مزید دعویٰ کیا گیا ہے کہ القاعدہ اور داعش سے وابستہ بعض زخمی افراد کو بھی کابل کے فوجی اسپتال، جسے اردو نظامی اسپتال کہا جاتا ہے، منتقل کیا گیا ہے۔ انہی ذرائع کے مطابق سرحدی جھڑپوں میں طالبان کے بارڈر گارڈز کے بعض اہلکار بھی زخمی ہوئے جنہیں فوجی طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

February 24, 2026

یہ ایک دشوار گزار پہاڑی علاقہ، جہاں اگر قبضہ کر بھی لیا جائے تو برقراررکھنا مشکل ہے کیونکہ ایک طویل سپلائی لائن بنانا پڑے گی۔ اس کی غیر معمولی حساسیت کی ایک وجہ چینی سرحد سے متصل ہونا بھی ہے۔ چین اس بارے میں بہت حساس اور اس حوالے سے معمولی سی بے چینی یا اضطراب بھی برداشت نہیں کر پائے گا۔

February 24, 2026

ذرائع کے مطابق فوری جوابی کارروائی میں مبینہ طور پر افغان پوسٹوں کو “خاموش” کرا دیا گیا۔ تاہم جانی نقصان کی مکمل تفصیلات تاحال سامنے نہیں آ سکیں اور آزاد ذرائع سے ان کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

February 24, 2026

ذرائع یہ بھی بتاتے ہیں کہ چند ہفتے قبل معالج ٹیم نے عمران خان کے ذاتی معالجین کو باضابطہ کانفرنس کال کے ذریعے بریفنگ دی تھی، جس میں کسی سپرا اسپیشلائزیشن کی عدم موجودگی پر اعتراض سامنے نہیں آیا۔ اس پس منظر میں حالیہ عوامی بیانات کو غیر متوقع قرار دیا جا رہا ہے۔

February 24, 2026

افغانستان میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن ( یوناما) کی حالیہ رپورٹ کو دفاعی ماہرین نے حقائق سے بعید اور جانبدارانہ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے، جس میں دہشت گرد نیٹ ورکس کی موجودگی کو نظرانداز کر کے یکطرفہ بیانیہ اپنایا گیا ہے

February 24, 2026

مقبوضہ کشمیر کے ضلع کشتیار میں بھارتی فوج نے تین مقامی نوجوانوں کو حراست میں لینے کے بعد جعلی مقابلے میں شہید کر دیا اور ثبوت مٹانے کے لیے ان کے اجسام کو کیمیکلز سے جلا ڈالا

February 24, 2026

افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا پر ٹرمپ کی ایک بار پھر تنقید، فیصلے کو ”غیر دانشمندانہ” قرار دے دیا

ٹرمپ نے کہا کہ اپنی پہلی مدتِ صدارت کے دوران انہوں نے امریکی فوج کو دوبارہ مضبوط بنایا، تاہم بعد ازاں اس طاقت کا ایک بڑا حصہ ’’انتہائی غیر دانشمندانہ‘‘ انداز میں افغانستان میں چھوڑ دیا گیا۔ ان کے بقول، بظاہر یہ تھوڑا سا لگتا ہے، مگر حقیقت میں یہ بھاری مقدار میں جدید فوجی سازوسامان تھا جو طالبان کے ہاتھ لگا۔
افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا پر ٹرمپ کی ایک بار پھر تنقید، فیصلے کو ''غیر دانشمندانہ'' قرار دے دیا

امریکی صدر کے مطابق افغانستان سے انخلا کے طریقہ کار نے امریکہ کو عالمی سطح پر کمزور ظاہر کیا، جبکہ حالیہ کارروائیاں یہ ثابت کرتی ہیں کہ امریکہ دوبارہ اپنی عسکری طاقت اور اثر و رسوخ منوانے کی پوزیشن میں آ چکا ہے۔

