 10, 2026

افغانستان کو صرف ایک انسانی بحران کے طور پر دیکھنا ایک محدود اور خطرناک نقطہ نظر ہے۔ یہ ایک ایسا معاملہ ہے جہاں انسانی مسائل اور سیکیورٹی خطرات ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں اور انہیں الگ کر کے سمجھنا ممکن نہیں۔

April 10, 2026

یہ پاکستان ویمن ٹیم کی انٹرنیشنل فٹبال میں سب سے بڑے مارجن سے فتح ہے، اس سے قبل قومی ٹیم نے مالدیپ کو 0-7 سے شکست دی تھی۔

April 10, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *