دہشتگردوں کی شناخت بلال ناورخیل اور آصف نواز کٹہرے خیل کے ناموں سے ہوئی جو لکی مروت پولیس کو سنگین مقدمات میں مطلوب تھے
لکی مروت ۴جولائی ۲۰۲۵:انسپکٹر جنرل ذوالفقار حمید کی فتنہ الخوارج کےدہشتگردوں کےخلاف زبردست کاروائی، ادارے صوبہ بھر کی طرح لکی مروت میں بھی امن و امان کےاستحکام کےلیے سرگرم عمل ہیں۔اسی سلسلے کی ایک اہم کاروائی میں لکی مروت پولیس نے دو مطلوب ترین دہشتگردوں کو گرفتارکرلیاہے، یہ دہشتگرد خیبرپختونخوا پولیس کو انتہائی مطلوب تھے۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ شہباز خیل نے خفیہ اطلاع پر تھانہ حدود میں واقع جھنگ خیل گاؤں میں کامیاب کارروائی کی جس کے نتیجے میں دو انتہائی مطلوب دہشتگرد بلال ناورخیل اور آصف نواز کٹہ خیل کو موقع پرگرفتار کر لیاگیا۔ یادرہےیہ دونوں دہشتگرد سنگین مقدمات میں مطلوب تھے، جن کی گرفتاری کیلئےکافی عوصے سے تگ ودو جاری تھی۔
پولیس افسر سجاد خان نے ایس ایچ او تھانہ شہباز خیل شکیل خان اورتمام جوانوں کو دہشتگردوں کی گرفتاری پر شاباش دینےکےساتھ ساتھ امن و استحکام کی اہمیت کی جانب توجہ مرکوزکرائی۔ انہوں نے کہا کہ لکی مروت پولیس دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے اور علاقے میں امن وامان کے قیام تک اپنی کوششی جاری رکھےگی۔
دیکھیں: آئی ایس پی آر کا دراندازی کی کوشش کرنے والے 30 دہشت گردوں کی ہلاکت کا دعویٰ