ہنگو بم دھماکے میں ایس پی اسد زبیر، ان کے گن مین داؤد اور ڈرائیور عاطف جامِ شہادت نوش کرگئے

October 24, 2025

علی ترین نے کہا ہے کہ پی سی بی اور پی ایس ایل مینجمنٹ نے انہیں ایک قانونی نوٹس بھیجا تھا، جس میں مذکور تھا کہ وہ بورڈ کے خلاف تنقیدی بیانات واپس لیتے ہوئے معافی مانگیں

October 24, 2025

سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی کے نتیجے میں 8 دہشت گردوں ہلاک اور 5 زخمی ہوئے

October 24, 2025

معاہدے کے مطابق قطر پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا

October 24, 2025

ماہرین کے مطابق یہ انکشاف اس حقیقت کو مزید تقویت دیتا ہے کہ افغانستان نہ صرف دہشت گرد گروہوں کی محفوظ پناہ گاہ بن چکا ہے بلکہ وہاں سے پاکستان کے خلاف منظم کارروائیاں بھی کی جا رہی ہیں۔

October 24, 2025

پاکستان نے بارہا کابل حکومت کو متنبہ کیا کہ وہ اپنی زمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے دے مگر اشرف غنی کی حکومت نے ہمیشہ بھارت کے اشاروں پر عمل کیا۔2014 کے بعد جب امریکا نے اپنی فوجی موجودگی کم کی تو افغانستان میں طالبان نے دوبارہ طاقت حاصل کرنا شروع کی۔

October 24, 2025

بابو سر شاہراہ پر بارشوں سے آیا سیلابی ریلہ 3 زندگیاں بہا لے گیا

سیلاب کی وجہ سےسیاحوں کی 8 گاڑیاں بہہ گئیں، 3 ہلاک جبکہ 15 سے زائد افراد لاپتہ

1 min read

سیلاب کی وجہ سےسیاحوں کی 8 گاڑیاں بہہ گئیں، 3 ہلاک، 15 سے زائد لاپتہ

ترجمان کے مطابق 15 سے زائد سیاح تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے

July 22, 2025

گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں شاہراہِ تھک بابوسر پر سیلابی ریلوں نے تباہی مچا دی جس کے نتیجے میں سیاحوں کی آٹھ گاڑیاں پانی میں بہہ گئیں جبکہ 3 سیاحوں کی لاشیں نکال لی گئیں ہیں۔ ترجمان گلگت بلتستان فیض اللہ فراق کے مطابق چار زخمی سیاحوں کو ریسکیو کر کے اسپتال منتقل کیا گیا ہے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

ترجمان کے مطابق 15 سے زائد سیاح تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث کمیونیکیشن کا نظام متاثر ہو چکا ہے اور ہزاروں سیاح شاہراہ بابوسر پر مختلف مقامات پر پھنسے ہوئے ہیں۔
حکومتی ترجمان کے مطابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے ہدایت جاری کی ہے کہ تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے متاثرین کو فوری طور پر ریسکیو کیا جائے۔

مقامی افراد کی امدادی سرگرمیاں

مقامی لوگوں نے سیاحوں کی بہترین انداز سے مدد کرتے ہوئے اپنے ہوٹلز کے دروازے متاثرین کے لیے کھول دیئے ہیں جبکہ کچھ افراد نے متاثرین کو اپنے گھروں میں جگہ دی ہے۔

بابو سر شاہراہ کئی مقامات سے بند

ترجمان فیض اللہ فراق کے مطابق شاہراہ بابوسر کئی مقامات سے بند ہو چکی ہے جبکہ سڑکوں، کھیتوں اور دیگر انفراسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ فائبر آپٹک لائن کی خرابی کے باعث کئی علاقوں سے رابطہ بھی منقطع ہو چکا ہے۔

دیکھیں: بلوچستان واقعہ: مقتولین کے درمیان کوئی ازدواجی رشتہ نہیں تھا، وزیرِ اعلیٰ سرفراز بگٹی

متعلقہ مضامین

ہنگو بم دھماکے میں ایس پی اسد زبیر، ان کے گن مین داؤد اور ڈرائیور عاطف جامِ شہادت نوش کرگئے

October 24, 2025

علی ترین نے کہا ہے کہ پی سی بی اور پی ایس ایل مینجمنٹ نے انہیں ایک قانونی نوٹس بھیجا تھا، جس میں مذکور تھا کہ وہ بورڈ کے خلاف تنقیدی بیانات واپس لیتے ہوئے معافی مانگیں

October 24, 2025

سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی کے نتیجے میں 8 دہشت گردوں ہلاک اور 5 زخمی ہوئے

October 24, 2025

معاہدے کے مطابق قطر پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا

October 24, 2025

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *