اسرائیل کے لبنان پر حملے جاری، چین کا فوری جنگ بندی کا مطالبہ

چینی وزیرِ خارجہ نے مشرقِ وسطیٰ میں فوری جنگ بندی اور پائیدار امن کے قیام کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور دیتے ہوئے یوکرین اور غزہ جیسے تنازعات کا سیاسی حل نکالنے کا مطالبہ کیا ہے۔
مودی کی ہندوتوا پالیسیوں کا ردعمل، مغرب میں مقیم بھارتیوں کے لیے مشکلات میں اضافہ

بھارتی جریدے کے مطابق مودی حکومت کی انتہا پسند ہندوتوا پالیسیوں اور حامیوں کے غیر ذمہ دارانہ رویوں کے باعث مغرب میں مقیم بھارتیوں کو ہندوفوبیا کا سامنا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہوئیں تو پورا ریلیف عوام کو دیں گے: وفاقی وزیر خزانہ

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم قیمتیں کم ہونے پر عوام کو مکمل ریلیف دیا جائے گا، جبکہ خسارے میں چلنے والے سرکاری ادارے بند کیے جا رہے ہیں۔
بی ایل اے کی بلیک لسٹنگ کے لیے امریکہ پاکستان کی حمایت کرے، دی ڈپلومیٹ

امریکی جریدے دی ڈپلومیٹ نے کہا ہے کہ امریکا اقوام متحدہ میں بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کی بلیک لسٹنگ کے لیے پاکستان اور چین کی سفارتی کوششوں کی حمایت کرے۔
امریکی جریدے کا طالبان کی ناکامی کے بعد دوحہ معاہدے پر نظرثانی کا مطالبہ

امریکی جریدے نے خبردار کیا ہے کہ افغانستان میں دہشت گرد تنظیموں کے بڑھتے اثر و رسوخ کے باعث پاکستان اور خطے کی سکیورٹی پر دباؤ میں شدید اضافہ ہو گیا ہے۔
پنجاب کا 5903 ارب روپے کا ٹیکس فری بجٹ پیش، تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ

پنجاب حکومت نے مالی سال 27-2026 کے لیے 5903 ارب روپے کا ٹیکس فری بجٹ پیش کر دیا، جس میں تنخواہیں 7 اور پنشن 3.5 فیصد بڑھائی گئی ہے۔
سی ٹی ڈی کی خیبرپختونخوا میں بڑی کاروائیاں، فتنہ الخوارج کے 6 دہشت گرد ہلاک

خیبرپختونخوا میں سی ٹی ڈی نے کوہاٹ اور شبقدر میں کاروائیاں کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے 6 مطلوب دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
طالبان نے عسکریت پسندوں کی آبادکاری کے لیے 10 ارب روپے مانگے تھے، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف کے مطابق 2022 سے اب تک دہشت گردی میں 4,317 افراد جاں بحق ہوئے، جبکہ افغان حکومت نے عسکریت پسندوں کی آبادکاری کے لیے 10 ارب روپے مانگے تھے۔