January 5, 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے دوران فوجی سازوسامان چھوڑے جانے کے فیصلے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام نے امریکہ کی عالمی ساکھ کو بری طرح متاثر کیا۔ فاکس نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں، وینزویلا کے خلاف حالیہ امریکی کارروائی کے تناظر میں گفتگو کرتے ہوئے، ٹرمپ نے افغانستان سے انخلا کو کمزوری کی علامت قرار دیا۔

ٹرمپ نے کہا کہ اپنی پہلی مدتِ صدارت کے دوران انہوں نے امریکی فوج کو دوبارہ مضبوط بنایا، تاہم بعد ازاں اس طاقت کا ایک بڑا حصہ ’’انتہائی غیر دانشمندانہ‘‘ انداز میں افغانستان میں چھوڑ دیا گیا۔ ان کے بقول، بظاہر یہ تھوڑا سا لگتا ہے، مگر حقیقت میں یہ بھاری مقدار میں جدید فوجی سازوسامان تھا جو طالبان کے ہاتھ لگا۔

انہوں نے افغانستان سے امریکی انخلا کا موازنہ وینزویلا کے خلاف حالیہ آپریشن سے کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت امریکا دنیا بھر میں مذاق بن گیا تھا۔ ٹرمپ کا کہنا تھا، ’’افغانستان کے معاملے میں ہم دنیا کے لیے ہنسی کا سامان بن گئے تھے، لیکن اب ایسا نہیں ہے۔ اب امریکا ایک بار پھر ایک باوقار اور طاقتور ملک کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔‘‘

امریکی صدر کے مطابق افغانستان سے انخلا کے طریقہ کار نے امریکہ کو عالمی سطح پر کمزور ظاہر کیا، جبکہ حالیہ کارروائیاں یہ ثابت کرتی ہیں کہ امریکہ دوبارہ اپنی عسکری طاقت اور اثر و رسوخ منوانے کی پوزیشن میں آ چکا ہے۔

دیکھیں: افغان سرحد بند ہونے سے پاکستان کی سکیورٹی صورتحال بہتر، دہشت گردی کے واقعات میں 17 فیصد کمی

متعلقہ مضامین

مزید دعویٰ کیا گیا ہے کہ القاعدہ اور داعش سے وابستہ بعض زخمی افراد کو بھی کابل کے فوجی اسپتال، جسے اردو نظامی اسپتال کہا جاتا ہے، منتقل کیا گیا ہے۔ انہی ذرائع کے مطابق سرحدی جھڑپوں میں طالبان کے بارڈر گارڈز کے بعض اہلکار بھی زخمی ہوئے جنہیں فوجی طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

February 24, 2026

یہ ایک دشوار گزار پہاڑی علاقہ، جہاں اگر قبضہ کر بھی لیا جائے تو برقراررکھنا مشکل ہے کیونکہ ایک طویل سپلائی لائن بنانا پڑے گی۔ اس کی غیر معمولی حساسیت کی ایک وجہ چینی سرحد سے متصل ہونا بھی ہے۔ چین اس بارے میں بہت حساس اور اس حوالے سے معمولی سی بے چینی یا اضطراب بھی برداشت نہیں کر پائے گا۔

February 24, 2026

ذرائع کے مطابق فوری جوابی کارروائی میں مبینہ طور پر افغان پوسٹوں کو “خاموش” کرا دیا گیا۔ تاہم جانی نقصان کی مکمل تفصیلات تاحال سامنے نہیں آ سکیں اور آزاد ذرائع سے ان کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

February 24, 2026

ذرائع یہ بھی بتاتے ہیں کہ چند ہفتے قبل معالج ٹیم نے عمران خان کے ذاتی معالجین کو باضابطہ کانفرنس کال کے ذریعے بریفنگ دی تھی، جس میں کسی سپرا اسپیشلائزیشن کی عدم موجودگی پر اعتراض سامنے نہیں آیا۔ اس پس منظر میں حالیہ عوامی بیانات کو غیر متوقع قرار دیا جا رہا ہے۔

February 24, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *