گلگت بلتستان: 68 روزہ دھرنے کے بعد سوست بارڈر پر ٹیکس فری تجارت کا آغاز

پاک چین تاجر اتحاد ایکشن کمیٹی کی 68 روزہ طویل جدوجہد بالآخر کامیاب ہوگئی۔ سوست بارڈر پر معروف تاجر جلال الدین کی پہلی ٹیکس فری کنسائمنٹ پہنچ گئی ہے، جس پر متعلقہ کے مطابق تمام ٹیکسز معاف کر دیے گئے ہیں۔ اس پیشرفت سے خطے میں اشیاءِ ضرورت اب چین کی قیمتوں پر دستیاب ہوں گی۔
وال اسٹریٹ جرنل میں دھومے کا مضمون: پاکستان سے زیادہ نئی دہلی کے عزائم کا عکاس

وال اسٹریٹ جرنل میں سدانند دھومے کی حالیہ تحریر، بعنوان “اسرائیل سے نفرت پاکستان کو پیچھے دھکیل رہی ہے”، دراصل بھارتی اسٹریٹجک مفادات کو بے نقاب کرتی ہے۔
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن؛ ‘فتنہ الخوارج’ کے 22 دہشت گرد جہنم واصل

ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران ‘فتنہ الخوارج’ کے 22 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک معصوم بچہ شہید ہو گیا۔
نیمروز میں ڈرون حملہ؛ بی ایل اے کا اہم کمانڈر مہران لاشاری مبینہ طور پر ہلاک

افغانستان کے صوبے نیمروز میں ایک مبینہ ڈرون حملے میں بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) کا اہم کمانڈر مہران لاشاری ہلاک ہو گیا ہے۔ مہران لاشاری پاکستان کو انتہائی مطلوب تھا اور متعدد دہشت گردانہ کاروائیوں میں ملوث رہا۔
دہشت گردوں کو کیمیکلز فراہمی کا الزام؛ ٹرمپ انتظامیہ نے بھارت سے میکسیکو تک پھیلا منشیات کا بڑا نیٹ ورک توڑ دیا

امریکہ نے بھارت سمیت تین ممالک پر مشتمل ایک بین الاقوامی فینٹانائل نیٹ ورک کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ اس نیٹ ورک پر سینالوآ کارٹل کو کیمیکل سپلائی کرنے کا الزام ہے۔
ٹرمپ کا اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں مزید 3 ہفتوں کی توسیع کا اعلان کرتے ہوئے اسے خطے میں پائیدار امن کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔
پاکستان نے متحدہ عرب امارات کے تمام ڈپازٹس واپس کر دیے؛ تین ارب پنتالیس کروڑ ڈالر کی ادائیگی مکمل

پاکستان نے متحدہ عرب امارات کے مجموعی 3.45 ارب ڈالر کے ڈپازٹس کی واپسی کا عمل مکمل کر لیا ہے، جس میں ابوظہبی فنڈ کو ادا کی گئی ایک ارب ڈالر کی حالیہ قسط بھی شامل ہے۔
سندھ طاس معاہدے کی معطلی، پاکستان نے اقوامِ متحدہ سے فوری مداخلت کا مطالبہ کر دیا

اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے سندھ طاس معاہدے کی بھارتی معطلی کے خلاف سلامتی کونسل میں آواز اٹھا دی اور تنازع کشمیر کو خطے میں عدم استحکام کی بنیاد قرار دیا ہے۔