قومی سلامتی پر جگت بازی بند کریں! مولانا، جوانوں کی قربانیوں کا تمسخر مت اڑائیں۔

دفاعی امور اور سیکیورٹی اقدامات پر سیاسی تنقید: حقائق اور زمینی تقاضے

قومی سلامتی جیسے حساس معاملے کو سیاسی جلسوں میں جگت بازی کا نشانہ بنانا اور مولانا فضل الرحمن کی طرف سے عارضی کرفیو کا تمسخر اڑانا سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کی توہین ہے، جس سے ملک میں بداعتمادی پھیلتی ہے۔

ملک بھر میں یوم دفاع ملی جوش و جذبے کے ساتھ آج منایا جا رہا ہے

شہدا اور غازیوں کی جرات اور قربانیوں نے تاریخ پر یہ لازوال نقش ثبت کیا کہ متحد قوم کو کوئی شکست نہیں دے سکتا، پاک فوج
ملک بھر میں یوم دفاع ملی جوش و جذبے کے ساتھ آج منایا جا رہا ہے

ہاکستان فوج نے اس دن کی مناسبت سے "اللہ ھو" کے عنوان سے ایک ملی نغمہ بھی ریلیز کیا۔

September 6, 2025

ملک پاکستان کی دفاع کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ملک بھر میں یوم دفاع ملی جوش و جذبے کے ساتھ آج منایا جا رہا ہے۔

آئی ایس پی آر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے یوم دفاع و شہدا کی 60 ویں سالگرہ پر بہادر شہدا اور ان کے اہل خانہ کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ 6 ستمبر 1965 پاکستانی قوم کے غیر متزلزل عزم اور ناقابل شکست حوصلے کی علامت ہے، اس روز پاکستانی افواج نے پوری قوم کی بھرپور حمایت سے دشمن کی عددی اور عسکری برتری کو خاک میں ملاتے ہوئے اس کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔

آئی ایس پی آر نے بیان میں کہا کہ شہدا اور غازیوں کی جرات اور قربانیوں نے تاریخ پر یہ لازوال نقش ثبت کیا کہ متحد قوم کو کوئی شکست نہیں دے سکتا۔

مزید کہا کہ ہمارے شہدا کی بہادری آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہے اور ان کی عظیم قربانیاں ہمیشہ زندہ رہیں گی، آج پوری قوم اپنے شہدا، غازیوں اور ان کے اہل خانہ کو سلامِ عقیدت پیش کرتی ہے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ مسلح افواج نہ صرف بیرونی جارحیت اور دہشت گردی کے مقابل ڈٹی رہیں بلکہ ہر قدرتی آفت اور آزمائش میں پاکستانی عوام کے شانہ بشانہ کھڑی رہیں، موجودہ سیلاب متاثرین کی بحالی اور امداد کے لیے بھی افواج پاکستان بھرپور تعاون فراہم کریں گی اور یوم دفاع و شہدا انتہائی سادگی اور عاجزی کے ساتھ منایا جائے گا۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ آج کا دن ہمیں اس عہد کی تجدید کا موقع فراہم کرتا ہے کہ افواجِ پاکستان مادرِ وطن کے دفاع کے لیے ہر وقت چوکس اور تیار ہیں، پاکستان کے امن و استحکام کو سبوتاژ کرنے کی ہر کوشش کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

ہاکستان فوج نے اس دن کی مناسبت سے “اللہ ھو” کے عنوان سے ایک ملی نغمہ بھی ریلیز کیا۔

دیکھیں: پاکستان اور آرمینیا کے درمیان سفارتی تعلقات قائم ہوگئے

متعلقہ مضامین

یورو میڈ مانیٹر اور اقوام متحدہ کی رپورٹس میں اسرائیلی حراستی مراکز کے اندر فلسطینی قیدیوں پر سیکیورٹی کتوں کے ذریعے جنسی زیادتی اور منظم تشدد کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

November 7, 2026

خیبر پختونخوا میں پولیس کے سیکیورٹی الاؤنس میں 50 فیصد اضافہ اور جدید آلات کے لیے 9 ارب روپے کی منظوری سے فورس کی آپریشنل صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔

November 7, 2026

قومی سلامتی جیسے حساس معاملے کو سیاسی جلسوں میں جگت بازی کا نشانہ بنانا اور مولانا فضل الرحمن کی طرف سے عارضی کرفیو کا تمسخر اڑانا سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کی توہین ہے، جس سے ملک میں بداعتمادی پھیلتی ہے۔

November 7, 2026

سعودی اتحادی افواج کا دعویٰ ہے کہ حوثیوں کی جانب سے ریاض کی طرف داغا گیا کروز میزائل فضائی دفاعی نظام نے تباہ کردیا۔

November 7, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *