پیپلز لبریشن آرمی ( پی ایل اے) کا 98واں یومِ تاسیس، جی ایچ کیو میں تقریب کا انعقاد

چین کی مسلح فوج پی ایل اے کے یومِ تاسیس کے موقع پر فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیرِ اعلی پنجاب مریم نواز کا اہم پیغام
چین کی مسلح فوج پی ایل اے کے یومِ تاسیس کے موقع پر فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیرِ اعلی پنجاب مریم نواز کا اہم پیغام

پی ایل اے کے یومِ تاسیس کے موقع پر 98 برسوں پر محیط چینی فوج کی قربانیوں کو پاکستان بھر میں سراہا گیا، جو ہمسایہ ممالک کے مضبوط تعلقات کو ظاہر کرتا ہے

August 2, 2025

راولپنڈی: پاک آرمی کے ہید کوارٹر جی ایچ کیو راولپنڈی میں تقریب بسلسہ یومِ تاسیس پیپلز لبریشن آرمی کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں جہاں اہم حکومتی ذمہ داران شریک ہوئے وہیں آرمی چیف، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور چائنہ کے سفیر نے خصوصی طور پر شرکت کی۔


تقریب میں یومِ تاسیس کے موقع پرفیلڈ مارشل عاصم منیر نے پاک۔ چین تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہمسایہ ممالک کے مابین تعلقات کسی دور میں بھی ماند نہیں پڑے بلکہ ہر مشکل گھڑی میں باہمی تعلقات مظبوط تر ہوئے ہیں۔ انکا کہنا تھا بدلتے ہوئے عالمی حالات کے باوجود دونوں ممالک کی دوستی مضبوط و قابل اعتماد رہی ہے ۔

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے چینی فوج پی ایل اے کے 98ویں یومِ تاسیس کے موقع پر چینی حکام، عوام اور مسلح افواج کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پی ایل لبریشن آرمی کا خطے اور بین الاقوامی سطح پر کردار قابل تحسین ہے۔

متعلقہ مضامین

کابل میں افغان مرکزی بینک کے ملازمین کو تین ہفتوں سے دھمکیاں مل رہی ہیں۔ ایک اہلکار نجیب بھی نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں قتل ہو چکا ہے

November 23, 2026

2 ہزار 339 بھارتی سکھ یاتری واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچ گئے، بابا گورونانک کے جنم دن کی تقریبات 23 اور 24 نومبر کو ہوں گی۔

November 23, 2026

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ملائیشین وزیراعظم انور ابراہیم سے ملاقات میں دفاعی تعاون، سکیورٹی روابط اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

November 23, 2026

وزیراعظم شہباز شریف کے دورۂ روس کے دوران پاکستان اور روس کے درمیان تجارت، توانائی اور سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں 15 سے 16 معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں۔

November 23, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *