پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ کے لع آواران میں 16 جولائی 2025 کو سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر ایک کامیاب آپریشن کیا۔ اطلاع تھی کہ بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے دہشتگرد گروہ “بی ایل اے” کے دہشتگرد علاقے میں موجود ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں تین بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک ہوئے۔
فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے بہادر افسر میجر سید ربنواز طارق (عمر 34 سال، تعلق مظفرآباد سے) جو آپریشن کی قیادت کر رہے تھے، دشمن سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کر گئے۔
پاک فوج کے مطابق علاقے میں سرچ اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ چھپے ہوئے دہشتگرد کو ختم کیا جا سکے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کرنے کے لیے پرعزم ہے، اور ہمارے جوانوں کی قربانیاں ہمارے اس عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
دیکھیں: چالیس ہزار زائرین عراق، شام اور ایران جاکر غائب ہوگئے: سردار یوسف