راولپنڈی: سعودی نیوی فورسز کے سربراہ عبدالرحمن الغریبی نے نیوی ہیڈکوارٹر راولپنڈی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے سربراہ پاک بحریہ نوید اشرف سے اہم ملاقات کی۔
نیول ہیڈکوارٹرز آمد پر سعودی بحریہ کے سربراہ کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ۔ ملاقات کے دوران دو طرفہ امور، خطے کے امن و استحکام سمیت پاک۔ سعودی بحری تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دوران ملاقات الغریبی نے خطے میں بحری سکیورٹی قیام کے لیے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا اور پاکستان نیول اکیڈمی میں سعودی جوانوں کی اعلیٰ معیار کی تربیت پر شکریہ ادا کیا۔
ملاقات میں اسلامی ممالک پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا اعادہ کیا گیا۔
اس دورے کو دیکھتے ہوئے ماہرین کا کہنا ہے حالیہ دورہ دونوں ممالک کے مابین باہمی تجارت و تعلقات کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
دیکھیں: عافیہ صدیقی کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی کابینہ کو توہینِ عدالت کا نوٹس جاری کردیا