اسلام آباد: گذشتہ کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر ایک چینی ساختہ زیڈ 10 ایم ای ہیلی کاپٹر کی تصویر گردش کررہی ہے جو پاکستان کے کسی علاقے میں فائرنگ رینج پر کھڑا نظر آرہا تھا۔
میڈیا سے وابستہ بعض افراد نے اسے آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے تیار کردہ تصویر قرار دیا جبکہ بعض کی رائے یہ تھی کہ شاید یہ زیڈ 10 ایم ای ہیلی کاپٹر کا کوئی پرانا ماڈل ہے جو مشقون کے لیے پاکستان لایا گیا ہے۔
انہی اندازوں اور گفت وشنید کے دوران آئی ایس پی آر نے چینی ساختہ زیڈ ٹین ایم ای اٹیک ہیلی کاپٹروں کو پاکستان آرمی ایوی ایشن میں شامل کیے جانے کا باضابطہ اعلان کردیا۔
ماہرین کے مطابق جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ یہ ہیلی کاپٹر ہر موسم میں اور کسی بھی وقت ( چاہے دن ہو یا رات) درست نشانہ لگانے اور بروقت جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔
اس ہیلی کاپٹر کے آرمی ایوی ایشن میں شامل ہونے کی تقریب کی صدارت فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نے کی۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ملتان کے دورے کے موقع پر جنرل عاصم منیر نے زیڈ ٹین ایم ای ہیلی کاپٹرز کی فائر پاور کے عملی مناظر بھی دیکھیں ہیں۔
یہ اہم ترین پیش رفت عین اس وقت سامنے آئی ہے جب چند دن قبل امریکہ سے تین اپاچی اٹیک ہیلی کاپٹروں کی کھیپ بھارت کے ہنڈن ایئربیس پر اتری۔ یادس رہے بھارت کی جانب سے امریکی جنگی ہیلی کاپٹروں کی پہلی بڑی سمجھنے والی خریداری ہے۔
دیکھیں: پیپلز لبریشن آرمی ( پی ایل اے) کا 98واں یومِ تاسیس، جی ایچ کیو میں تقریب کا انعقاد
 
								 
								 
								 
								 
								 
								 
								 
															