مَہ لقا صمدانی پر تنقید

مَہ لقا صمدانی پر تنقید: واشنگٹن میں پذیرائی کے لیے پاکستان کی سلامتی داؤ پر لگانے کا الزام

فارن پالیسی اِن فوکس میں شائع ہونے والے مَہ لقا صمدانی کے مضمون پر تجزیہ کاروں نے شدید ردعمل دیتے ہوئے اسے ذاتی مفاد اور پاک امریکہ تعلقات کو نقصان پہنچانے کی کوشش قرار دیا ہے۔

بلوچستان واقعہ: مقتولین کے درمیان کوئی ازدواجی رشتہ نہیں تھا، وزیرِ اعلیٰ سرفراز بگٹی

واقعے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر جاری باتوں کو بےبنیاد قرار دیتے ہوئےوزیرِ اعلیٰ نے کہا جس لڑکی کو قتل کیا گیا ہے وہ پانچ بچوں کی ماں ہے اور اس کے شوہر کا نام نور ہے
اس واقعے میں جس لڑکی کو قتل کیا گیا ہے وہ پانچ بچوں کی ماں ہے اور اس کے شوہر کا نام نور ہے

وزیراعلیٰ بلوچستان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلوچستان میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے پر گفگتو کرتے ہوِئے کہا واقعے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی

July 21, 2025

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے بلوچستان میں قتل ہونے والے مرد و عورت کا آپس میں کوئی ازدواجی رشتہ نہیں تھا، خاتون کی کافی پہلے شادی ہوئی تھی اور وہ پانچ بچوں کی ماں تھی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے بلوچستان میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے پر گفگتو کرتے ہوِئے کہا واقعے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

سرفراز بگٹی کا کہنا تھا یہ واقعہ سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہورہا ہے اور لوگ اس واقعے کی اصل حقیقت کو جاننا چاہتے ہیں، سوشل میڈیا پر ایسی خبریں چل رہی ہیں کہ یہ نیا شادی شدہ جوڑا تھا لیکن حقیقت یہ ہیکہ ان دونوں کا آپس میں کوئی رشتہ نہیں تھا اس طرح کی باتیں بے بنیاد ہیں، یاد رہے واقعے میں جس لڑکی کو قتل کیا گیا ہے وہ پانچ بچوں کی ماں ہے اور اس کے شوہر کا نام نور ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا دونوں کو بڑی بے دردی سے قتل کیا گیا پے جو کسی بھی اعتبار سے درست نہیں ہے اور اس طرز کے شرمناک فعل کی نہ تو اسلام اجازت دیتا ہے اور نہ ہی معاشرہ اجازت دیتا ہے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا حکومت اس طرح کے غیر قانونی جرگوں کے خلاف سخت اقدامات اُٹھاتے جرگوں پر پابندی لگائے گی۔ اور آئینی و قانونی عدالت کے ذریعے ورثاء کو انصاف دلائے گی۔

سرفراز بگٹی کا کہنا تھا سکیورٹی ادرے حرکت میں آچکے ہیں اب تک گیارہ گرفتاریاں ہوچکی ہیں، مزید چھاپے مارے جارہے ہیں جلد از تمام مجرموں کو گرفتار کرکے کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔

دیکھیں: افغانستان: سونے کی کان پر لڑائی، متعدّد چینی شہری ہلاک

متعلقہ مضامین

اسلام آباد میں ای سی او وزرائے خارجہ کا دو روزہ اجلاس آج شروع ہوگا، جس میں علاقائی تجارت، توانائی اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں تعاون پر غور کیا جائے گا۔

November 15, 2026

فارن پالیسی اِن فوکس میں شائع ہونے والے مَہ لقا صمدانی کے مضمون پر تجزیہ کاروں نے شدید ردعمل دیتے ہوئے اسے ذاتی مفاد اور پاک امریکہ تعلقات کو نقصان پہنچانے کی کوشش قرار دیا ہے۔

November 14, 2026

کینیا میں 3.6 ارب شلنگ کی منشیات برآمدگی کے بعد مقامی و افریقی اسمگلرز کی گرفتاری کے باوجود پاکستان کا نام گھسیٹنے کی منفی مہم بے نقاب ہو گئی ہے۔

November 14, 2026

نیب خیبرپختونخوا نے آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات میں اسد قیصر کی فرموں کا ریکارڈ اور ڈاکٹر امجد علی کیس میں 9 گواہوں کو طلب کر لیا۔

November 14, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *