بیان کے اختتام پر جیل انتظامیہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں تمام تر سہولیات قانون کے مطابق دی جا رہی ہیں، ان کی صحت، سکیورٹی اور حقوق کا مکمل خیال رکھا جا رہا ہے، اور وہ دیگر قیدیوں کی نسبت کہیں زیادہ مراعات کے حامل ہیں۔

July 15, 2025

ایرانی صدر نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف پاکستانی حکّام کا خصوصی شکریہ ادا کیا

July 15, 2025

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی20 سیریز بیس سے چوبیس جولائی تک کھیلی جائے گی

July 15, 2025

اجلاس میں شرکت سے قبل وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بیجنگ ہال میں چائنہ کےصدر شی جن پنگ سے اہم ملاقات کی

July 15, 2025

رپورٹ کے مطابق 2025 کے ابتدائی چھ ماہ کے دوران افغانستان اور پاکستان کے درمیان تجارت کا حجم تقریباً ایک ارب ڈالر رہا

July 14, 2025

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو جیل میں خصوصی سہولیات، قانونی معاونت اور خاندانی رسائی دی جا رہی ہے، حکومتی ذرائع نے واضح کیا ہے۔

July 14, 2025

شندور فیسٹیول کا آغاز اور ثقافتی سیاحت

شندور فیسٹیول کا آغاز جمعہ کے روز اپر چترال میں ہوا، جہاں ثقافتی سیاحت کو بھرپور انداز میں اُجاگر کیا گیا

1 min read

ثقافتی سیاحت کو بھرپور انداز میں اُجاگر کیا گیا

ثقافتی سیاحت کو بھرپور انداز میں اُجاگر کیا گیا

چترال : 20 جون ثقافتی سیاحت2025

شندور فیسٹیول کا آغاز جمعہ کے روز اپر چترال میں ہوا، جہاں ثقافتی سیاحت کو بھرپور انداز میں اُجاگر کیا گیا۔ خیبر پختونخوا ٹورازم اتھارٹی نے پاکستان آرمی اور چترال اسکاؤٹس کے تعاون سے اس ثقافتی پروگرام کا انعقاد کیا، جس میں بڑی تعداد میں عوام الناس نے شرکت کی اپر چترال و گردونواح کی عوام کے جوش و خروش کی بدولت تین روزہ تقریبات کا شاندار آغاز کردیاگیا۔

ثقافتی سیاحت اور خطے کی پہچان

افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف، وزیر کھیل فخر جہان تھے۔ بیرسٹر سیف نے خیبر پختونخوا کو ایک پرامن صوبہ قرار دیا۔انکا کہنا تھا کہ یہاں ثقافتی سیاحت کو فروغ دے کر معاشی ترقی کے نئے دروازے کھولے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے شندور جیسے بین الاقوامی معیار کےپروگرامات کو صوبے کی پہچان قرار دیا۔

تقریب میں سیکریٹری سیاحت بختیار خان، کمشنر ملاکنڈ عابد وزیر، اور ڈی جی ٹورازم حبیب اللہ عارف بھی موجود تھے، جنہوں نے سیاحتی اور ثقافتی سرگرمیوں کے متعلق حکومت کے کردار کو سراہا۔

سیاحوں کا جوش و خروش

افتتاحی میچ میں سرلاسپور (چترال) اور غذر (گلگت بلتستان) کی ٹیموں نے شرکت کی، جس میں سرلاسپور نے فتح حاصل کی۔ شندور پولو گراؤنڈ جسے دنیا کی چھت بھی کہا جاتا ہے۔ ایک بار پھر روایت پسند لوگوں کےلیے توجہ کا محور و مرکز بنا۔

پولو کے ساتھ ساتھ علاقائی موسیقی، رقص، کھانوں اور دستکاریوں کے اسٹالز بھی لگائے گئے ہیں۔جو ثقافتی سیاحت کے فروغ کا اہم ذریعہ ہیں۔

دوستانہ روابط

شندور فیسٹیول نہ صرف کھیل کو فروغ دیتا ہے بلکہ چترال اور گلگت بلتستان کے درمیان دوستانہ تعلقات و بھائی چارگی کے تعلقات کو بھی مضبوط کرتا ہے۔ صوبہ خیبر پختونخواہ کی کوشش ہے کہ ثقافتی سیاحت کے ذریعے نہ صرف علاقائی ورثے کو محفوظ بنایاجائے بلکہ مقامی معیشت کو بھی فعال بنایا جائے۔

متعلقہ مضامین

بیان کے اختتام پر جیل انتظامیہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں تمام تر سہولیات قانون کے مطابق دی جا رہی ہیں، ان کی صحت، سکیورٹی اور حقوق کا مکمل خیال رکھا جا رہا ہے، اور وہ دیگر قیدیوں کی نسبت کہیں زیادہ مراعات کے حامل ہیں۔

July 15, 2025

ایرانی صدر نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف پاکستانی حکّام کا خصوصی شکریہ ادا کیا

July 15, 2025

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی20 سیریز بیس سے چوبیس جولائی تک کھیلی جائے گی

July 15, 2025

اجلاس میں شرکت سے قبل وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بیجنگ ہال میں چائنہ کےصدر شی جن پنگ سے اہم ملاقات کی

July 15, 2025

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *