عطا تارڑ نے پی ٹی آئی کو لانگ مارچ اور دھرنے کا چیلنج دے دیا۔ وفاقی وزیر نے تحریک انصاف پر مارچ سے پیچھے ہٹنے کا الزام عائد کیا۔

September 25, 2026

افغان طالبان کے دعوؤں کے برعکس عالمی رپورٹس نے افغانستان میں آئس کی وسیع پیمانے پر پیداوار اور بین الاقوامی اسمگلنگ کی تصدیق کر دی ہے۔

September 25, 2026

جب طالبہ کا خواب صرف اس لیے ادھورا رہ جائے کہ یونیورسٹی 400 کلومیٹر دور ہو۔۔۔ یہی کروڑوں پاکستانی طلبہ کا سچ ہے، اور اس کا حل نئے انتظامی یونٹس ہیں۔

September 25, 2026

تحریک انصاف نے عوامی حمایت کے فقدان اور حکومتی دباؤ کے سبب 27 ستمبر کا لانگ مارچ 5 اکتوبر تک مؤخر کر دیا ہے۔

September 25, 2026

حکام نے پی ٹی آئی کو کالعدم تنظیموں کی معاون اور انتشار پسند جماعت قرار دیتے ہوئے ریاست مخالف اقدامات پر سخت قانونی کارروائی کا اعلان کر دیا ہے۔

September 25, 2026

افغان میڈیا کے مطابق قندھار کے ہسپتال میں زخمی دہشت گردوں کے انٹرویو کی کوشش پر افغان ٹائمز کے دو صحافیوں کو طالبان نے تشدد کے بعد اغوا کر لیا۔

September 25, 2026

مردان میں ماربل کان میں پھنسے مزدور کو 17 روز بعد زندہ نکال لیا گیا

اس حادثے میں 8 مزدور جاں بحق ہوئے تھے جبکہ ابتدائی مرحلے میں 2 افراد کو زندہ نکال لیا گیا تھا۔ بعد ازاں مسلسل تلاش اور کھدائی کے عمل کے دوران عبدالوہاب نامی مزدور کو 17 روز بعد زندہ نکال لیا گیا۔
کان مین پھنسے مزدور کو نکال لیا گیا

ریسکیو حکام کے مطابق تحصیل رستم کے علاقے ننگ آباد میں 31 مارچ کو ماربل مائننگ کے دوران پہاڑی تودہ گرنے سے متعدد مزدور مٹی اور پتھروں تلے دب گئے تھے۔

April 16, 2026

مردان: خیبرپختونخوا کے ضلع مردان میں ماربل کان میں دبنے والا مزدور 17 روز بعد معجزانہ طور پر زندہ نکال لیا گیا، جسے ریسکیو ٹیموں کی طویل اور مسلسل کوششوں کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق تحصیل رستم کے علاقے ننگ آباد میں 31 مارچ کو ماربل مائننگ کے دوران پہاڑی تودہ گرنے سے متعدد مزدور مٹی اور پتھروں تلے دب گئے تھے۔ واقعے کے بعد فوری ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا، تاہم مشکل حالات کے باعث کارروائی میں کئی دن لگے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس حادثے میں 8 مزدور جاں بحق ہوئے تھے جبکہ ابتدائی مرحلے میں 2 افراد کو زندہ نکال لیا گیا تھا۔ بعد ازاں مسلسل تلاش اور کھدائی کے عمل کے دوران عبدالوہاب نامی مزدور کو 17 روز بعد زندہ نکال لیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق مزدور کو نکالنے کے فوراً بعد طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں اس کی حالت کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ پہاڑی تودے گرنے کے باعث ریسکیو آپریشن کو شدید مشکلات کا سامنا رہا، تاہم ٹیموں نے مسلسل کوششیں جاری رکھیں، جس کے نتیجے میں یہ غیر معمولی کامیابی حاصل ہوئی۔

دیکھئیے:لبنان اور اسرائیل کے درمیان 10 روزہ جنگ بندی پر اتفاق، ٹرمپ نے اعلان کر دیا

متعلقہ مضامین

عطا تارڑ نے پی ٹی آئی کو لانگ مارچ اور دھرنے کا چیلنج دے دیا۔ وفاقی وزیر نے تحریک انصاف پر مارچ سے پیچھے ہٹنے کا الزام عائد کیا۔

September 25, 2026

افغان طالبان کے دعوؤں کے برعکس عالمی رپورٹس نے افغانستان میں آئس کی وسیع پیمانے پر پیداوار اور بین الاقوامی اسمگلنگ کی تصدیق کر دی ہے۔

September 25, 2026

جب طالبہ کا خواب صرف اس لیے ادھورا رہ جائے کہ یونیورسٹی 400 کلومیٹر دور ہو۔۔۔ یہی کروڑوں پاکستانی طلبہ کا سچ ہے، اور اس کا حل نئے انتظامی یونٹس ہیں۔

September 25, 2026

تحریک انصاف نے عوامی حمایت کے فقدان اور حکومتی دباؤ کے سبب 27 ستمبر کا لانگ مارچ 5 اکتوبر تک مؤخر کر دیا ہے۔

September 25, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *