ترک صدر رجب طیب اردوان نے مسئلہ کشمیر سمیت جنوبی ایشیا کے تنازعات مذاکرات اور اقوام متحدہ کے منشور و قراردادوں کے مطابق حل کرنے پر زور دیا۔

September 23, 2026

سعودی عرب کے 96ویں قومی دن پر صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے شاہ سلمان، محمد بن سلمان اور سعودی عوام کو مبارکباد دی۔

September 23, 2026

کرم سیکٹر میں پاک افغان سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پاکستانی فورسز نے مختلف چوکیوں سے جوابی کارروائی کی۔

September 22, 2026

آپریشن شعبان 2 کے تحت بلوچستان کے ساران تنگی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک اور 9 مشتبہ افراد گرفتار ہوگئے۔

September 22, 2026

خیبر پختونخوا میں آئینی مشینری کی ناکامی، امن و امان کے بگاڑ اور سرکاری وسائل کے ضیاع پر وفاقی حکومت آئین کے آرٹیکل 234 کے تحت انتظامی کنٹرول سنبھال سکتی ہے۔

September 22, 2026

خیبر پختونخوا میں بدامنی اور شہداء کے جنازوں سے صوبائی قیادت کی لاتعلقی پر سوالات اٹھ گئے۔

September 22, 2026

ہرات میں خواتین کی گرفتاریاں، ویمنز جسٹس موومنٹ کی طالبان اقدامات کی شدید مذمت

ویمنز جسٹس موومنٹ نے ہرات میں طالبان کے ہاتھوں خواتین کی گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے اسے حقوق کی منظم خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
ویمنز جسٹس موومنٹ نے ہرات میں طالبان کے ہاتھوں خواتین کی گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے اسے حقوق کی منظم خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

ویمنز جسٹس موومنٹ نے ہرات میں طالبان کی جانب سے افغان خواتین اور لڑکیوں کی گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے جبر کے خلاف آواز اٹھانے کی اپیل کی ہے۔

June 8, 2026

خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے سرگرم بین الاقوامی تنظیم ویمنز جسٹس موومنٹ (ڈبلیو جے ایم) نے افغانستان کے صوبے ہرات میں طالبان کی اخلاقی پولیس کی جانب سے خواتین اور لڑکیوں کی حالیہ گرفتاریوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس اقدام کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ تنظیم نے اسے افغانستان میں خواتین پر بڑھتے ہوئے تشدد اور ان کے بنیادی حقوق کی منظم پامالی کی ایک اور واضح مثال قرار دیا ہے۔

ایکس پر جاری کردہ ایک باضابطہ بیان میں ویمنز جسٹس موومنٹ کا کہنا تھا کہ ہرات میں طالبان کے حالیہ اقدامات افغان خواتین کی آزادی کو سلب کرنے اور ان پر جبر و استحصال کے سلسلے کی کڑی ہیں۔ تنظیم نے موقف اختیار کیا کہ ایسے اقدامات خطے میں خواتین کی مشکلات میں مزید اضافے کا سبب بن رہے ہیں۔

تنظیم نے عالمی برادری، انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں اور عام عوام سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ اس کڑے وقت میں افغان خواتین کے ساتھ یکجہتی کا بھرپور اظہار کریں۔ بیان میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ افغانستان میں جاری صنفی امتیاز، خواتین پر ہونے والے جبر اور ان کے حقوق کی پامالی کے خلاف عالمی سطح پر مؤثر آواز بلند کی جائے۔

واضح رہے کہ افغانستان میں طالبان حکومت کی جانب سے امر بالمعروف و نہی عن المنکر (اخلاقی پولیس) کے قوانین کے نفاذ کے بعد سے خواتین کے لباس، تعلیم اور عوامی مقامات پر نقل و حرکت کے حوالے سے متعدد پابندیاں عائد کی گئی ہیں، جن پر عالمی برادری اور انسانی حقوق کے اداروں کی جانب سے مسلسل تنقید کی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

ترک صدر رجب طیب اردوان نے مسئلہ کشمیر سمیت جنوبی ایشیا کے تنازعات مذاکرات اور اقوام متحدہ کے منشور و قراردادوں کے مطابق حل کرنے پر زور دیا۔

September 23, 2026

سعودی عرب کے 96ویں قومی دن پر صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے شاہ سلمان، محمد بن سلمان اور سعودی عوام کو مبارکباد دی۔

September 23, 2026

کرم سیکٹر میں پاک افغان سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پاکستانی فورسز نے مختلف چوکیوں سے جوابی کارروائی کی۔

September 22, 2026

آپریشن شعبان 2 کے تحت بلوچستان کے ساران تنگی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک اور 9 مشتبہ افراد گرفتار ہوگئے۔

September 22, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *