لاہور میں خودکشی کے بڑھتے ہوئے سنگین واقعات

لاہور میں خودکشی کے بڑھتے واقعات

ایدھی کے مطابق لاہور میں دس ماہ میں 112 افراد نے اپنی جان لے لی، جو پچھلے پورے سال کی تعداد کے تقریباً برابر ہے۔ مگر یہ صرف وہ کیس ہیں جو ریکارڈ میں آئے۔ جو چھپا لیے گئے یا جن کی کوئی گنتی ہی نہیں ہوئی، ان کی تعداد کوئی نہیں جانتا۔

عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہوئیں تو پورا ریلیف عوام کو دیں گے: وفاقی وزیر خزانہ

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم قیمتیں کم ہونے پر عوام کو مکمل ریلیف دیا جائے گا، جبکہ خسارے میں چلنے والے سرکاری ادارے بند کیے جا رہے ہیں۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم قیمتیں کم ہونے پر عوام کو مکمل ریلیف دیا جائے گا، جبکہ خسارے میں چلنے والے سرکاری ادارے بند کیے جا رہے ہیں۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، مہنگائی کی شرح میں متوقع کمی اور پی ڈبلیو ڈی، پاسکو اور یوٹیلٹی کارپوریشن جیسے اداروں کی بندش پر اہم گفتگو کی ہے۔

June 17, 2026

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے واضح کیا ہے کہ وزیر اعظم اور وزیر پیٹرولیم کا مؤقف انتہائی واشگاف ہے کہ عالمی مارکیٹ میں جیسے ہی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہوں گی، اس کا پورا فائدہ عوام تک پہنچایا جائے گا، اور اگر قیمتیں اسی تسلسل سے گرتی رہیں تو یہ پرانی سطح پر واپس آ جائیں گی۔

ٹارگٹڈ سبسڈی

ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے اس وقت بھی عوام کو 130 ارب روپے کی ٹارگٹڈ سبسڈی فراہم کی جا رہی ہے۔ انہوں نے پیٹرولیم لیوی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ لیوی خطے میں شروع ہونے والے تنازعات سے پہلے بھی عائد تھی، اور پیٹرولیم لیوی کے علاوہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا ٹیکس ہدف یقیناً حاصل کیا جا سکتا ہے۔

خطے کی صورتحال

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ موجودہ معاشی اشاریوں کو مدنظر رکھتے ہوئے آئندہ مالی سال کے دوران ملک میں مہنگائی کی شرح 8.2 فیصد تک رہنے کا اندازہ لگایا گیا ہے۔ خطے کی جیو پولیٹیکل صورتحال جتنا جلدی معمول پر آئے گی، مہنگائی کی شرح میں اتنی ہی تیزی سے کمی واقع ہوگی۔

انہوں نے اطمینان کا اظہار کیا کہ خطے میں کشیدگی کے باوجود پاکستان میں صورتحال مکمل کنٹرول میں رہی، ملک میں کہیں ماردھاڑ یا گاڑیوں کی طویل قطاریں نہیں لگیں اور نہ ہی کسی بنیادی چیز کی قلت پیدا ہوئی۔

اداروں کی بندش اور سبسڈی

نجکاری اور اصلاحات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا کہ اس بار حکومت نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت منصوبوں کو پرائیویٹائز کیا ہے، اور وہ اس ماڈل پر سندھ حکومت کی کارکردگی کی تعریف کرتے رہیں گے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ حکومت خسارے کا باعث بننے والے کچھ سرکاری ادارے بند کر رہی ہے، جن میں پی ڈبلیو ڈی، پاسکو اور یوٹیلٹی کارپوریشن شامل ہیں۔ ان اداروں کو بند کرنے کی وجہ یہ ہے کہ یہاں اربوں روپے کی سبسڈی جا رہی تھی، اور ان غیر پیداواری اخراجات کا خاتمہ ملکی معیشت کے لیے ناگزیر ہو چکا ہے۔

متعلقہ مضامین

اسحاق ڈار سے لیاقت بلوچ کی قیادت میں جماعت اسلامی کے وفد کی ملاقات، پٹرولیم قیمتوں اور کم آمدنی والے طبقے کو ریلیف دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

November 3, 2026

بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عمران خان خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج سے آگاہ تھے، سلمان صفدر نے ملاقات میں انہیں صورتحال سے متعلق بتایا۔

November 3, 2026

مریم نواز نے وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کو ہتکِ عزت کا قانونی نوٹس بھجوانے کا اعلان کرتے ہوئے الزامات کے ثبوت سامنے لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

November 3, 2026

مسٹر پتلو کی حفاظتی ضمانت اسلام آباد ہائیکورٹ نے منظور کرلی، عدالت نے انہیں 10 نومبر تک متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔

November 3, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *