آج دنیا بھر میں پانچ اگست یومِ استحصال کشمیر کے منایا جارہا ہے ۔ یہ دن انسانی تاریخ میں ایک سیاہ باب کا مزید اضافہ کرتا ہے۔ پانچ اگست کو ایک ایسا اقدام اُٹھایا گیا جس سے کشمیریوں کے حق پر ڈاکہ ڈالا گیا بلکہ کشمیریوں کے بنیادی انسانی حقوق چھیننے کی کوشش کی گئی۔ مقبوضہ کشمیر پر تو پہلے سے ہی بھارت نے غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہوا، جہاں انسانی حقوق کا تصور بھی محال ہے۔ بھارتی درندے جب چاہتے ہیں کشمیری عوام پر ظلم و سفاکیت کی انتہا کردیتے ہیں وہاں تو انسانی جان کا تحفظ کرنا بھی محال ہوچکا ہے۔
لیکن آج سے چند سال قبل دو ہزار انیس میں مودی حکومت نے جبر و استبداد پر مشتمل ایسا قدم اٹھایا کہ جس سے کشمیریوں کے باقی ماندہ حقوق بھی پامال کردیئے گئے۔ 5 اگست 2019 کو بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرڈالی۔ اس اقدام سے مودی حکومت نے کشمیریوں کے وہ حقوق غصب کرنے کی کوشش کی جو انکو بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 اور آرٹیکل 35اے کے تحت حاصل تھے۔ دیکھنا چاہیئے کہ آخر یہ دونوں آرٹیکل ہیں کیا اور انکی کیا حیثیت تھی؟ جنکے حیثیت ختم کرنے کی وجہ سے چاروں طرف سے صدائے احتجاج بلند کی جارہی ہے۔
دراصل آرٹیکل 370 کے تحت مقبوضہ کشمیر کو خصوصی حیثیت حاصل تھی، آرٹیکل 35اے میں مذکور تھا کہ مقبوضہ کشمیر کا مستقل شہری کون ہے اور کون جائیداد خریدنے کا اہل ہے یہ مذکور تھا۔ یوں سمجھیئے کہ ان آرٹیکلز کے تحت مقبوضہ کشمیر ایک الگ اور خودمختار ریاست ہے، آرٹیکل کے مطابق جو وہاں کے مستقل شہری ہونگے وہی کشمیرمیں جائیداد خریدنے کے اہل ہونگے یعنی غیر مقامی افراد مقبوضہ کشمیر کی کی ملکیت حاصل نہیں کرسکتے۔
لیکن بھارت کے مذکورہ کے بعد غیر مقامی افراد کو مقبوضہ کشمیر میں آباد کیا جارہا ہے اور جبراً کشمیریوں سے زمین لیکر باہر کے لوگوں کو دی جارہی ہے، ساتھ ساتھ جن مقامی اداروں میں کشمیری عوام نوکریاں کررہی ان کو نکال کر بھارتی لوگوں کو نوکریاں دی جارہی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہیکہ جن لوگوں کو باہر سے لاکر یہاں آباد اور نوکریاں دی جارہی ہیں، دراصل یہ بھی انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کے کارکن ہیں۔
آخر مودی حکومت ایسے کیا اوامر پیش آئے جس بنا پر بھارتی ریاست ایسے جبر و اسبتداد اور غیر انسانی اقدام اُٹھا رہی ہے۔ دراصل بھارت کے ان جابرانہ اقدامت کے پسِ پردہ نریندر مودی کے انتہا ہسندی پر مشتمل عزائم کارفرما ہیں اور یاد رہے نریندر مودی کا بنیادی طور پر تعلق بھی ایسی تنظیم ہے جسکی بنیاد ہی اسلام اور مسلمان دشمنی پر رکھی گئی ہے اور وہ تنظیم آر ایس ایس ہے۔ نریندر مودی بھی اسی تنظیم کا بنیادی رُکن ہے تو ظاہری سی بات ہے جو انتہا پسند و سفاکیت سے بھرپور ظلم کشمیر پر ڈھایا جارہا ہے انکے پس منظر میں بھی اسی تنظیم کے عوامل کار فرما ہیں۔
دیکھیں: !! ہمسایہ کا سکھ اپنا سکھ اور ہمسایہ کا دکھ اپنا دکھ