رپورٹس کے مطابق امریکا ایران پر مزید حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے اور اسرائیل کو درجنوں اضافی ایندھن فراہم کرنے والے طیارے بھیجنے پر غور کر رہا ہے، تاہم ابھی نئے حملوں کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔

July 18, 2026

انڈیا کا مشن چاند اب ایک نئے امتحان سے دوچار ہے کیونکہ بھارتی خلائی ادارہ آئی ایس آر او کے سائنسدان چھوڑ رہے ہیں۔ گزشتہ ایک سال میں 100 سے 120 سائنسدان آئی ایس آر او چھوڑ چکے ہیں، جس کے بعد حکومت نے استعفوں کی منظوری کا طریقہ مزید سخت کر دیا ہے۔

July 18, 2026

اقوامِ متحدہ کے عہدیدار الیگزینڈر زویف نے کہا ہے کہ افغانستان میں القاعدہ کی موجودگی اور طالبان سے روابط اب بھی برقرار ہیں۔ داعش خراسان اور تحریک طالبان پاکستان بھی افغانستان سے سرگرم اہم دہشت گرد تنظیموں میں شامل ہیں۔

July 18, 2026

ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ آخری سانس تک وطن کا دفاع کیا جائے گا۔ ایران نے امریکی حملوں سے جاں بحق شہریوں کی تصاویر بھی جاری کر دیں۔

July 18, 2026

سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان لوئر کے علاقے وانا میں بارودی مواد سے بھری گاڑی خودکش حملے سے پہلے ہی تباہ کر دی۔ تین دن کی مسلسل نگرانی کے بعد کی گئی اس کارروائی میں ایک خارجی ہلاک اور 5 زخمی ہوئے۔

July 18, 2026

بھارتی خلائی ادارے اسرو سے 120 سائنسدانوں کے استعفوں کے بعد مودی حکومت نے ریٹائرمنٹ کے قواعد سخت کر دیے۔ نجی خلائی شعبے کی تیزی سے ترقی اور بہتر معاوضوں کے باعث ماہر سائنسدان سرکاری ادارہ چھوڑنے لگے۔

July 18, 2026

سلامتی کونسل: روس نے افغان سرزمین سے ٹی ٹی پی اور داعش خطرات کی تصدیق کر دی

سلامتی کونسل اجلاس میں روس نے پاک افغان کشیدگی کو فتنۃ الخوارج کی دہشت گردی کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے داعش کو خطے کے لیے بڑا خطرہ قرار دیا ہے۔
سلامتی کونسل اجلاس میں روس نے پاک افغان کشیدگی کو فتنۃ الخوارج کی دہشت گردی کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے داعش کو خطے کے لیے بڑا خطرہ قرار دیا ہے۔

سلامتی کونسل اجلاس میں روسی نائب مندوب آنا ایوسٹیگنیوا کا بیان؛ افغانستان سے فتنۃ الخوارج اور داعش خراسان کے خطرات کا اعتراف، پاکستان کے مؤقف کی تائید۔

June 9, 2026

نیویارک: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے افغانستان سے متعلق حالیہ اجلاس میں روس نے ایک بار پھر افغان سرزمیں سے ابھرنے والے دہشت گردی کے خطرات کو تسلیم کر لیا ہے۔ اقوام متحدہ میں روس کی نائب مستقل مندوب آنا ایوسٹیگنیوا نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے افغانستان اور پاکستان کے درمیان جاری کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور اس صورتحال کو فتنۃ الخوارج (تحریک طالبان پاکستان) کی دہشت گرد سرگرمیوں سے جوڑا۔ روسی مندوب نے خطے میں داعش خراسان کی مسلسل موجودگی کو بھی علاقائی سلامتی کے لیے ایک اہم اور بڑا خطرہ قرار دیا۔

سلامتی کونسل میں روس کے اس اہم بیان نے پاکستان کے اس دیرینہ اور اصولی مؤقف کی واضح تائید کی ہے کہ افغان سرزمین سے ہونے والی سرحد پار دہشت گردی خطے میں عدم استحکام کی ایک بڑی وجہ ہے۔

روسی مندوب نے واضح الفاظ میں کہا کہ افغانستان اور پاکستان کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی دراصل تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی دہشت گرد سرگرمیوں کے پس منظر میں پیدا ہو رہی ہے، جو افغان سرزمین کو استعمال کرنے والے اس خوارجی نیٹ ورک کے کردار کا کھلا اعتراف ہے۔

علاوہ ازیں، روس کی جانب سے افغانستان میں داعش خراسان کی مسلسل موجودگی کو ایک سنجیدہ سیکیورٹی خطرہ قرار دینا اس بات کا ثبوت ہے کہ افغانستان میں دہشت گرد نیٹ ورکس اب بھی مکمل طور پر فعال ہیں۔

مبصرین کے مطابق، روس کا یہ مؤقف ان تمام دعوؤں کی سختی سے نفی کرتا ہے جن میں افغانستان میں سرگرم دہشت گرد تنظیموں کی موجودگی اور ان کے خطرات کو کم کر کے پیش کرنے کی کوشش کی جاتی رہی ہے۔

روسی مندوب کے اس تجزیے سے یہ بات بھی عیاں ہوتی ہے کہ پاکستان واحد ملک نہیں ہے جو فتنۃ الخوارج (ٹی ٹی پی) اور داعش خراسان کے خطرات کی نشاندہی کر رہا ہے، بلکہ اب افغانستان میں موجود ان دہشت گرد نیٹ ورکس سے وابستہ خطرات کے بارے میں بین الاقوامی سطح پر ایک مضبوط اتفاقِ رائے پیدا ہو رہا ہے، جس کا عالمی برادری کو فوری نوٹس لینا ہو گا۔

متعلقہ مضامین

رپورٹس کے مطابق امریکا ایران پر مزید حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے اور اسرائیل کو درجنوں اضافی ایندھن فراہم کرنے والے طیارے بھیجنے پر غور کر رہا ہے، تاہم ابھی نئے حملوں کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔

July 18, 2026

انڈیا کا مشن چاند اب ایک نئے امتحان سے دوچار ہے کیونکہ بھارتی خلائی ادارہ آئی ایس آر او کے سائنسدان چھوڑ رہے ہیں۔ گزشتہ ایک سال میں 100 سے 120 سائنسدان آئی ایس آر او چھوڑ چکے ہیں، جس کے بعد حکومت نے استعفوں کی منظوری کا طریقہ مزید سخت کر دیا ہے۔

July 18, 2026

اقوامِ متحدہ کے عہدیدار الیگزینڈر زویف نے کہا ہے کہ افغانستان میں القاعدہ کی موجودگی اور طالبان سے روابط اب بھی برقرار ہیں۔ داعش خراسان اور تحریک طالبان پاکستان بھی افغانستان سے سرگرم اہم دہشت گرد تنظیموں میں شامل ہیں۔

July 18, 2026

ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ آخری سانس تک وطن کا دفاع کیا جائے گا۔ ایران نے امریکی حملوں سے جاں بحق شہریوں کی تصاویر بھی جاری کر دیں۔

July 18, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *