آریانا افغان ایئرلائنز نے کابل اور نئی دہلی کے درمیان کارگو پروازوں کے آغاز کا اعلان کیا ہے، جسے دفاعی ماہرین خطے میں مشتبہ نقل و حرکت اور سکیورٹی خدشات کے تناظر میں دیکھ رہے ہیں۔

September 21, 2026

کنڑ میں فضائی حملے کے بعد ایک مقامی افغان خاتون کے بیان نے طالبان کے شہری ہلاکتوں کے دعوؤں پر سوالات اٹھا دیئے ہیں۔

September 21, 2026

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ مسلح جتھوں کو اسلام آباد آنے نہیں دیا جائے گا، پُرامن احتجاج پی ٹی آئی کی روایت نہیں ہے۔

September 21, 2026

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ملکی ترقی کے لیے نئے انتظامی یونٹس کا قیام ناگزیر ہو چکا ہے۔

September 21, 2026

جماعت اسلامی کے سابق نائب امیر، ممتاز عالم دین اور معروف مصنف حافظ محمد ادریس علالت کے بعد انتقال کر گئے ہیں۔

September 21, 2026

جنگ ستمبر کے 21 ویں روز سیالکوٹ میں ٹینکوں کی بڑی لڑائی میں افواج پاکستان نے تاریخی اور فیصلہ کن فتح حاصل کی۔

September 21, 2026

عافیہ صدیقی کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی کابینہ کو توہینِ عدالت کا نوٹس جاری کردیا

عافیہ صدیقی کیس میں رپورٹ پیش نہ کرنے پر عدالت کی جانب سے شوکازنوٹس جاری کردیا گیا
عافیہ صدیقی کیس میں رپورٹ پیش نہ کرنے پر عدالت کی جانب سے شوکازنوٹس جاری

توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے عدالت نے یہ وجہ بتائی کہ عافیہ صدیقی کیس میں رپورٹ پیش نہ کرنے پر وزیراعظم کو نوٹس جاری کیا گیا ہے

July 22, 2025

اسلام آباد : جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے وفاقی کابینہ کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کردیا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اسحاق نے کہا کہ ابھی تو سماعت ممکن نہیں لہذا چھٹیاں ختم ہونے کے بعد سماعت کروں گا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں منگل کے روز ڈاکٹر عافیہ کی رہائی اور وطن واپسی کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس سردار اعجازاسحاق نے عافیہ صدیقی کی ہمشیرہ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست پرسماعت کی۔

درخواست گزار کی جانب سے مقرر کردہ وکیل عمران شفیق عدالت میں پیش ہوئے ، جسٹس اعجاز اسحاق نے کہا اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج کا روسٹر چیف جسٹس آفس ہینڈل کرتاہے اس بناء پر جج اگر چاہے بھی تو چھٹیوں میں کام نہیں کرسکتا لہذا ابھی تو کیس کی سماعت ممکن نہیں۔

جسٹس سردار اعجاز نے ریمارکس دیئے کہ عافیہ صدیقی کیس سمیت دیگر کیسز کو آج سماعت کے لیے مقرر کیا تھا، جمعرات کو بتایا گیا کازلسٹ اس وقت تک جاری نہیں ہوگی جب تک تبدیلی نہیں کی جاتی، پرسنل سیکریٹری سے کہا کازلسٹ پر چیف جسٹس کو درخواست لکھیں لیکن حیرت کی بات یہ ہے چیف جسٹس کو 30 سیکنڈ بھی درخواست پر دستخط کرنے کیلئے نہیں ملے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج کا کہنا تھا کہ ماضی میں ججز کا روسٹر مخصوص کیسز کے فیصلوں کیلئےاستعمال ہو چکا، عافیہ صدیقی پاکستان کی بیٹی ہیں، اپیل سپریم کورٹ میں مقرر ہے، جج چھٹی کے دن عدالت میں انصاف دلوانے کیلئے بیٹھنا چاہتا ہے لیکن ایک بار پھر ایڈمنسٹریٹو پاور کو جوڈیشل پاور کیلئے استعمال کیاگیا۔

جسٹس اعجاز اسحاق نے مزید کہا کہ انصاف کو ترجیح دیتے ہوئے عدالت کے وقار میں اضافہ کروں گا، ہائیکورٹ کی عزت برقرار رکھنے کیلئے اپنی جوڈیشل طاقت کا استعمال کروں گا، لہذا وفاقی کابینہ کے ہر ممبر کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتا ہوں۔

جسٹس اعجاز اسحاق نے وفاقی کابینہ کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے وجہ بتائی کہ عافیہ صدیقی کیس میں رپورٹ پیش نہ کرنے پر نوٹس جاری کیا ، چھٹیاں ختم ہونے کے بعد پہلے دن ہی کیس کی آئندہ سماعت ہو گی۔

روسٹر کے مطابق گزشتہ روز جاری جج حضرات کی ڈیوٹی لسٹ میں جسٹس اعجاز اسحاق کا نام شامل نہیں تھا ، جسٹس اعجاز اسحاق کو عدالت کی جانب سے آج کی کازلسٹ بھی جاری نہیں کی گئی تھی۔

دیکھیں: نو مئی کیس میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد بھچر کو 10 سال قید کی سزا

متعلقہ مضامین

آریانا افغان ایئرلائنز نے کابل اور نئی دہلی کے درمیان کارگو پروازوں کے آغاز کا اعلان کیا ہے، جسے دفاعی ماہرین خطے میں مشتبہ نقل و حرکت اور سکیورٹی خدشات کے تناظر میں دیکھ رہے ہیں۔

September 21, 2026

کنڑ میں فضائی حملے کے بعد ایک مقامی افغان خاتون کے بیان نے طالبان کے شہری ہلاکتوں کے دعوؤں پر سوالات اٹھا دیئے ہیں۔

September 21, 2026

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ مسلح جتھوں کو اسلام آباد آنے نہیں دیا جائے گا، پُرامن احتجاج پی ٹی آئی کی روایت نہیں ہے۔

September 21, 2026

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ملکی ترقی کے لیے نئے انتظامی یونٹس کا قیام ناگزیر ہو چکا ہے۔

September 21, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *