گزشتہ روز نیویارک میں منعقد ہونے والی کانفرنس میں فرانس کے وزیرِ خارجہ ژاں نوئل بارو نے اسرائیل۔ فلسطین کے درمیان دو ریاستی حل ہی امن کا راستہ قرار دیا اور کہا اس حل کے سوا اور کوئی متبادل راستہ نہیں۔ یاد رہے یہ کانفرنس فرانس و سعودی عرب کی صدارت میں منعقد ہوئی۔
فرانسیسی وزیر خارجہ ژاں نوئل بارو نے خطاب کرتے ہوئے کہا دو ریاستی سیاسی حل ہی اسرائیل اور فلسطین کے امن و سلامتی کی ضمانت دے سکتا ہے۔
کانفرنس کے آغاز میں فلسطینی وزیراعظم محمد مصطفیٰ نے اپنے خطاب میں عالمی برادری کو متوجہ کرتے ہوئے کہا فلسطینی ریاست کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے تمام ممالک پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنا کردار ادا کریں۔
اسرائیل و امریکہ کی عدمِ شرکت
یاد رہے اس کانفرنس کا اسرائیل نے بائیکاٹ تھا جبکہ امریکہ نے بھی عدمِ شرکت کا اعلان کرتے ہوئے اس کانفرنس کو ایک تشہیری مہم قرار دیا۔ اسرائیل و امریکہ کی عدمِ شرکت کی وجہ یہ بتائی جارہی رہے کہ کانفرنس سے کچھ روز قبل فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں نے باقاعدہ اعلان کیا تھا وہ دو ماہ بعد خود مختار فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کر لیں گے، جواباً اسرائیل اور امریکہ کی جانب سے شدیید رد عمل سامنے آیا تھا۔
وزیرِ خارجہ بارو کا کہنا تھا جلد مغربی ممالک بھی فلسطینی ریاست کو باقاعدہ تسلیم کرنے کا اعلان کریں گے، تاہم انہوں نے کسی مخصوص ملک کا نام نہیں لیا اور ساتھ ساتھ یورپی یونین ممالک کو متوجہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل پر دو ریاستی حل کے لیے دباؤ ڈالے۔
دیکھیں: اسرائیلی نواز ادارے “میمری” نے بلوچستان اسٹڈیز پروجیکٹ کا آغاز کر دیا ہے
 
								 
								 
								 
								 
								 
								 
								 
															