رانا ثناء اللہ نے کہا کہ لانگ مارچ مؤخر کیے جانے تک پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے، حکومت اور تحریک انصاف میں بیک ڈور رابطے جاری ہیں۔

September 24, 2026

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے منشور میں پاک افغان سرحد سے متعلق بیانیے پر سیاسی اور قانونی حلقوں میں شدید بحث چھڑ گئی ہے۔

September 24, 2026

سندھ میں نئے انتظامی یونٹس کا مطالبہ پھر سامنے آگیا، فاروق ستار نے 6 یونٹس، یکساں وسائل اور بااختیار بلدیاتی نظام کی حمایت کردی۔

September 24, 2026

پشاور لانگ مارچ کی جانب جانے والی غلیلوں سے بھری گاڑی پکڑی گئی۔ حکام نے جلاؤ گھیراؤ اور املاک کو نقصان پہنچانے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔

September 24, 2026

ملک میں بہتر طرزِ حکمرانی اور مساوی ترقی کے لیے نئے صوبوں کا قیام ناگزیر ہو چکا ہے، جس کی 76 فیصد نوجوانوں نے توثیق کر دی ہے۔

September 24, 2026

بی این ایم کے وفد نے جنیوا میں اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ سے ملاقات کر کے جبری گمشدگیوں سے متعلق رپورٹ پیش کی ہے۔

September 24, 2026

بلوچستان اسمبلی غیر نمائندہ نہیں، عوامی ووٹوں سے منتخب ہو کر ایوان میں پہنچے ہیں: صوبائی وزرا

بلوچستان میں نمائندگی کے بحران کا دعویٰ صرف ایک سیاسی نعرہ ہے۔ جو لوگ انتخابات میں ہار گئے ہیں، وہ ہمیشہ ایسا ہی شور مچاتے ہیں۔
بلوچستان صوبائی اسمبلی

ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے حلقے کے عوام کے ووٹوں سے منتخب ہو کر ایوان میں پہنچے ہیں، اس لیے اسمبلی کی نمائندگی پر سوال اٹھانا حقائق سے مطابقت نہیں رکھتا۔

April 30, 2026

کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کے اراکین نے صوبائی اسمبلی کو غیر نمائندہ قرار دینے کے بیانیے کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے اسے محض سیاسی نعرہ بازی قرار دیا ہے۔ صوبائی وزرا کا کہنا ہے کہ وہ عوام کے ووٹوں سے منتخب ہو کر ایوان میں پہنچے ہیں، لہٰذا عوامی رائے پر سوال اٹھانے کا کوئی جواز نہیں ہے۔

حلقہ پی بی۔ 44 سے بلوچستان اسمبلی کے رکن میر عبدالہ گورگیج نے اس تاثر کو یکسر مسترد کر دیا ہے کہ موجودہ صوبائی اسمبلی غیر عوامی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے حلقے کے عوام کے ووٹوں سے منتخب ہو کر ایوان میں پہنچے ہیں، اس لیے اسمبلی کی نمائندگی پر سوال اٹھانا حقائق سے مطابقت نہیں رکھتا۔ انہوں نے حلقے کی انتخابی تاریخ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ حلقہ ماضی میں بھی ایک فعال اور مسابقتی انتخابی میدان رہا ہے، جہاں مختلف سیاسی شخصیات حصہ لیتی رہی ہیں۔ ان کے بقول سردار عمر گورگیج، علی مدد جتک اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنما عبدالرحیم مندوخیل بھی ماضی میں اس نشست پر انتخابات لڑتے رہے ہیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ اسمبلی کی موجودہ تشکیل عوامی رائے کا نتیجہ ہے اور اسے غیر نمائندہ قرار دینا درست نہیں ہے۔

صوبائی وزیر نور محمد خان دمڑ نے بھی اپوزیشن کے اس بیانیے کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں نمائندگی کے بحران کا دعویٰ صرف ایک سیاسی نعرہ ہے۔ جو لوگ انتخابات میں ہار گئے ہیں، وہ ہمیشہ ایسا ہی شور مچاتے ہیں۔ انہوں نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہ عناصر ہیں جنہیں عوام نے منتخب نہیں کیا اور وہ صرف دباؤ کے لیے اس بیانیے کا استعمال کر رہے ہیں۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ اسمبلی کے تمام اراکین عوامی ووٹ سے منتخب نمائندے ہیں اور صوبے کے اہم فیصلے صوبائی کابینہ میں کیے جاتے ہیں جس کی مکمل قانونی حیثیت ہے۔

دیکھئیے:بلوچستان حکومت کا کوئٹہ میں کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ کے لیے گرین لائن بس سروس کا آغاز

متعلقہ مضامین

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ لانگ مارچ مؤخر کیے جانے تک پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے، حکومت اور تحریک انصاف میں بیک ڈور رابطے جاری ہیں۔

September 24, 2026

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے منشور میں پاک افغان سرحد سے متعلق بیانیے پر سیاسی اور قانونی حلقوں میں شدید بحث چھڑ گئی ہے۔

September 24, 2026

سندھ میں نئے انتظامی یونٹس کا مطالبہ پھر سامنے آگیا، فاروق ستار نے 6 یونٹس، یکساں وسائل اور بااختیار بلدیاتی نظام کی حمایت کردی۔

September 24, 2026

پشاور لانگ مارچ کی جانب جانے والی غلیلوں سے بھری گاڑی پکڑی گئی۔ حکام نے جلاؤ گھیراؤ اور املاک کو نقصان پہنچانے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔

September 24, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *