رپورٹس کے مطابق امریکا ایران پر مزید حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے اور اسرائیل کو درجنوں اضافی ایندھن فراہم کرنے والے طیارے بھیجنے پر غور کر رہا ہے، تاہم ابھی نئے حملوں کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔

July 18, 2026

انڈیا کا مشن چاند اب ایک نئے امتحان سے دوچار ہے کیونکہ بھارتی خلائی ادارہ آئی ایس آر او کے سائنسدان چھوڑ رہے ہیں۔ گزشتہ ایک سال میں 100 سے 120 سائنسدان آئی ایس آر او چھوڑ چکے ہیں، جس کے بعد حکومت نے استعفوں کی منظوری کا طریقہ مزید سخت کر دیا ہے۔

July 18, 2026

اقوامِ متحدہ کے عہدیدار الیگزینڈر زویف نے کہا ہے کہ افغانستان میں القاعدہ کی موجودگی اور طالبان سے روابط اب بھی برقرار ہیں۔ داعش خراسان اور تحریک طالبان پاکستان بھی افغانستان سے سرگرم اہم دہشت گرد تنظیموں میں شامل ہیں۔

July 18, 2026

ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ آخری سانس تک وطن کا دفاع کیا جائے گا۔ ایران نے امریکی حملوں سے جاں بحق شہریوں کی تصاویر بھی جاری کر دیں۔

July 18, 2026

سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان لوئر کے علاقے وانا میں بارودی مواد سے بھری گاڑی خودکش حملے سے پہلے ہی تباہ کر دی۔ تین دن کی مسلسل نگرانی کے بعد کی گئی اس کارروائی میں ایک خارجی ہلاک اور 5 زخمی ہوئے۔

July 18, 2026

بھارتی خلائی ادارے اسرو سے 120 سائنسدانوں کے استعفوں کے بعد مودی حکومت نے ریٹائرمنٹ کے قواعد سخت کر دیے۔ نجی خلائی شعبے کی تیزی سے ترقی اور بہتر معاوضوں کے باعث ماہر سائنسدان سرکاری ادارہ چھوڑنے لگے۔

July 18, 2026

مودی کی ہندوتوا پالیسیوں کا ردعمل، مغرب میں مقیم بھارتیوں کے لیے مشکلات میں اضافہ

بھارتی جریدے کے مطابق مودی حکومت کی انتہا پسند ہندوتوا پالیسیوں اور حامیوں کے غیر ذمہ دارانہ رویوں کے باعث مغرب میں مقیم بھارتیوں کو ہندوفوبیا کا سامنا ہے۔
مودی کی انتہا پسندانہ پالیسی

بھارتی جریدے نیشنل ہیرالڈ کے مطابق مودی حکومت کی ہندوتوا پالیسیوں اور انتہا پسندانہ رویوں کے باعث مغرب میں مقیم بھارتی شہریوں کو ہندوفوبیا اور تنقید میں اضافے کا سامنا ہے۔

June 17, 2026

بھارت میں برسرِاقتدار جماعت بی جے پی اور نریندر مودی کی پھیلائی ہوئی نفرت انگیز اور انتہا پسندانہ پالیسیوں کے نتیجے میں اب مغربی ممالک میں مقیم بھارتیوں کے لیے ہندوفوبیا کا ایک نیا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔

بھارتیوں کا منفی تشخص

بھارتی جریدے نیشنل ہیرالڈ میں شائع ہونے والی ایک تجزیاتی رپورٹ کے مطابق مغربی ممالک میں بڑھتی ہوئی ہندو قوم پرستی عالمی سطح پر بھارتی شہریوں کا ایک منفی رخ سامنے لے آئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مودی حکومت کی سرپرستی میں پروان چڑھنے والی انتہا پسندی نے بیرون ملک مقیم بھارتیوں کی زندگیوں کو مشکل بنا دیا ہے۔ مودی سرکار کے خود ساختہ عالمی طاقت بننے کے جھوٹے تاثر نے مغربی معاشروں میں بھارتی شہریوں کے رویوں پر تنقید کے دروازے کھول دیے ہیں۔

مقامی ثقافتوں کی توہین

جریدے نے مزید انکشاف کیا کہ مودی کے حامیوں نے مغربی ممالک میں مقیم رہتے ہوئے انتہائی غیر ذمہ دارانہ رویوں کا مظاہرہ کیا ہے، جس کی وجہ سے وہاں کے مقامی لوگوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مودی سرکار کی خود پسندانہ اور جارحانہ سوچ نے بھارتی سیاحوں اور تارکینِ وطن کے ایک مخصوص طبقے کو دوسرے ممالک کے مقامی طور طریقوں اور ثقافت کی توہین کرنا سکھایا ہے، جس کا منفی ردِعمل اب پوری بھارتی برادری کو جھیلنا پڑ رہا ہے۔

ہندوتوا انتہا پسندی کا پلٹتا ہوا وار

عالمی امور کے ماہرین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مودی کی نفرت انگیز ہندوتوا پالیسیوں کا نقصان اب خود بھارتی شہریوں کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔ مودی حکومت نے جس انتہا پسند ہندوتوا سوچ کے ذریعے دنیا بھر میں منظم طریقے سے اسلامو فوبیا کو ہوا دی تھی، آج اسی انتہا پسندی اور جنونیت کے ردِعمل میں مغرب میں بھارتی شہریوں کو ہندوفوبیا اور معاشرتی دوری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق اگر بھارت نے اپنی اقلیت دشمن اور انتہا پسندانہ پالیسیوں پر نظرثانی نہ کی تو عالمی سطح پر بھارتیوں کا سفارتی اور سماجی تشخص مزید پامال ہوگا۔

دیکھیے: بی ایل اے کی بلیک لسٹنگ کے لیے امریکہ پاکستان کی حمایت کرے، دی ڈپلومیٹ

متعلقہ مضامین

رپورٹس کے مطابق امریکا ایران پر مزید حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے اور اسرائیل کو درجنوں اضافی ایندھن فراہم کرنے والے طیارے بھیجنے پر غور کر رہا ہے، تاہم ابھی نئے حملوں کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔

July 18, 2026

انڈیا کا مشن چاند اب ایک نئے امتحان سے دوچار ہے کیونکہ بھارتی خلائی ادارہ آئی ایس آر او کے سائنسدان چھوڑ رہے ہیں۔ گزشتہ ایک سال میں 100 سے 120 سائنسدان آئی ایس آر او چھوڑ چکے ہیں، جس کے بعد حکومت نے استعفوں کی منظوری کا طریقہ مزید سخت کر دیا ہے۔

July 18, 2026

اقوامِ متحدہ کے عہدیدار الیگزینڈر زویف نے کہا ہے کہ افغانستان میں القاعدہ کی موجودگی اور طالبان سے روابط اب بھی برقرار ہیں۔ داعش خراسان اور تحریک طالبان پاکستان بھی افغانستان سے سرگرم اہم دہشت گرد تنظیموں میں شامل ہیں۔

July 18, 2026

ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ آخری سانس تک وطن کا دفاع کیا جائے گا۔ ایران نے امریکی حملوں سے جاں بحق شہریوں کی تصاویر بھی جاری کر دیں۔

July 18, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *