اسلام آباد یکم جولائی ۲۰۲۵: عالمی سطح پر پاکستانی پاسپورٹ کی قدرمیں نمایاں بہتری آئی ہے، جس کے تحت اب پاکستانی شہری ۳۲ ممالک میں ویزا فری سہولت کےساتھ سفر کر سکیں گے عالمی ادارہ ہینلی اینڈ پارٹنرز کی تازہ رپورٹ کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ کی حیثیت۱۹۹ ممالک میں سے ۱۰۰ ویں نمب پر پہنچ گئی ہے، جو ۲۰۲۱ میں ۱۱۳ ویں نمبرہے۔
پاکستانی پاسپورٹ کےبڑھتےفوائد، شہری اب درج ذیل 32 ممالک میں ویزا فری سفر کر سکتے ہیں
افریقہ واطراف کےممالک
کینیا۔
روانڈا۔
سیچیلیز۔
مڈغاسکر۔
موزمبیقا۔
مشرقی ایشیا
مالدیپ۔
نیپال۔
سری لنکا۔
کمبوڈیا۔
کیریبین ممالک
ڈومینیکا۔
ہیٹی۔
ٹرینیڈاڈ ، ٹوباگو۔
مختلف جزائر
مائیکرونیشیا۔
پلاؤ جزائر۔
ساموا۔
پاکستان کا جنوبی ایشیا سےتقابل
اگرچہ پاکستانی پاسپورٹ کی حیثیت میں بہتری آئی ہے، لیکن یہ اب بھی خطے کے کمزور پاسپورٹ میں سے ایک ہے۔ مثلاً
بھارتی پاسپورٹ٦۰سےزائد ممالک میں مفت ویزا رسائی
بنگلہ دیشی پاسپورٹ ۴۲ ممالک تک رسائی
دوسری جانب سنگاپور کا پاسپورٹ دنیا میں سب سے طاقتورپاسپارٹ شمارہوتا ہے جس کے ذریعے ۱۹۳ ممالک میں ویزا فری سفر ممکن ہے۔
مستقبل کے امکانات
حکومت پاکستان کا کہنا ہے کہ یہ کامیابی ملک کی بہتر سفارتی پالیسیوں اور بین الاقوامی تعاون کا نتیجہ ہے۔ ماہرین کے مطابق اگر یہ سلسلہ مرحلہ وار طےہوتارہا تو آنے والے سالوں میں پاکستانی پاسپورٹ کی قدر میں مزید بہتری آسکتی ہے، جس سے شہریوں کو سیاحت، کاروبار اور تعلیم کے نئے مواقع میسر آئیں گے۔