"> امریکہ کا ایران کے 5 آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ
ٹی ٹی پی کے حملے اور طالبان

طالبان کی تردید کے باوجود پاکستان میں ٹی ٹی پی کے حملے: حقائق کیا کہتے ہیں؟

افغان طالبان کے ترجمان کے بیانات کے تناظر میں پاکستان پر ٹی ٹی پی کے حملوں اور اقوامِ متحدہ کی رپورٹس پر سنجیدہ سوالات سامنے آئے ہیں، جن میں طالبان کو ذمہ دارانہ رویہ اپنانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

بھارت چین کشیدگی اور جنگ: آخر وجہ کیا ہے؟

بھارت چین کشیدگی: آخر وجہ کیا ہے؟

بھارت اور چین کے درمیان اصل جھگڑا سرحد کی ادھوری حد بندی اور تاریخ کی مختلف تشریحوں کا ہے۔ چین اروناچل پردیش کو جنوبی تبت کہتا ہے اور میک موہن لائن کو تسلیم نہیں کرتا، جبکہ بھارت اروناچل کو اپنی ریاست اور اٹوٹ حصہ قرار دیتا ہے اور اسی لکیر کو اپنی مشرقی سرحد کی بنیاد مانتا ہے۔

ایرانی میزائل حملوں کا جواب: امریکہ نے 5 آئل ٹینکرز تباہ کر دیے

امریکی سینٹرل کمانڈ نے ایران کے 5 آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے حملے کی ویڈیو جاری کر دی ہے۔
امریکہ کا ایران کے 5 آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ

امریکہ نے ایران کے 5 آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ کر دیا اور حملے کی ویڈیوز جاری کر دیں۔

September 9, 2026

واشنگٹن: امریکی سینٹرل کمانڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فورسز نے ایران کے خام تیل لے جانے والے 5 بحری جہاز تباہ کر دیے ہیں۔ امریکی ملٹری نے اس کارروائی کی ویڈیوز بھی جاری کر دی ہیں۔

سینٹکام کے مطابق یہ قدم پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے امریکی جنگی بحری جہاز کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنانے کی کوشش کے بعد اٹھایا گیا ہے۔ ایرانی فورسز نے دو روز کے دوران دو مرتبہ حملہ کرنے کی کوشش کی تھی۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ امریکی جنگی بحری جہاز نے ان میزائل حملوں کو کامیابی سے ناکام بنا دیا۔ اس واقعے میں کسی بھی امریکی اہلکار کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ایران کو سخت الفاظ میں خبردار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر تہران نے امریکی بحری جہازوں کو نشانہ بنایا تو اسے اپنے آئل ٹینکرز سے محروم ہونا پڑے گا۔ امریکی فوج کے مطابق یہ کارروائی امریکی بحری جہازوں پر حالیہ حملوں کا براہِ راست جواب ہے۔

دوسری جانب ایرانی سرکاری میڈیا نے ایک مختلف دعویٰ کیا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ایران نے اردن میں قائم امریکی اہداف کو میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔ تاہم امریکی سینٹرل کمانڈ نے اردن میں موجود ایئر بیس پر ایسے کسی بھی میزائل حملے کی تردید کر دی ہے۔

دیکھیے: آبنائے ہرمز میں 3 جہازوں کو نشانہ بنایا، پاسداران انقلاب

متعلقہ مضامین

افغان طالبان کے ترجمان کے بیانات کے تناظر میں پاکستان پر ٹی ٹی پی کے حملوں اور اقوامِ متحدہ کی رپورٹس پر سنجیدہ سوالات سامنے آئے ہیں، جن میں طالبان کو ذمہ دارانہ رویہ اپنانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

October 24, 2026

میرپورخاص میں مدھو کے مبینہ اغوا کا ڈراپ سین ہو گیا ہے، جہاں حقائق کے مطابق لڑکی نے اپنے ہندو پڑوسی کیلاش سے پسند کی شادی کی ہے اور تمام الزامات بے بنیاد ثابت ہوئے ہیں۔

October 24, 2026

خیبر پختونخوا میں ایریا ڈیولپمنٹ سیکریٹریٹ کو 12 نامزد اضلاع کے تمام اہم محکموں کا انتظامی کنٹرول منتقل کر دیا گیا ہے۔

October 24, 2026

میر رضا علی قتل کیس میں جوڈیشل کمیشن کی سفارشات پر عمل درآمد شروع ہوگیا۔ سندھ حکومت نے پولیس افسران کے کردار اور دیگر پہلوؤں کی تحقیقات کے لیے اقدامات کیے ہیں۔

October 24, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *