وزارتِ اطلاعات و نشریات نے افغان طالبان کے سرحدی علاقوں میں مبینہ ڈرون کاروائیوں کے دعوؤں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے والے افغان ڈرون کو پاک فضائیہ نے فوری طور پر ناکارہ بنا دیا۔

June 19, 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں کہا ہے کہ ایران امریکہ معاہدے میں پاکستان کا ثالثی کردار تاریخی اہمیت رکھتا ہے، جس کے بعد خطے میں کشیدگی میں کمی اور معاشی اشاریوں میں بہتری دیکھنے میں آ رہی ہے۔

June 19, 2026

ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس نے کھٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد ناکام بنا دیا، جس کے بعد حملہ آور فرار ہو گئے۔

June 19, 2026

روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے افغانستان میں برطانوی اسپیشل فورسز کے ہاتھوں شہریوں کی ماورائے عدالت ہلاکتوں کے نئے شواہد پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

June 19, 2026

پاکستان نے سندھ طاس معاہدے کی بھارتی خلاف ورزیوں کے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے رجوع کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا خصوصی خط کونسل کی صدر کے حوالے کر دیا ہے۔

June 19, 2026

امریکہ نے لبنان کی تنظیم حزب اللہ کے مالیاتی نیٹ ورک کے خلاف بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے متعدد افراد اور کمپنیوں پر نئی اقتصادی پابندیاں عائد کر کے ان کے اثاثے منجمد کر دیے ہیں۔

June 19, 2026

گلگت بلتستان: 68 روزہ دھرنے کے بعد سوست بارڈر پر ٹیکس فری تجارت کا آغاز

پاک چین تاجر اتحاد ایکشن کمیٹی کی 68 روزہ طویل جدوجہد بالآخر کامیاب ہوگئی۔ سوست بارڈر پر معروف تاجر جلال الدین کی پہلی ٹیکس فری کنسائمنٹ پہنچ گئی ہے، جس پر متعلقہ کے مطابق تمام ٹیکسز معاف کر دیے گئے ہیں۔ اس پیشرفت سے خطے میں اشیاءِ ضرورت اب چین کی قیمتوں پر دستیاب ہوں گی۔

گلگت بلتستان کے تاجروں کے لیے بڑی خوشخبری؛ سوست بارڈر پر پہلی ٹیکس فری کنسائمنٹ پہنچ گئی۔ پاک چین تاجر اتحاد کی 68 روزہ تحریک کے نتیجے میں پر عملدرآمد شروع ہو گیا ہے، جس سے عوام کو ریلیف اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔

April 24, 2026

پاک چین تاجر اتحاد ایکشن کمیٹی کی جانب سے گزشتہ سال دیا گیا 68 دنوں کا تاریخی دھرنا اور طویل جدوجہد رنگ لے آئی۔ سوست بارڈر پر پہلی تجارتی کنسائمنٹ پہنچ گئی ہے، جس پر تمام ٹیکسز معاف کر کے مکمل عملدرآمد یقینی بنایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوست بارڈر پر پہنچنے والی یہ پہلی کنسائمنٹ معروف کاروباری شخصیت جلال الدین کی ہے۔ اس کنسائمنٹ کی خاص بات یہ ہے کہ اس پر حکومت کی جانب سے گلگت بلتستان کے تاجروں کے لیے مختص کردہ آئینی ضابطہ کار کے تحت تمام ٹیکسز کی چھوٹ دی گئی ہے۔ تاجر برادری اسے خطے کی معاشی تاریخ میں ایک سنگِ میل قرار دے رہی ہے، کیونکہ اس سے قبل ٹیکسز کے معاملات پر تاجروں اور انتظامیہ کے درمیان طویل تنازع برقرار تھا۔

تاجر برادری کا ردِعمل

اس موقع پر جلال الدین نے پاک چین تاجر اتحاد ایکشن کمیٹی اور اس کی سپریم کونسل کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی کسی ایک فرد کی نہیں بلکہ پوری تاجر برادری کی اجتماعی جدوجہد اور اتحاد کا نتیجہ ہے، جس نے نامساعد حالات میں بھی اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کی۔

عوام کے لیے ریلیف اور معاشی اثرات

پاک چین تاجر اتحاد ایکشن کمیٹی کے ترجمان عباس میر نے اس تاریخی کامیابی پر گلگت بلتستان کے عوام کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت میں عوامی حمایت نے تاجروں کے حوصلے بلند رکھے۔ عباس میر کا مزید کہنا تھا کہ “اب چین کی قیمتوں پر سامان گلگت بلتستان کی مارکیٹوں میں دستیاب ہوگا، جس سے مہنگائی کے ستائے ہوئے عوام کو براہِ راست ریلیف ملے گا اور خطے میں تجارتی سرگرمیاں تیز ہوں گی۔”

پس منظر

یاد رہے کہ گزشتہ سال پاک چین تاجر اتحاد نے ٹیکسز کے نفاذ اور آئینی ضابطہ کار پر عملدرآمد کے حق میں 68 روز تک مسلسل دھرنا دیا تھا، جس کے بعد حکومت اور انتظامیہ نے تاجروں کے مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔ آج پہلی کنسائمنٹ کی ٹیکس فری کلیئرنس اسی معاہدے کی عملی صورت ہے۔

متعلقہ مضامین

وزارتِ اطلاعات و نشریات نے افغان طالبان کے سرحدی علاقوں میں مبینہ ڈرون کاروائیوں کے دعوؤں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے والے افغان ڈرون کو پاک فضائیہ نے فوری طور پر ناکارہ بنا دیا۔

June 19, 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں کہا ہے کہ ایران امریکہ معاہدے میں پاکستان کا ثالثی کردار تاریخی اہمیت رکھتا ہے، جس کے بعد خطے میں کشیدگی میں کمی اور معاشی اشاریوں میں بہتری دیکھنے میں آ رہی ہے۔

June 19, 2026

ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس نے کھٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد ناکام بنا دیا، جس کے بعد حملہ آور فرار ہو گئے۔

June 19, 2026

روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے افغانستان میں برطانوی اسپیشل فورسز کے ہاتھوں شہریوں کی ماورائے عدالت ہلاکتوں کے نئے شواہد پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

June 19, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *