اقوام متحدہ میں پاکستان نے واضح کیا ہے کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا یو این قراردادوں کے مطابق منصفانہ حل ناگزیر ہے۔

June 6, 2026

ساؤتھ ایشیا ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں دہشت گردی کی اصل جڑ خارجیت’کا نظریہ ہے، جس کے مستقل خاتمے کے لیے عسکری کارروائیوں کے ساتھ فکری ابطال ناگزیر ہے۔

June 6, 2026

میڈرڈ میں یورپی پارلیمنٹ کے باہر افغان تارکینِ وطن نے طالبان کی پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔

June 6, 2026

دی ڈپلومیٹ کا حالیہ مضمون علاقائی حقائق کے برعکس بھارتی بیانیے اور پروپیگنڈے کی ترجمانی ہے۔

June 6, 2026

آزاد کشمیر کی تمام سیاسی قیادت اور اپوزیشن جماعتیں جے اے اے سی کی ہٹ دھرمی، بلیک میلنگ اور دباؤ کی سیاست کے خلاف مکمل طور پر یکسو اور متحد ہیں

June 6, 2026

آزاد کشمیر حکومت نے عوامی ایکشن کمیٹی کا بیانیہ گمراہ کن قرار دے دیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ 35 مطالبات کی منظوری کے بعد احتجاج کا اصرار سیاسی ضد ہے، قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

June 5, 2026

بلوچستان میں 1200 سے زائد بند اسکول دوبارہ فعال ہو گئے: وزیرِ اعلیٰ سرفراز بگٹی

وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز  بگٹی نے کہا کہ صوبے میں بینظیر بھٹو اسکالر شپ پروگرام متعارف کرایا گیا ہے، آنے والے مالی سال میں 1200 نئے کمیونٹی اسکول قائم کیے جائیں گے۔ 
بلوچستان میں 1200 سے زائد بند اسکول دوبارہ فعال ہو گئے: وزیرِ اعلیٰ سرفراز بگٹی

دوسری جانب بلاول بھٹو نے عالمی یومِ خواندگی پر اپنے پیغام میں کہاکہ اُن کی جماعت کا یقین ہے کہ غربت، ناانصافی اور جہالت کی زنجیروں کو توڑنے کا سب سے طاقتور ہتھیار تعلیم ہے۔

September 8, 2025

وزیرِاعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ چیلنجز کے باوجود موجودہ حکومت نے تعلیم کو اپنی اولین ترجیح بنایا ہے۔ 1 سال میں 8 ہزار 500 نئے اساتذہ کو میرٹ پر بھرتی کیا گیا۔

عالمی یومِ خواندگی کے موقع پر کوئٹہ سے جاری کیے گئے اپنے پیغام میں انہں نے کہا کہ 1200 سے زائد بند اسکول دوبارہ فعال کیے اور 90 ہزار بچے زیورِ تعلیم سے آراستہ ہوئے۔

وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز  بگٹی نے کہا کہ صوبے میں بینظیر بھٹو اسکالر شپ پروگرام متعارف کرایا گیا ہے، آنے والے مالی سال میں 1200 نئے کمیونٹی اسکول قائم کیے جائیں گے۔ 

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس سے مزید ڈیڑھ لاکھ سے زائد بچوں کو تعلیم تک رسائی ملے گی۔

دوسری جانب بلاول بھٹو نے عالمی یومِ خواندگی پر اپنے پیغام میں کہاکہ اُن کی جماعت کا یقین ہے کہ غربت، ناانصافی اور جہالت کی زنجیروں کو توڑنے کا سب سے طاقتور ہتھیار تعلیم ہے۔ پاکستانی بچوں کو تعلیم کے اپنے بنیادی حق کے حصول میں ان مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جو موسمیاتی تبدیلی کے سبب پیدا ہوئی ہیں، جو کہ ایک ایسا بحران ہے جس میں نہ ان بچوں کا، نہ ان کے والدین اور نہ ہی اُن کے ملک کا کوئی قصور ہے کیونکہ اس کی جڑیں صنعتی ممالک کے اقدامات میں پیوست ہیں۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خواندگی اور تعلیم کیلئے اپنی جماعت کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا اور زور دیا کہ پاکستان میں شرحِ خواندگی بڑھانے کیلئے قومی سطح پر اجتماعی کاوشوں کی ضرورت ہے ، جس کیلئے ہر شہری، بشمول حکومت اور سول سوسائٹی کو مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

بلا ول بھٹو زرداری سیلاب متاثرین سے ملنے کیلئے گزشتہ شام ملتان پہنچ گئے ، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی، ایم این اے سید علی قاسم گیلانی اور دیگر رہنماؤں نے ان کا ملتان ائیرپورٹ پر استقبال کیا،وہ مظفرگڑھ کا دورہ بھی کریں گے ۔

دیکھیں: عالمی بینک نے پنجاب میں پرائمری تعلیم کیلئے 4 کروڑ 79 لاکھ ڈالر کی منظوری دیدی

متعلقہ مضامین

اقوام متحدہ میں پاکستان نے واضح کیا ہے کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا یو این قراردادوں کے مطابق منصفانہ حل ناگزیر ہے۔

June 6, 2026

ساؤتھ ایشیا ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں دہشت گردی کی اصل جڑ خارجیت’کا نظریہ ہے، جس کے مستقل خاتمے کے لیے عسکری کارروائیوں کے ساتھ فکری ابطال ناگزیر ہے۔

June 6, 2026

میڈرڈ میں یورپی پارلیمنٹ کے باہر افغان تارکینِ وطن نے طالبان کی پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔

June 6, 2026

دی ڈپلومیٹ کا حالیہ مضمون علاقائی حقائق کے برعکس بھارتی بیانیے اور پروپیگنڈے کی ترجمانی ہے۔

June 6, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *