اسلام آباد:۳۰جون ۲۰۲۵ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی گزشتہ روزسی ایم ایچ بنوں پہچ گئے۔جہاں وفاقی وزیرداخلہ نےشمالی وزیرستان میں فتنۃ الھندوستان کے دہشتگردوں کے بزدلانہ حملےمیں سکیورٹی فورسزکےزخمی جوانوں کی عیادت کی اورزخمی جوانوں کے بلند حوصلے کو سراہا۔
وزارت داخلہ کی جانب سےاتوارکےروزجاری بیان کےمطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سی ایم ایچ بنوں میں ملک کے محافظ جوانوں کی خیریت دریافت کی زخمی جوانوں کی جلد صحت یابی کےلیےدعاکی۔
وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا آپ جوانوں کا حوصلہ دیکھ کر دہشتگردی کے خلاف ہماراعزم مزید پختہ ہوگیاہے۔آپ پاکستان کا فخرہیں آپ کا غیرمعمولی جذبہ دیکھ کرہماراسرفخرسےبلندہوگیاہے۔وفاقی وزیر داخلہ کا مزیدکہنا تھا حس قوم کےپاس آپ جیسے جری جوان موجود ہوں اسے کوئی دشمن شکست نہیں دےسکتا،پوری قوم وطن عزیز کے بہادرجوانوں کی پُشت پرکھڑی ہے۔
اس دورےمیں آئی جی پولیس خیبرپختونخواہ ذوالفقار حمید بھی وفاقی وزیر داخلہ کےہمراہ تھے
دیکھیں: شمالی وزیرستان میں خودکش حملہ ۱۳ سیکیورٹی اہلکار شہید، ۲۴ زخمی