راجن پور میں انڈس ہائی وے پر مسافر بس کے حادثے میں 9 افراد جاں بحق اور 36 زخمی ہوگئے۔ حادثہ بنگلہ ہدایت کے قریب پیش آیا، جہاں بس ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر الٹ گئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق مسافر بس کراچی سے ڈیرہ غازی خان جا رہی تھی۔ حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 36 مسافر زخمی ہوئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ امدادی اہلکاروں نے جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو منتقل کرنے کے لیے کارروائیاں شروع کیں۔
حکام کے مطابق زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ معمولی زخمی ہونے والے مسافروں کو جائے حادثہ پر ہی طبی امداد فراہم کی گئی۔





