حج 2025 کے مقدس مناسک کا باقاعدہ آغاز ہو گیا، جب 8 ذوالحجہ بروز بدھ کو دنیا بھر سے آئے ہوئے تقریباً 1.47 ملین بین الاقوامی اور لاکھوں ملکی حجاج کرام نے سنت نبوی ﷺ کی پیروی میں مکہ مکرمہ سے منیٰ کی جانب رخت سفر باندھ لیا۔ یہ روح پرور منظر حج 2025کی عظمت اور رفعت کی گواہی دے رہا تھا۔
[القرآن]وَلِلَّهِ عَلَى النَّاسِ حِجُّ الْبَيْتِ مَنِ اسْتَطَاعَ إِلَيْهِ سَبِيلًا ۚ وَمَنْ كَفَرَ فَإِنَّ اللَّهَ غَنِيٌّ عَنِ الْعَالَمِينَ
ترجمہ: اور اللہ کے لیے لوگوں پر اس گھر (بیت اللہ) کا حج کرنا فرض ہے، جو اس تک پہنچنے کی استطاعت رکھتا ہو۔ اور جو کوئی کفر کرے (یعنی حج کی فرضیت کا انکار کرے) تو بے شک اللہ سارے جہانوں سے بےنیاز ہے۔
2025 کے مقدس مناسک کا باقاعدہ آغاز ہو گیا، جب 8 ذوالحجہ بروز بدھ کو دنیا بھر سے آئے ہوئے تقریباً 1.47 ملین بین الاقوامی اور لاکھوں ملکی حجاج کرام نے سنت نبوی ﷺ کی پیروی میں مکہ مکرمہ سے منیٰ کی جانب رخت سفر باندھ لیا۔ یہ روح پرور منظر حج 2025کی عظمت اور رفعت کی گواہی دے رہا تھا۔
حج 2025 میں شریک تمام حجاج کرام نے منیٰ روانگی سے قبل طواف قدوم کی سعادت حاصل کی۔ مکہ مکرمہ سٹی اور مقدس مقامات کے لیے رائل کمیشن کے جنرل ٹرانسپورٹیشن سنٹر میں حج و عمرہ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر محمد القرنی نے تصدیق کی کہ تمام بین الاقوامی اور ملکی حجاج حج 2025 کے لیے مکہ مکرمہ پہنچ چکے ہیں۔
حج کے انتظامات کو انتہائی احسن طریقے سے انجام دیا جا رہا ہے۔ سعودی حکام نے حجاج کرام کی سہولت کے لیے ٹرانسپورٹ اور دیگر ضروری سہولیات کا بھرپور انتظام کیا ہے۔ منیٰ میں قائم خیمہ بستیوں میں حجاج کرام کو تمام بنیادی ضروریات فراہم کی گئی ہیں، جو حج کے کامیاب انعقاد کی ضمانت ہیں۔