حال ہی میں بھارتی کرکٹ کے معروف کمنٹیٹرز اور سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ نے کابل کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران مشرا نے افغان کھلاڑیوں رحمان اللہ گرباز، محمد نبی اور حشمت اللہ شھیدی سے ملاقات کی۔ انہوں نے عبوری افغان حکومت کے کنٹرول سنبھالنے کے بعد افغانستان میں کرکٹ کی بہتری کا اعتراف بھی کیا۔
افغانستان میں کرکٹ دن بہ دن مقبول ہو رہی ہے اور اس دورے کا مقصد کرکٹ کے ذریعے بھارت کا افغانستان کو کھیلوں کے میدان میں مزید قریب لانا ہے۔ انہوں نے کابل میں انس حقانی سے بھی ملاقات کی اور کرکٹ اور کھیلوں کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا۔
گزشتہ چند سالوں میں افغان کرکٹ ٹیم نے نمایاں کارکردگی دکھاتے ہوئے دنیا بھر میں اپنی پہچان بنائی ہے۔ اس دورے کے دوران بھارتی ماہرین نے افغان کھلاڑیوں سے ملاقاتیں کیں، افغان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں اور کھیل کے متعلق بات چیت کی۔
افغان دورے سے واپسی پر معروف اینکر شبھانکر مشرا نے کہا کابل کے لوگ بہت محبت سے پیش آئے، میں وہاں کے لوگوں برتاؤ کو نہیں بھول سکتا۔ شبھنکر مشرا نے مزید کہا کہ افغانستان میرا دوسرا گھر ہے میں دوبارہ ضرور آؤں گا۔
دوطرفہ دلچسپی کو دیکھتے ہوئے یہ امید کی جا رہی ہے کہ آنے والے وقت میں بھارت اور افغانستان کرکٹ کے میدان میں مل کر کام کریں گے۔ اس سے افغان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کا موقع ملے گا۔
دیکھیں: ایشیا کپ 2025 کی تاریخوں اور وینیو کا اعلان کر دیا گیا
 
								 
								 
								 
								 
								 
								 
								 
															