واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ نے بلوچ لبریشن آرمی اور مجید بریگیڈ کو غیر ملکی دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا۔ امریکی وزارتِ خارجہ نے کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی اور مجید بریگیڈ کو دہشتگرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کردیا ہے۔
دفترِِ خارجہ کے مطابق بلوچ لبریشن نے گزشتہ سال کراچی ایئرپورٹ کے قریب خودکش دھماکوں اور گوادر پورٹ کمپلیکس پر بھی حملے کا اعتراف کیا تھا۔
رواں سال میں بی ایل اے نے جعفر ایکسپریس کو اغوا، 31 شہریوں اور سیکیورٹی اہل کاروں کو قتل کرنے کی ذمے داری قبول کی۔
ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے ٹرمپ انتظامیہ کے عزم کا اظہار ہوتا ہے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرنے پر اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔
سرفراز بگٹی نے اس موقع پر فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا پاکستان کا مؤقف امریکی انتظامیہ تک پہنچانے کا سہرا انہی کے سر جاتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بی ایل اے اور مجید بریگیڈ نے لسانیت و قومیت کے نام پر بے گناہ لوگوں کا خون بہایا، دنیا کو دہشت گردی کی اس لعنت کے خاتمے کے لیے متحد ہونا ہو
دیکھیں: باجوڑ میں ایک بار پھر تین روزہ کرفیو نافذ؛ نوٹیفیکیشن جاری