بیان کے اختتام پر جیل انتظامیہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں تمام تر سہولیات قانون کے مطابق دی جا رہی ہیں، ان کی صحت، سکیورٹی اور حقوق کا مکمل خیال رکھا جا رہا ہے، اور وہ دیگر قیدیوں کی نسبت کہیں زیادہ مراعات کے حامل ہیں۔

July 15, 2025

ایرانی صدر نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف پاکستانی حکّام کا خصوصی شکریہ ادا کیا

July 15, 2025

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی20 سیریز بیس سے چوبیس جولائی تک کھیلی جائے گی

July 15, 2025

اجلاس میں شرکت سے قبل وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بیجنگ ہال میں چائنہ کےصدر شی جن پنگ سے اہم ملاقات کی

July 15, 2025

رپورٹ کے مطابق 2025 کے ابتدائی چھ ماہ کے دوران افغانستان اور پاکستان کے درمیان تجارت کا حجم تقریباً ایک ارب ڈالر رہا

July 14, 2025

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو جیل میں خصوصی سہولیات، قانونی معاونت اور خاندانی رسائی دی جا رہی ہے، حکومتی ذرائع نے واضح کیا ہے۔

July 14, 2025

شمالی وزیرستان میں خودکش حملہ ۱۳ سیکیورٹی اہلکار شہید، ۲۴ زخمی

شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں ہفتہ کے روز ایک خودکش حملے میں ۱۳سیکیورٹی اہلکار شہید اور ۲۴ افراد زخمی ہو گئے

1 min read

شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں ہفتہ کے روز ایک خودکش حملے میں ۱۳سیکیورٹی اہلکار شہید اور ۲۴ افراد زخمی ہو گئے

دھماکے میں ۱۳ سیکیورٹی اہلکار موقع پر شہید ہو گئے جبکہ ۲۴ افراد زخمی ہوئے، جن میں ۱۴ عام شہری بھی شامل ہیں

شمالی وزیرستان: شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں ہفتہ کے روز ایک خودکش حملے میں ۱۳سیکیورٹی اہلکار شہید اور ۲۴ افراد زخمی ہو گئے۔ یہ واقعہ خدی مارکیٹ میں پیش آیا۔مذکورہ واقعےکورواں سال ہونے والے حملوں میں سب سےمُہلک ترین حملہ قرار دیا جا رہا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حملہ آورنے بارود سے بھری گاڑی بم ڈسپوزل یونٹ کی گاڑی کے قریب دھماکے سے اُڑا دی۔ اس دھماکے میں کم از کم ۱۳ سیکیورٹی اہلکار موقع پر شہید ہو گئے جبکہ ۲۴ افراد زخمی ہوئے، جن میں ۱۴ عام شہری بھی شامل ہیں۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی فوجی قافلے سے ٹکرا دی، جس کےنتیجےمیں وسیع پیمانے نقصان اُٹھاناپڑا۔

پولیس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں قریبی دو گھروں کی چھتیں گر گئیں، جس کے باعث چھ بچے زخمی ہوئے۔

یہ حملہ خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز پر حالیہ عرصے کے سب سے شدید حملوں میں سے ایک حملہ ہے، جو خطے میں بڑھتے ہوئے حفاظتی خدشات وعدم استحکام کو نمایاں کرتاہے۔۔

دوسری جانب حافظ گل بہادر گروپ جو تحریک طالبان پاکستان ٹی ٹی پی سے منسلک ہے، مذکورہ گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ اسی سے متعلقہ ایک اور گروہ اسود الحرب نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے کئی سیکیورٹی اہلکاروں کو ہلاک کیا اور ایک بکتر بند گاڑی سمیت متعدد گاڑیوں کو تباہ کر دیا۔

مزید یہ کہ گروپ نے دعویٰ کیا کہ حملے کے بعد جب امدادی قافلہ جائے وقوعہ کی طرف جارہا تھا تو انہوں نے ڈرونز کے ذریعے اسے بھی نشانہ بنای جس سے حملے کی شدت میں مزید اضافہ ہوا۔

لیکن یادرہیکہ ابھی تک پاک فوج کی جانب سے اس حملے پر کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا۔

دیکھیں: محسن نقوی جوانوں کی عیادت کےلیے سی ایم ایچ بنوں پہنچ گئے

متعلقہ مضامین

بیان کے اختتام پر جیل انتظامیہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں تمام تر سہولیات قانون کے مطابق دی جا رہی ہیں، ان کی صحت، سکیورٹی اور حقوق کا مکمل خیال رکھا جا رہا ہے، اور وہ دیگر قیدیوں کی نسبت کہیں زیادہ مراعات کے حامل ہیں۔

July 15, 2025

ایرانی صدر نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف پاکستانی حکّام کا خصوصی شکریہ ادا کیا

July 15, 2025

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی20 سیریز بیس سے چوبیس جولائی تک کھیلی جائے گی

July 15, 2025

اجلاس میں شرکت سے قبل وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بیجنگ ہال میں چائنہ کےصدر شی جن پنگ سے اہم ملاقات کی

July 15, 2025

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *