وزیرستان ۳جولائی ۲۰۲۵:وزیرستان کے علاقہ وانا میں دہشتگردانہ حملہ،حملے میں شدت پسند گروہ نے پولیس گاڑی پر فائرنگ کردی، فائرنگ کے نتیجےمیں ڈی ایس پی رخمین خان شدید زخمی ہوئے،ڈی ایس پی رخمین کی حالت تشوشناک بتائی جارہی ہے۔جبکہ اس واقعے میں ایک پولیس اہلکار لاپتہ بھی ہواہے جسکا تاحال کچھ معلوم نہ ہوسکا۔
تحقیقات کا آغاز، پس منظر
نامعلوم مسلح افراد نے پولیس گاڑی پرفائرکھول دیا،یاد رہےیہ واقعہ وزیرستان کےشہروانا میں پش آیا،پولیس انتظامیہ نےجائے وقوعہ کاجائزہ لیتے ہوئےتحقیقات کا آغاز کردیاہے۔
جنوبی وزیرستان میں آئے روزاس طرح کےواقعات رونما تو ہوتے ہیں، لیکن سکیورٹی فورسز پر حملہ اور گزشتہ کل باجوڑ میں پیش آنے والاواقعہ اس بات کا واضح ثبوت ہیکہ ملک دشمن پاک۔افغان بڑھتے تعلقات کوبرداشت نہیں کرپارہا،نتیجتاً بزلانہ کاروائیوں پرمجبورہورہاہے۔
حفاظتی اقدامات
تمام ترصورتحال کو مد نظر رکھتےہوئےوانا شہرمیں پولیس انتطامیہ نے حفاطتی اقدامات بڑھادیےہیں،لاپتہ پولیس اہلکار کی تلاش بھی جاری ہے۔
پولیس حکام نے جائے وقوعہ کا جائزہ لیکرتحقیقات کاآغاز کردیاہے۔