"> سی ٹی ڈی کے پشاور، خیبر اور بنوں میں 24 گھنٹوں کے دوران کامیاب آپریشنز؛ اہم کمانڈرز سمیت 8 خوارج ہلاک - HTN Urdu
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

سی ٹی ڈی کے پشاور، خیبر اور بنوں میں 24 گھنٹوں کے دوران کامیاب آپریشنز؛ اہم کمانڈرز سمیت 8 خوارج ہلاک

آپریشنز کے دوران دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ، شناختی کارڈز اور ٹی ٹی پی کا کارڈ بھی برآمد ہوا ہے، جبکہ علاقے میں مزید سہولت کاروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔
سی ٹی ڈی کے پشاور، خیبر اور بنوں میں 24 گھنٹوں کے دوران کامیاب آپریشنز؛ اہم کمانڈرز سمیت 8 خوارج ہلاک

بنوں میں کیے گئے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران دو اہم کمانڈرز، سہیل عرف سنگری اور اسماعیل عرف عثمان، مارے گئے۔

January 12, 2026

محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) خیبرپختونخوا نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پشاور، خیبر اور بنوں کے مختلف علاقوں میں انٹیلیجنس بیسڈ اور ٹارگٹڈ آپریشنز کرتے ہوئے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 8 خطرناک دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا، جن میں دو اہم کمانڈرز بھی شامل ہیں۔

سی ٹی ڈی کے مطابق پشاور میں خفیہ اطلاع پر قبرستان کے قریب ایمبوش کیا گیا، جہاں فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔ اسی طرح ضلع خیبر کے علاقے جمرود میں پولیس پر حملے کی تیاری ناکام بناتے ہوئے بروقت کارروائی میں مزید 3 دہشتگردوں کو مارا گیا۔

بنوں میں کیے گئے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران دو اہم کمانڈرز، سہیل عرف سنگری اور اسماعیل عرف عثمان، مارے گئے۔ سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ یہ دہشتگرد پولیس چیک پوسٹس اور ریسکیو 1122 کی عمارت پر آئی ای ڈی حملوں میں ملوث تھے۔

آپریشنز کے دوران دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ، شناختی کارڈز اور ٹی ٹی پی کا کارڈ بھی برآمد ہوا ہے، جبکہ علاقے میں مزید سہولت کاروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

آئی جی خیبرپختونخوا کے مطابق سی ٹی ڈی کی ان کامیاب کارروائیوں سے بڑے دہشتگردی منصوبے ناکام بنا دیے گئے ہیں اور صوبے میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے ایسے آپریشنز مستقبل میں بھی جاری رہیں گے۔

گزشتہ سال دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی اداروں کی مثالی کارکردگی

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *